Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»حامد میر کا کالم : مارشل لاء کیا ہوتا ہے؟
تازہ ترین

حامد میر کا کالم : مارشل لاء کیا ہوتا ہے؟

ایڈیٹرجنوری 30, 202528 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر کسی پاکستانی سے پوچھا جائے کہ مارشل لاء کیا ہوتا ہے؟ وہ فوراً بتائے گا کہ جب فوج اقتدار پر قبضہ کر لیتی ہے تو اس قبضے کو مارشل لاء کہتے ہیں۔ اگر کسی امریکی سے پوچھا جائے کہ مارشل لاء کیا ہوتا ہے تو وہ بتائے گا کہ جب خانہ جنگی یاامن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کسی ریاست یا شہر کا انتظام مخصوص مدت کیلئے فوج کے سپرد کیا جائے تو اس وقتی بندوبست کو مارشل لاء کہتے ہیں۔ پاکستان میں چار مرتبہ فوج اقتدار پر براہ راست قبضہ کر چکی ہے اور چار فوجی ڈکٹیٹر مجموعی طور پر 33سال تک پاکستان پر حکومت کر چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک 68مرتبہ مارشل لاء نافذ کیا جا چکا ہے لیکن امریکہ میں فوج سیاسی حکومت کیخلاف بغاوت کر کے اقتدار پر قبضہ نہیں کرتی بلکہ کسی ریاست کا گورنر یا امریکہ کا صدر ایمرجنسی میں فوج کو خرابی ختم کرنے کا حکم دیتا ہے اور فوج خرابی ختم کر کے واپس چلی جاتی ہے۔ مثلا~1862ء میں امریکی صدر ابراہم لنکن نے خانہ جنگی کے باعث مارشل لاء نافذ کیا جس کے دوران شخصی آزادیاں معطل ہو گئیں اور فوجی عدالتیں قائم کر دی گئیں۔ مارشل لاء کے نفاذ کے حکم نامے کو سینٹ اور کانگریس سے منظوری ملی اور یہ بندوبست چار سال تک قائم رہا۔ 1941ء میں امریکی صدر روز ویلٹ نے پرل ہاربر پر جاپان کے حملے کے بعد ریاست ہوائی میں مارشل لاء نافذ کیا جو 2سال اور دس ماہ کے بعد ختم کر دیا گیا۔ امریکہ میں 68مرتبہ مارشل لاء کے نفاد کے باوجود مار شل لاء کا لفظ گالی نہیں بنا کیونکہ امریکی صدر یا کسی ریاست کا گورنر حالات سدھارنے کیلئے فوج کو بلاتا رہا اور فوج نے ایک مرتبہ بھی اقتدار پر قبضہ کر کے کسی منتخب صدر کو جیل میں نہیں ڈالا۔ پاکستان میں مارشل لاء کا پہلا تجربہ 1953ء میں کیا گیا جب لاہور میں ختم نبوت کی تحریک کے دوران فسادات پھوٹ پڑے۔ گورنر جنرل غلام محمد نے ان فسادات کو روکنے کیلئے لاہور میں مارشل لاء لگادیا اور فوجی عدالتیں قائم کر دیں۔ ان فوجی عدالتوں نے مولانا ابو الاعلیٰ مودودی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کو سزائے موت سنا دی۔ یہ مارشل لاء صرف دو ماہ کے بعد ختم کر دیا گیا اور فوجی عدالتوں کی طرف سے دی جانے والی سخت سزائیں بھی منسوخ ہوگئیں لیکن فوج کے سربراہ جنرل ایوب خان گھات لگا کر بیٹھ گئے۔ انہوں نے مارشل لاء لگانے کا موقع تلاش کرنا شروع کردیا۔ 1958ء میں انہوں نے گورنر جنرل اسکندر مرزا کے ساتھ مل کر مارشل لاء لگایا اور کچھ دنوں کے بعد اپنے اس سہولت کار کو گرفتار کر کے اقتدار پر مکمل قبضہ کر لیا۔ جنرل ایوب خان نے گیارہ سال حکومت کی اور اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بھی ڈیکلیئر کر دیا۔ انہوں نے اپنے ایک من پسند فوجی افسر جنرل یحییٰ خان کو آرمی چیف بنایا اور خود صرف ملک چلانے پر توجہ دینے لگے۔ جنرل یحییٰ خان نے اختیارات ملتے ہی اپنے باس ایوب خان کے ساتھ وہی کچھ کیا جو ایوب خان نے اسکندر مرزا کے ساتھ کیا تھا۔
پاکستان میں فوج نے ہمیشہ وسیع تر ملکی مفاد کے نام پر اقتدار سنبھالا اور فوجی جرنیلوں کی ہوسِ اقتدار نے ملکی مفاد کو ہمیشہ نقصان پہنچایا۔ فوجی ڈکٹیٹر کو جب گلی محلوں میں برا بھلا کہا جانے لگے تو اس کا دبدبہ ختم ہو جاتا ہے۔ اسی لئے جنرل یحییٰ خان نے فیلڈ مارشل ایوب خان کو چٹکی بجاتے میں فارغ کر دیا۔ 1977ء میں جنرل ضیاء الحق نے تیسرا مارشل لاء لگایا اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سپریم کورٹ سے پھانسی دلوائی۔ جنرل ضیاء کی حکومت کا خاتمہ ایک ہوائی حادثے کا نتیجہ تھا۔ 1999ء میں وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جنرل ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف بنایا تو فوجی جرنیلوں نے بغاوت کر دی اور نواز شریف کو وزیر اعظم ہائوس میں گھس کر گرفتار کر لیا۔ نواز شریف پر آرمی چیف کا طیارہ ہائی جیک کرنے کا الزام لگایا گیا لیکن کچھ عرصے کے بعد انہیں کچھ غیر ملکی دوستوں کی مداخلت پر جیل سے نکال کر سعودی عرب بھجوا دیا گیا۔ جنرل مشرف نے نوسال تک حکومت کی اور جب انہیں گلی محلوں میں گالی گلوچ کا سامنا کرنا پڑا تو فوجی جرنیلوں نے انہیں گارڈ آف آنر دلوا کر ایوان صدر سے رخصت کر دیا۔ جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں فوجی جوانوں اور افسران کیلئے وردی پہن کر عام پاکستانیوں میں جانا مشکل ہو گیا تھا۔ سیاسی جماعتوں نے مارشل لاء کا راستہ روکنے کیلئے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے عدالتوں سے مارشل لاء کی تائید کا اختیار چھین کر دریائے سندھ میں بہا دیا۔ سپریم کورٹ نے جنرل مشرف پر بغاوت کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔ جنرل راحیل شریف نے بہت کوشش کی کہ یہ مقدمہ نہ چلے لیکن مقدمہ چلا اور سزا بھی سنا دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرف کو سنائی جانے والی سزا پر عملدرآمد نہ ہونے دیا لیکن سزا سنانے والے جج جسٹس وقار سیٹھ ایک ہیرو بن گئے۔ پاکستان میں مارشل لاء نافذ کرنے والے ہر جرنیل کا انجام برا ہوا لہٰذا باجوہ دور میں ایک نئی ڈاکٹرائن ایجاد کی گئی۔ باجوہ ڈاکٹرائن یہ تھی کہ مارشل لاء لگائے بغیر فوج کے ذریعے ملک کو کو چلایا جائے 2018ء کے الیکشن کے بعد عمران خان کو وزیر اعظم تو بنا دیا گیا لیکن عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کو سلب کر لیا گیا۔ پارلیمینٹ میں قانون سازی بھی فوجی افسران کی نگرانی میں ہوتی تھی اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے نت نئے قوانین کے مسودے بھی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کی طرف سے کابینہ کو بھجوائے جاتے تھے۔ عمران خان نے باجوہ ڈاکٹرائن سے جان چھڑانے کیلئے جنرل فیض حمید کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب وہ جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت نے عمران خان کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے باجوہ ڈاکٹرائن سے استفادہ شروع کر رکھا ہے۔ جنرل باجوہ کے دور میں سیاسی اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی لگانے کیلئے ایک قانون کا مسودہ بنایا گیا لیکن یہ قانون اسمبلی میں نہ لایا جا سکا۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے صدارتی آرڈیننس لایا گیا لیکن یہ آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ شہباز شریف حکومت نے سیاسی اجتماعات پرپابندی کے قانون کو پبلک آرڈر 2024ء کے نام سے پارلیمینٹ سے منظور کرا لیا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو بھی منظور کرا لیا گیا فوجی عدالتیں پہلے سے موجود ہیں اب پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں بھی بنیں گی اور حکومت کے ناقدین کو ان عدالتوں سے سزائیں ملیں گی۔ مارشل لاء کا اعلان کئے بغیر مارشل لاء لگانے کی جس ڈاکٹرائن پر جنرل باجوہ عمل کر رہے تھے اسے شہباز شریف کی حکومت نے چرا لیا ہے۔ اب ہم حکومت کی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں سنگجانی کے سوا کسی اور جگہ سیاسی اجتماع نہیں کر سکتے اور سوشل میڈیا پر تنقید کریں گے تو فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں خصوصی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے۔ یہ مارشل لاء نہیں تو کیا ہے؟ شہباز شریف حکومت اپنے اقدامات سے بہت جلد ہمیں یہ کہنے پر مجبور کر دیگی کہ انکی حکومت جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان، جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومتوں سے بہت آگے کی چیز ہے۔ ماضی کے ڈکٹیٹروں نے فوجی وردی پہن کر جمہوریت کو قتل کیا لیکن آج کے پاکستان میں جمہوریت کو قتل کرنے کیلئے فوجی وردی پہننے کی ضرورت نہیں رہی اس کام کیلئے اب سیاست دانوں کے ذریعے پارلیمینٹ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حامد میر کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : شیر مت پالیے
Next Article نصرت جاوید کا کالم : پیکا ترمیمی بل! کئی نامی گرامی صحافیوں کے رسوا ہونے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم

جون 12, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی جون 14, 2026
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 14, 2026
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 12, 2026
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جون 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.