چلاس : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ 17جولائی 1997 میں چلاس کا بلند ترین درجہ حرارت 47.7 رہا تھا۔
اس کے علاوہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ہنزہ میں 39، اسکردو میں 38 اور استور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے دیگر بلند علاقوں میں چترال میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، مظفر آباد میں 40، دیر میں 39، ایبٹ آباد میں 33 اورکوئٹہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنےکے خطرات بڑھ رہے ہیں،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، رواں دنوں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے سے اچانک طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ رواں دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے قریبی علاقوں میں اچانک طغیانی جیسے واقعات ہوسکتے ہیں، ان علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت زائد رہ رہا ہے، زائد درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
فیس بک کمینٹ

