Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»نصرت جاوید کا کالم: قاضی فائز عیسیٰ سے بدسلوکی، دوسرے ججوں کے لئے وارننگ
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم: قاضی فائز عیسیٰ سے بدسلوکی، دوسرے ججوں کے لئے وارننگ

ایڈیٹرنومبر 1, 20249 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nusrat Javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بدھ کے روز جس شخص سے بھی ملاقات ہوئی پریشانی کے عالم میں اپنا فون کھول کر مجھے برطانیہ کے شہر لندن میں سپریم کورٹ کے حال ہی میں ریٹائر ہوئے چیف جسٹس صاحب کے ساتھ ہوئے سلوک کی ویڈیوز دکھانا شروع ہوجاتا۔ یہ سب دکھاتے ہوئے سوال یہ بھی پوچھا جاتا کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو کیا ہو گیا ہے۔
عرصہ ہوا کج بحثی سے جند چھڑانے کی عادت اپنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ صبر مگر اب جواب دے چکا ہے۔ فائز عیسیٰ کے ساتھ ہوئے سلوک کی ویڈیودکھاکر خود کو ”شائستگی اور تہذیب“ وغیرہ کے چوکیدار ثابت کرتے افراد کو یاد دلانے کو مجبور ہوگیا کہ لندن تو سمندر پار ہے۔ ہمارے اپنے شہر اسلام آباد میں ڈونٹ بیچنے والی ایک دکان ہے۔ آج سے چند روز قبل فائز عیسیٰ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ وہاں خریداری کے لئے تشریف لے گئے تھے۔ وہاں موجود سیلز مین نے نہایت ڈھٹائی سے ان کے ساتھ بدزبانی کی۔ بدزبانی اتنی ”برجستہ“ تھی کہ چند ہی لمحوں بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میرے ناقص علم کے مطابق پاکستان کے فقط چند فیصدافراد ہی ڈونٹ نامی شے سے واقف ہیں۔ ”بیکری“ ہماری تہذیب کا حصہ نہیں رہی۔ تندور سے روٹی ، نان یا کلچہ نکال کر کھانے کے عادی ہیں۔ ڈونٹ کی وہ دکان جہاں فائز عیسیٰ کی بے عزتی ہوئی تھی مگر چند ہی لمحوں میں ایک ”مقدس“ مقام میں تبدیل ہو گئی۔ ہمارے شہر کے عاشقان عمران جن کی اکثریت خوش حال گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے اور امریکی یا برطانوی یونیورسٹیوں کی تعلیم یافتہ ہے یا وہاں جانے کی خواہش مند طویل قطاریں لگا کر مذکورہ دکان سے ڈونٹ کو ایسے خریدنا شروع ہو گئی جیسے درباروں سے لنگر طلب کیا جاتا ہے۔ خود کو ”مہذب“ ثابت کرنے سے مگر ہم باز نہیں آتے۔ اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بطور قوم ہمیں دوسرے افراد کی ذلت و رسوائی سے لطف محسوس ہوتا ہے۔
”توا“ لگانا پنجابی زبان کا روزمرہّ ہے۔ چند دوست مل بیٹھیں تو جانوروں کے غول کی طرح اکٹھے ہو کر وہاں موجود ذہنی اور جسمانی اعتبار سے کسی کمزور شخص کے اوپر طنز بھرے فقرے اچھالنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جس کا ”توا“ لگ رہا ہوتا ہے وہ غصہ میں کھڑا ہو جائے اور ہمیں احساس ہو کہ وہ ”توا“ لگانے والوں میں سے چند ایک کو اچھی بھلی ”کُٹ“ لگا سکتا ہے تو ہم میں سے کوئی ”سنجیدہ“ شخص ناراض ہوئے فرد کو سمجھانا شروع ہو جائے گا کہ وہ ”دوستوں کی محفل“ میں بیٹھا ہے۔ وہاں موجودہر شخص اس سے پیار کرتا ہے۔ ہنسی مذاق سے اتنا غضب ناک ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں۔
فائز عیسیٰ کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ ہرگز اچانک نہیں ہوا ہے۔ ان کی لندن آمد سے قبل ہی لندن میں مقیم ایک مشہور انگریزی اخبار کی نمائندہ نے خبر دی تھی کہ جس روز وہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے جائیں گے اس کے باہر تحریک انصاف کے کارکن جمع ہوں گے۔ فائزعیسیٰ کی تذلیل ایک حوالے سے ”اشتہار“ لگانے کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ لندن میں مقیم چند پاکستانی اگر واقعتا ان کی تذلیل روکنے کو فکر مند ہوتے تو کمیونٹی کو اس مقصد کی خاطر متحرک کیا جا سکتا تھا۔ لندن میں مقیم پاکستانی مگر ”کمیونٹی“ کے تصور سے ناآشنا ہیں۔ وہاں تو مسلکی بنیادوں پر مساجد چھیننے کا رواج بھی کئی برسوں سے جاری ہے۔
1981ء سے چند برس قبل تک اکثر لندن جاتا رہا ہوں۔ مجھے وہ شہر بنیادی طورپر عجائب گھروں، کتب خانوں اور تھیٹر کی وجہ سے بہت پسند ہے۔ وہاں جاﺅں تو سڑکوں پر اکیلے چلنا میری ترجیح ہوجاتی ہے۔ 2007ء سے مگر تواتر کے ساتھ پاکستان کے مختلف چینلوں پر نمودار ہونا شروع ہو گیا تو پیدل چلنے کی لذت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ چند قدم چلتا تو کوئی نوجوان میرا نام لے کر پکارتا۔ میں پیچھے مڑ کر دیکھتا تو وہ اپنا تعارف کروائے بغیر یہ پوچھنا شروع ہو جاتا کہ ”پاکستان کب ٹھیک ہو گا۔“ بدقسمتی سے میرے پاس اس ضمن میں کوئی نسخہ موجود نہیں ہے۔ ربّ سے دعا مانگنے کا مشورہ دیتا۔ بتدریج سرِراہ ملاقاتوں میں سلفی لینے والے بھی درآنے لگے۔ تنگ آکر میں نے پیدل چلنا چھوڑ دیا۔ اب لندن سے دور آباد چھوٹے دیہاتوں میں کہیں جا کر یہ شوق پورا کرتا ہوں۔ اتفاقاً میں اپنی شکل وصورت کی وجہ سے ایرانی ہونے کا ڈرامہ بھی لگاسکتا ہوں۔ آپ سے کیا پردہ لندن کی سڑکوں پر چلتے ہوئے 2015ء میں کئی بار میں نے جعلی فارسی بول کر یہ ثابت کر دیا کہ میں وہ ”نصرت جاوید“ نہیں جس کے ساتھ وہ سیلفی بنانا چاہتے ہیں۔
فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہوا۔ اچھا نہیں ہوا۔ تحریک انصاف مگر اس کے ذریعے ہماری عدالتوں کو یہ پیغام دینے میں کامیاب رہی ہے کہ اس کے ججوں کو سکون درکار ہے تو ان کے دلدار کو ”گڈ ٹو سی یو“ کہنا ہو گا۔ عدالت میں بیٹھے لوگوں کو اپنی عزت بچانا ہے تو جلد از جلد عمران خان کے خلاف مقدمات نمٹائیں۔ ویسے بھی ان کے خلاف بنائے مقدمات کا جواز نہیں کیونکہ سپریم کورٹ ہی کے ایک عزت مآب جج جناب ثاقب نثار نے انہیں صادق اور امین ٹھہرایا تھا۔ سپریم کورٹ سے ”صادق اور امین“ کی سند پانے والے عمران خان کی بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتاری سادہ لوح عاشقان عمران کو ہضم نہیں ہوتی۔ لندن میں فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہوا وہ ان کی براہِ راست بے عزتی بھی تھی مگر بنیادی طور پر یہ سپریم کورٹ اور دیگرعدالتوں میں بیٹھے ججوں کے لئے ایک وارننگ بھی تھی۔ امید ہے اس وارننگ پر عمل کرتے ہوئے عزت مآب جج صاحبان ”گڈٹو سی یو“ کی روایت کو پروان چڑھانا شروع ہو جائیں گے۔
(بشکریہ :نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قاضی فائز عیسیٰ کالم گردوپیش نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی آئی اے کیلئے 10 ارب سے زائد کی بولی دینے کو تیار ہیں، پختونخوا حکومت نے خط لکھ دیا
Next Article نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، اداکارہ تھانے پہنچ گئیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم

جون 17, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.