Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس
  • سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : ماہر معیشت ڈاکٹر شہباز کی خدمات
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : ماہر معیشت ڈاکٹر شہباز کی خدمات

رضی الدین رضیاکتوبر 21, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr shahbaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیالکوٹ کے چھوٹے سے گاؤں کے ایک کسان کے گھر پیدا ہونیوالے ڈاکٹر محمد شہباز عالمی ماحولیاتی افق پر ابھرتے ہوئے معیشت دانوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہوکر پاکستان کیلئے اعزاز بن چکے ہیں۔ جدید معاشیاتی تحقیق انکا پسندیدہ موضوع ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، اپلائڈ اکنامک ریسرچ سینٹر کراچی یونیورسٹی، گِفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ، کامسیٹ یونیورسٹی لاہور، مونٹیپلربزنس اسکول فرانس میں وزٹنگ اور باقاعدہ تدریس کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد آج کل بیجنگ یونیورسٹی چائنہ اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے وابستہ ہیں، ہر سمسٹر کے بعد اور چائنہ یو کے آتے جاتے سال میں دو تین بار پاکستان آتے ہیں، میں کئی سالوں سے انکی صلاحیتوں کی معترف ہوں، گزشتہ دنوں ان سے ملاقات ہوئی تو انکی تحقیقی کامیابیوں کی کہانی سنکر خوشی بھی ہوئی اور افسوس بھی کہ ہم اپنی دھرتی کے ہیروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیوں نہیں کرتے۔ انکی کئی شہرہ آفاق تخلیقات انرجی اکنامکس,ریسورسز پالیسی اور انرجی پالیسی اور مشہور زمانہ جرنلز میں مسلسل چھپنے والے مضامین کے پیش نظر فرانس میں 2016 ء میں Center for Energy and Sustainable Development کی چیئر انکے سپرد کی گئی۔
کیمبرج یونیورسٹی میں فیلو شپ حاصل ہونے کے بعد 2019ء میں پروفیسر ڈینیل لورنٹ کیساتھ اپنی پہلی کتاب ’’انرجی اینڈ انوائرمینٹل اسٹرٹیجیز ان دا ایرا آف گلوبلائزیشن‘‘شائع کی اور پھر ایک سلسلہ چل نکلا۔ اپنے تحقیقی کام کی بدولت 2019ءمیں ترک صدر کی طرف سے ’’سائنٹسٹ آف دا ائیر‘‘ کے علاوہ ، Dozce University ترکی کی طرف سے ’’معروف سائنسدان‘‘ اور ترکی کے یولووا شہر کے میئر کی طرف سے ’’ماحولیاتی تحقیقاتی تحفظ میں ممتاز اسکالر‘‘ ایوارڈ سے نوازے جاچکے ہیں۔ انرجی اکنامکس اور اکنامک ماڈلنگ کے حوالے سے کئی کانفرنسوں میں بطور کی نوٹ اسپیکر نئے نکات اٹھانے کے باعث نمایاں ہوئے۔ سائپرس، ترکی اور چین میں 2018ء میں ماحولیات، فنانس گلوبلائزیشن معاشی عدم استحکام اور معاشی ترقی کےحوالے سے انکے خیالات کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ۔بطور ماہر معاشیات کئی ممالک کی حکومتوں اور نجی اداروں کے ساتھ پروجیکٹس کرچکے ہیں۔
ایک دنیا انکے کام کی جدیدیت، نئی بصیرت اور منفرد زاویہ نگاہ کو سراہتی ہے۔ دنیا کے اہم محققین نے ماحولیاتی تحقیق، اقتصادی ترقی، غربت و عدم برابری اور مالی استحکام کے موضوعات کے حوالے سے اپنے مقالہ جات میں انکے تحقیقاتی کام کا حوالہ دیا ہے۔ ماحولیاتی اورڈیویلپمنٹ اکنامکس کے شعبے میں انکی تحقیق نے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی اور اس پر قابو پانے کے ہدف کو حاصل کرنیکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقتصادی ترقی کے حوالے سے، پروفیسر صاحب کی تحقیق نے ڈیویلپمنٹ اکنامکس اور توانائی کے استعمال کے اثرات کے حوالے سے جو نکتہ اٹھایا وہ کسی بھی قوم کی پیداوار اور خوشحالی کو بڑھانے میں اہمیت کا حامل ہے انکی تحقیق کے عملیت کا بین الاقوامی ثبوت ان کی تحقیقاتی اشاعتوں کے 743,34حوالوں سے ہوتا ہے، Clarivate نے 2020ء میں انکی تحقیق کو ’’ہائیلی سائٹڈ ریسرچ‘‘ قرار دیا تھا، جبکہ 2021ء میں انہیں ’’ہائیلی سائٹڈ ریسرچر‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز اپنے شعبے سے جنون کی حد تک منسلک ہیں اور یہی جنون انکی پاکستان کی ترقی کی خواہش میں بھی پایا جاتا ہے۔
بین الاقوامی ماحولیاتی منظر نامہ کیساتھ ساتھ چین یورپ اور مشرق وسطیٰ کی معیشت کیساتھ انکی گہری جڑت کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ ماحولیاتی مسائل اور صنعتی پسماندگی کے حوالے سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور معاشی بحران کی گہرائیوں کو سمجھے اور انکی عالمی شہرت یافتہ تصانیف سے استفادہ حاصل کرے۔ دنیا ہمارے قابل لوگوں کی تحقیق کو اپنا کر فوائد حاصل کر رہی ہے جبکہ ہمارا رویہ بالکل مایوس کن ہے اس وقت دیکھا جائے تو دنیا کے بیشتر ممالک میں قابل ترین پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کیا یہ اچھا ہو کہ پاکستان اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کو ملکی ترقی میں مشاورت اور معاونت کیلئے اعزاز بخشے۔ ڈاکٹر شہباز جیسے لوگوں کو اعزاز یے اور عہدوں کی پروا نہیں صرف ملک کی خدمت کا پلیٹ فارم چاہئے۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ جب قدرت ایک چھوٹے سے پسماندہ علاقے سے کسی کو عالمی سطح کی شخصیت بنا دیتی ہے تو وہ کوئی عام فرد نہیں خاص ہستی ہوتی ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر صغرا صدف کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : یہ منحوس کھیل
Next Article صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم

نومبر 12, 2025

ویلکم ٹو ریاض ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 9, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت نومبر 16, 2025
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 15, 2025
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2025
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ نومبر 15, 2025
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس نومبر 15, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.