Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»حیدر جاوید سید کا کالم : رعایا پر بجٹ حملہ
تازہ ترین

حیدر جاوید سید کا کالم : رعایا پر بجٹ حملہ

ایڈیٹرجون 15, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
haider javaid syed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مالی سال دو ہزار چوبیس و پچیس کے وفاقی بجٹ کی تفصیلات پڑھتے وقت احتیاط واجب ہے کیونکہ گرمی بہت شدید ہے عین اس وقت جب میں یہ سطور لکھ رہا ہوں تو گھر کی دوسری منزل پر واقع میری لائبریری میں تپش عروج پر ہے۔ کچھ دیر قبل مہنگائی اور ایک چھوٹے سے فراڈ سے متاثر ہوئی ہماری خاتون خانہ کا غصہ بھی 47 سینٹی گریڈ پر تھا۔ وہ تو شکر ہے کہ ہم اس کی زد میں نہیں آئے۔
ہمارے ہمزاد پیر سید فقیر راحموں بخاری ملتانی پوچھ رہے ہیں کہ اتنا عالی شان و ظالمان بجٹ پیش کرنے پر ادھار پر لائے گئے وزیر خزانہ کو مبارکباد دینی ہے یا شہباز سپیڈ کو؟
فقیر راحموں کے غصے کی وجہ ایک ہو تو بتاؤں بھی۔ مہنگائی نے چار دہائیوں کے ساتھی "ڈن ہل” کی جگہ امریکن برانڈ پائن سگریٹ کی ڈبیا پکڑادی ہے۔ وہ بھی محض چند ماہ میں 140روپے سے 220 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
چند دن قبل فقیر راحموں نے فیس بک پر اپنا دُکھِ سگریٹ بیان کیا تو درجن سوا درجن دوستوں نے اپنے اپنے سگریٹ برانڈز کا نام لے کر کہا
’’فقیر راحموں جی خدا کے لئے یہ برانڈ نہ شروع کردینا‘‘
کتابیں مہنگی ہورہی ہیں۔ ملتان کا کرایہ بڑھ گیا ہے۔ فقیر اکثر مجھ سے کہتا ہے ’’یار شاہ جی کیا بھلے وقت تھے ملتان سے لاہور کا کرایہ 5 روپے اور کراچی کا 16 روپے ہوا کرتا تھااب تو 23 سو روپے ہے، ظلم خدا کا‘‘۔
اس کے غصے کی ایک وجہ اور بھی ہے وہ یہ کہ فقیر راحموں اپنی امڑی حضور کے شہر میں جس ہوٹل میں برسوں سے قیام کرتا ہے اس کا کرایہ بھی چند برسوں میں 2 ہزار روپے سے 4 ہزار 5 سو رپے ہوگیا ہے۔ سگریٹ، کتاب، ملتان یاترا سب کچھ مہنگا ہی ہوگیا ہے بندہ کرے تو کیا کرے۔
معاف کیجئے گا بجٹ تفصیلات پر لکھنے کے لئے بیٹھا تھا باتاں اور ہونے لگیں۔ وجہ گرمی مہنگائی اور بجٹ ہے۔ میں کچھ دیر قبل پیاز 2 سو روپے اور ٹماٹر 150 روپے کلو خرید کرلایا ہوں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مہنگائی میں گیارہ فیصد کمی کے دعوے ہماری کالونی میں داخل ہونے کی بجائے غالباً گرمی کے مارے نہر میں نہانے کے لئے کود گئے ہیں؟
خیر ہم اصل موضوع پر آتے ہیں ہمارے ایک مہربان ہیں سرفراز صاحب، انہوں نے ڈیفنس پنشن پر لکھی پوسٹ پر سوال کیا چند برس قبل تک آپ لوگ دعویٰ کرتے تھے دفاعی بجٹ کل بجٹ کا 70 فیصد ہوتا ہے اب کیوں نہیں بولتے ؟ ۔ باخدا میں نے کبھی 70 فیصد والے دفاعی بجٹ کی بات نہیں کی میں تو ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ملکی و بیرونی قرضوں کی قسطوں اور سود کے ساتھ مجموعی ڈیفنس بجٹ بمعہ ڈیفنس پنشن ملاکر بجٹ کا بڑا حصہ کھاجاتا ہے۔
مجموعی دفاعی بجٹ میں ظاہر ہے ایٹمی پروگرام و میزائل پروگرام کے اخراجات بھی شامل نہیں اور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے خرچے بھی۔
آپ دیکھ لیجئے کہ سول انتظامیہ کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 839 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے اور ڈیفنس پنشن 662 ارب روپے ہے۔ میں چونکہ اب بوڑھا ہوگیا ہوں اس لئے مختلف دفاعی و جاسوسی کی مدوں میں ’’انڈر دی ٹیبل‘‘ دی جانے والی سالانہ رقم کے حساب سے ہی بھاگتا ہوں جوانی میں تو تفصیلات لکھ دیا کرتا تھا کالم یا اداریہ میں، خیر جوانی دیوانی ہوتی ہے تب آپ پہاڑ سے بھی ٹکراجاتے ہیں بوڑھاپے میں لاٹھی ٹیک کے چلتے آدمی پر احتیاط واجب ہے۔
بہرطور خواتین و حضرات 18877 ارب روپے کے بجٹ کا مجموعی خسارہ 8500ارب روپے ہے۔ دفاعی بجٹ 2122 ارب روپے ہے اس میں 662 ارب روپے کی دفاعی پنشن شامل نہیں نہ ہی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات شامل ہیں۔ بدقسمت تنخواہ دار طبقے پر صرف 75 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں (اضافی شدہ کہہ لیجئے) کا بوجھ لاد دیا گیا ہے۔
فقیر راحموں کا جگرم مارکہ دوست مدثر بھارا کہتا ہے "گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کے ساتھ جو سلوک حکومت نے کیا وہ تو فرعون صاحب مصر کی عوام سے بھی نہیں کرتے تھے” ۔
چلئے آگے بڑھتے ہیں۔ نیوز پرنٹ سمیت کاغذ کے تمام برانڈز پر ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔ مجھے حیرانی ہوئی کہ نیشنل میڈیا مالکان نیوز پرنٹ مہنگا ہونے پر شور مچارہے ہیں حالانکہ یہ اس قدر ظالم ہیں کہ ایک جانب ملازمین کو ویج بورڈ ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں نہیں دیتے دوسری طرف چند پرنٹنگ سٹیشنوں پر 6 صفحات کا اخبار 30 روپے میں فروخت کررہے ہیں جوکے اخباری صفحات کے لئے طے شدہ قیمت کے خلاف ورزی ہے ۔
وفاقی بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ آگے بڑھنے سے قبل حکومت کو چیلنج ہے کہ اس پر صرف سرکاری محکموں میں عمل کراکے دیکھادے ہمہ قسم کے نجی اداروں اور اخبارات و جرائد کو تو رہنے ہی دیجئے۔
نان فائلر کے لئے دنیا تنگ کرنے والے اس بجٹ کے منشیوں سے کوئی پوچھے کہ اوسط 15 ہزار روپے ماہوار کمانے والا شخص بھی ماچس، آٹے، دالوں، ڈبے کے دودھ وغیرہ پر ٹیکس دیتا ہے۔ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کے نام پر بھتے لئے جاتے ہیں، ٹیلیفون اور سوئی گیس کے بلوں میں بھی ٹیکس شامل ہیں۔ یوٹیلٹی بلز ادا کرنے والے صارف (شہری) کو اور کتنا ذبح کرنا ہے اور اس پر ٹیکس چور کی پھبتی کسنی ہے؟
امریکی پہلے ہی فقیر راحموں کو ویزا نہیں دیتے تھے اب تو خیر نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔ فقیر راحموں نے ایک انقلابی مشورہ دیا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ
’’حکومت ملک کے تمام نان فائلرز کو صحرائے تھل یا چولستان وغیرہ میں جمع کرکے ان پر ایٹم بم ماردے۔ اس طرح ایک تو ایٹم بم ٹیسٹ ہوجائے گا اور آبادی میں کمی بھی ہوجائے گی۔ معیشت پر بوجھ بنے نان فائلرز کا یہی علاج ہے‘‘
خزانے اور ملک کے حالات جتنے خراب ہیں مجھے ڈر ہے کہ حکومت فقیر راحموں کا یہ زریں مشورہ مان ہی نہ لے۔ ہائبرڈ اور الیکٹرانک گاڑیاں، موبائل فون تو مہنگے ہوں گے ہی یہ ادویات، چینی، دودھ کے علاوہ زرعی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ٹریکٹر مہنگے کرنے کا مشورہ کس کم بخت نے دیا تھا؟
بجلی، گیس اور دیگر شعبوں کے لئے سبسڈی کی رقم 1363ارب روپے ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر 20 روپے فی لٹر لیوی بڑھانے کی تجویز ہے۔ سگریٹ دشمن حکومت نے سمگل شدہ سگریٹ فروخت کرنے پر کاروبار سیل کرنے اور سزا و جرمانے کی تجویز بھی دی ہے۔
یہ ایک طرح سے پھر ہمارے ہمزاد پیر فقیر راحموں پر کھلا حملہ ہے چاچے فورمین کی حکومت کا۔
دو جمع دو کے حساب سے یہ بجٹ قاتل بجٹ ہے۔ نرم سے نرم الفاظ میں اسے رعایا پر خودکش حملہ کہہ لیجئے۔ صحافیوں کو مکھن لگانے کے پروگرام کے تحت 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ صحافی آسمان سے اتری ہوئی مخلوق ہیں کیا کبھی انہیں کالونیاں بناکر دو اور کبھی مزید مراعات، صحافیوں سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو سرکاری اشتہارات کو ویج بورڈ ایوارڈ سے منسلک کردیا جائے جو ادارے کم از کم 6 ماہ ویج بورڈ کے مطابق تنخواہیں نہ دیں انہیں سرکاری تحویل میں لے لیا جائے۔
بار دیگر کم از کم اجرت کے حوالے سے عرض کروں اس پر کبھی عمل نہیں ہوتا، کیوں؟ اس کی وجہ میں اور آپ سب جانتے ہیں۔ مالکان ضرورت مند افراد کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ چند زندہ مثالوں میں سے ایک مثال (یہ تحریر نویس) خود ہے ۔ کام کرنے پر اس لئے مجبور ہوں کہ زندہ انسان ہوں ضرورتیں ہیں۔ خیر اس ذاتی دکھ کو اٹھارکھتا ہوں۔ عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پنشن اور تنخواہوں میں ہوا اضافہ دم توڑتی قوت خرید کو بہتر بنانے میں مدد اس لئے نہیں دے گا کہ مہنگائی کے مقابلہ میں یہ اضافہ 80 فیصد کم ہے۔
حرف آخر یہ ہے کہ بجٹ خودکش حملے کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے حکومت کے لئے سیاسی مشکلات بڑھیں گی۔ رعایا کی گردنوں پر شکنجہ مزید سخت ہوگا۔ دیکھتے ہیں کتنے سخت جان اگلے بجٹ تک بچ رہتے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حیدر جاوید سید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآئندہ ماہ سے آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا: چیئرمین ایف بی آر
Next Article ڈاکٹرحریم طارق کی ڈائری : جیتنے کے لیے کسی کو ہرانا ضروری نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدر جاوید سید کا کالم : بنگلہ دیش۔ حسینہ واجد کی جگہ فوج

اگست 7, 2024

حیدر جاوید سید کا کالم : مفلسی آرزوئیں اور زندہ معاشرہ

جولائی 27, 2024

حیدر جاوید سید کا کالم : مفلسی آرزوئیں اور زندہ معاشرہ

جولائی 25, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.