Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»یوم پاکستان: 69 ملکی و غیر ملکی شخصیات میں اعلیٰ سول ایوارڈز تقسیم
اسلام آباد

یوم پاکستان: 69 ملکی و غیر ملکی شخصیات میں اعلیٰ سول ایوارڈز تقسیم

ایڈیٹرمارچ 24, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sanam bhutto and zardari 2025
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز سے نواز دیا، ان میں سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوانِ صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز سے نوازا۔
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کی نمایاں خدمت کے اعتراف میں بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ اُن کی صاحبزادی صنم بھٹو نے صدر مملکت سے وصول کیا، اس موقع پر وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں جبکہ پنڈال بھی بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس کے علاوہ ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد (مرحوم) کو نشانِ امتیاز (بعد از وفات) اور سلطان علی اکبر علانہ کو نشانِ خدمت، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، کانسٹیبل ارشاد علی اور جہانزیب سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو ہلالِ شجاعت (بعد از وفات) دیا گیا۔
ہلال امتیاز
ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، کیپٹن (ر) خرم آغا، علی حیدر گیلانی، خواجہ انور مجید، حسین داؤد، پروفیسر ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر زریاب سیٹنا ، جاوید جبار، محترمہ سادیہ راشد، عامر حفیظ ابراہیم، جمی انجینئر، عمر فاروق، ڈاکٹر نوید شیروانی سمیت دیگر شخصیات کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
ستارہ شجاعت
کیپٹن (ر) حمزہ انجم شہید اور ملک سبز علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز اُن کے اہل خانہ نے وصول کیے۔
ستارہ امتیاز
ستارہِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد سمیر الرحمن، احمد اسحاق جہانگیر، ڈاکٹر غلام محمد علی، عرفان نواز میمن، سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، علی سلمان حبیب (بعد از وفات)، وقار الدین سید، ایاز خان، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، امتیاز حسین، جمیل احمد، سید اظہر حسنین عابدی، ظفر وقار تاج، محمد حسین عرف مراد سدپارہ (بعد از وفات)، بہروز حسین بلوچ، ثناء ہاشوانی اور صفی ناز منیر شامل ہیں۔
تمغہ برائے حسن کارکردگی
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوید احمد فرید، راشد وحید خواجہ، انیقہ بانو، برکت شاہ کو نوازا گیا۔
ستارہِ قائداعظم / تمغہِ پاکستان
حیدر قربونوف اور ڈاکٹر کرسٹین برن ہلڈ کو ستارہ قائد اعظم جبکہ تمغہِ پاکستان آگسٹینو ڈا پولنزا اور پروفیسر ویلویا پیاچنتینی کو دیا گیا۔
تمغہ امتیاز
مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جن میں سید شکیل شاہ، اشہد جواد، امین محمد لاکھانی، ریحان مہتاب چاولہ، سید جواد حسین جعفری، پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر، محترمہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر اکرام اللہ، محمد یوسف خان، سرور منیر راؤ شامل ہیں۔اس کے علاوہ صحافی حسن ایوب، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی، میر نادر خان مگسی کو بھی تمغہ امتیاز دیا گیا۔ ستارہِ قائداعظم ڈاکٹرشن من لیو کو دیا گیا۔
تقریب میں وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سول ایوارڈ صدارتی ایوارڈ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا
Next Article بلوچستان : ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تین افراد کے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات درج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹکے ٹوکری تمغہ امتیاز کس سٹور پر دستیاب ہے ؟ خالد مسعود خان کا کالم

اگست 22, 2025

سید نقاش کاظمی کو تین مرتبہ صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

اگست 1, 2021

نام ور سندھی دانشور تاج جویو نے صدارتی ایوارڈ کیوں ٹھکرایا ؟

اگست 15, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.