Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عرفان صدیقی کا کالم : ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟
تازہ ترین

عرفان صدیقی کا کالم : ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟

ایڈیٹراکتوبر 8, 202412 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں اتوار کے دِن یہ کالم لکھ رہا ہوں جو آپ منگل کو پڑھیں گے۔ عالم یہ ہے کہ گزشتہ چار روز سے اسلام آباد کی سڑکیں، گلیاں، بازار، منڈیاں، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند پڑے ہیں۔ مریض اسپتالوں تک نہیں پہنچ پارہے۔ مسافر ہوائی اڈوں تک نہیں جاسکتے۔ تازہ سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ دیہاڑی دار مزدوروں اور محنت کشوں پر کیا گزر رہی ہے۔ ٹیلی فون سروس معطّل ہے۔ شادیوں کی تقریبات منسوخ ہو رہی ہیں۔کسی کو منیر نیازی کا آسیب زدہ شہر دیکھنا ہوتو اسلام آباد آجائے۔ یہ سب کیا ہے؟ یہ سب کیوں ہے؟ اس لئے کہ سونگھنے کی انتہائی تیز حِس رکھنے والے شکاریوں کو، چاہے وہ انسان ہوں یا جانور، بہت دور سے شکار کی بُو آ جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح تحریک انصاف کے بانی عمران خان بہت پہلے بھانپ لیتے ہیں کہ کوئی معزز مہمان پاکستان آ رہا ہے یا کوئی بڑی کانفرنس ہونے کو ہے جس میں درجنوں ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے۔ اِس اجتماع سے نہ صرف پاکستان کا بین الاقوامی قد کاٹھ بالا ہوگا بلکہ قومی وملکی مفادات کی بھی آبیاری ہوگی۔ سو خان صاحب کی شکاری حسّیات پوری طرح بیدار ہوجاتی ہیں، اعصاب تن جاتے ہیں، اعضا میں بجلیاں بھر جاتی ہیں اور وہ برق رفتاری کے ساتھ زقندیں بھرتے ڈی چوک کی طرف لپکتے ہیں تاکہ فتنہ وفساد کی آگ بھڑکا کر معزز مہمانانِ گرامی کو بھگا دیا جائے اور پاکستان کے سینے کا تمغہ بننے والی پیش رفت کو ماتھے کا داغ بنادیاجائے۔ پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی اس مشقِ مذموم کو کبھی حقیقی آزادی سے تعبیر کیاجاتا ہے، کبھی انقلاب کانام دیاجاتا ہے، کبھی آئینی ترامیم کا راستہ روکنے کی جدوجہد قرار دیاجاتا ہے اور کبھی عدلیہ کی آزادی کا معرکہ بتایا جاتا ہے۔ خان صاحب 2014میں اس ’’حُبّ الوطنی‘‘ کا کامیاب تجربہ کرچکے ہیں جب وہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانے والے چینی صدر کی راہ میں دیوارِ چین بن کر کھڑے ہوگئے تھے اور دیرینہ دوست ملک کے صدر کو یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
ہیجان واضطراب کا جوالا مکھی اُس دِن سے لاوہ اُگل رہا ہے جس دِن قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد نے خان صاحب کی فصیلِ اقتدار پر دستک دی تھی۔ مسلّمہ جمہوری روایات کا تقاضا تھا کہ عمران خان ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔ ہار جاتے تو قائدحزب اختلاف کے طورپر اپوزیشن کی قیادت کرتے اور تین چار ووٹوں کی برتری پر قائم ’پی۔ڈی۔ایم‘ کی حکومت کو اُڑا کے رکھ دیتے۔اُنہیں فوری انتخابات بھی مل جاتے اور ممکنہ طورپر اچھے نتائج بھی۔لیکن خان کی خوئے ہنگامہ جُو نے یہ راستہ پسند نہ کیا۔ کبھی سائفر سے کھیلے۔ کبھی امریکہ اورپاک فوج پر گٹھ جوڑ کا الزام لگایا۔نوشتۂِ تقدیر نہ ٹلا تو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سے ایک اخلاق باختہ رولنگ دلوا کر بچنے کی کوشش کی۔ احتیاطِ مزید کے طورپر صدر عارف علوی کو حکم دیا کہ قومی اسمبلی توڑ دو۔ وہ تیار بیٹھے تھے۔ اِس سہولت کے ساتھ قومی اسمبلی کو ایوان سے بے دخل کردیا جیسے کوئی ماہر دَندان ساز کھوکھلے دانت کو نہایت چابک دستی کے ساتھ انگشتِ شہادت کی ہلکی سی جنبش سے نکال باہرکرتا ہے
مسئلہ یہ ہے کہ خان صاحب خود بھی فریبِ پیہم کا شکار ہیں اور اپنے پیروکاروں کو بھی دھوکے میں رکھ رہے ہیں۔ وہ اس حقیقت پر ایمان لانے کے لئے تیار نہیں کہ اُنہیں پاکستان کے درجنوں دوسرے وزرائے اعظم کی طرح نہ تو محلاتی سازش سے باہر کیاگیا، نہ گورنرجنرل کے فرمان سے، نہ (2B) 58 کے صدارتی اختیار سے، نہ نفاذِ مارشل لا سے اور نہ ’’بلاخوف ورعایت اور بلارغبت وعناد‘‘ والے قبیلۂِ عبا پوش سے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے واحد وزیراعظم تھے جس پر اُسی ایوان نے آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت عدم اعتماد کر دیا جس ایوان نے اُن پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے سَر پر وزارت عظمی کی دستارِ فضیلت سجائی تھی۔ یہ ’’اعزاز‘‘ کسی دوسرے وزیراعظم کے حصّے میں نہیں آیا۔ 1973کے آئین کے بعد ذوالفقار علی بھٹو مارشل لا کا نشانہ بنے، محمد خان جونیجو (2B) 58 کا ہدف ہوئے، محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں بار 58 (2B) کا لقمہ بنیں۔ نوازشریف ایک بار 58 (2B) کے ذریعے نکالے گئے، ایک بار مارشل لا کی تلوار چلی اور ایک بار عبا پوشوں کے انصاف کا شکار ہوگئے۔ سید یوسف رضاگیلانی بھی عتابِ عدل کی زد میں آگئے، ظفراللہ جمالی، چوہدری شجاعت حسین، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف، شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی کسی پر بھی ایوان نے عدمِ اعتماد نہیں کیا۔ صرف آئی۔آئی۔ چندریگر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا غوغا اٹھا اور وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے گئے۔ منصب سے ہٹانے کیلئے غیرآئینی، غیرسیاسی اور غیر اخلاقی، آمرانہ اور ’عادلانہ‘ ہتھکنڈے دوسرے وزرائے اعظم کیخلاف استعمال ہوئے۔ ہتھکڑیاں ڈالی گئیں۔ برسوں بندی خانوں کا رزق بنا دیئے گئے۔ وزیراعظم ہائوس سے ہانکتے ہوئے اِس طرح نکالے گئے کہ بندوقوں کی سنگینیں اُن کی پسلیوں میں کھُبی جارہی تھیں۔ خان صاحب کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ عدمِ اعتماد کا راستہ روکنے اور صدر علوی کی دَندان شکن کوشش کے باوجود انہونی ہوگئی تو وہ بصد اہتمام، اپنے اثاثے سمیٹ کر، ہیلی کاپٹر میں بیٹھے اور بنی گالا چلے گئے۔ اڑھائی برس گزرجانے کے بعد بھی وہ یہ باور کرنے کے لئے تیار نہیں کہ اُن کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا جو دوسروں کے ساتھ ہوتا رہا، صرف آئین کے مطابق، ایوان کی اکثریت نے اُن کی قیادت پر عدمِ اعتماد کردیا۔ اب اُن کا غصہ پاکستان دشمنی میں ڈھل چکا ہے جس کی متعدد مثالوں کا حوالہ دیاجاسکتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو سبوتاژ کرنا بھی اسی مکروہ مہم کا حصہ ہے۔ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ کا نعرہ ملک دشمنی کی آخری حدوں کو چھوتی حکمتِ کار میں ڈھل چکا ہے۔
کبھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی باہمی چپقلش، دشمنی کی انتہائی حدوں کو چھورہی تھی۔ لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وفاق میں محترمہ بے نظیر کی حکومت ہوتو پنجاب مسلح جتھے لے کر وزیراعلیٰ کی قیادت میں اسلام آباد پر چڑھائی کردے یا وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو اور پیپلزپارٹی سندھ سے لشکر لے کر لاہور یا اسلام آباد پر حملہ کش ہوجائے۔ عمران خان نے یہ روایت بھی پائے رعونت تلے روند ڈالی۔ آٹھ سال پہلے، اکتوبر2016میں خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اسلام آباد پر حملہ کیا جو موٹر وے پر روک لیاگیا۔ 25 مئی 2022کو خود عمران خان نے صوبائی وزیراعلیٰ محمود خان کو تمام تر حکومتی وسائل کے ساتھ ہمراہ لیا اور اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے۔ اب یہ معمول بن چکا ہے۔ آئے دِن وفاق کی ایک اکائی، اپنے انتظامی سربراہ اور تمام تر وسائل کیساتھ وفاق پر یلغار کردیتی ہے۔
گنڈا پور کے تازہ حملے میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی تھی۔ درجن سے زیادہ پولیس اہلکار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس، رینجرز، فوج کسی نے ہتھیار استعمال کئے نہ انتشاری ٹولے کو ریاستی ردّعمل کی زد میں رکھا۔ فسادیوں نے اسلام آباد پولیس کانسٹیبل، عبدالحمید شاہ پر تشدد کرکے شہید کردیا۔ ستر سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔ کیا کوئی سیاسی جماعت ایسے کرتی ہے؟ کیا یہ سب کچھ کرنیوالے فسادی جتھے، سیاسی جماعت کہلاسکتے ہیں؟ جانے یہ عفریت کیا چاہتا ہے۔ 9مئی کی غارت گری سے بھی اِس کا دِل نہیں بھرا۔ کیا برادر عزیز احسن اقبال کے بقول ہمیں اس فتنے کو کچلنے کیلئے ہی کچھ کرنا ہوگا جو ترکی کے طیب اردوان نے فتح اللہ گولن سے کیا تھا؟
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی سندھ تعلیمی ادارے عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن)
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا
Next Article وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خدا کو عرفان صدیقی کی کیا ضرورت آن پڑی! ۔۔ یاسر پیرزادہ کاکالم

نومبر 26, 2025

جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 13, 2025

عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم

نومبر 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.