Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»نصرت جاوید کا کالم : قصّہ پنجوتھا صاحب کے "اغوا” کا
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : قصّہ پنجوتھا صاحب کے "اغوا” کا

ایڈیٹرنومبر 5, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nusrat Javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملکی سیاست کا دیرینہ شاہد ہونے کے باوجود میں سادہ لوح اس گماں میں مبتلا ہوگیا تھا کہ آئین میں 26ویں ترمیم متعارف کروالینے کے بعد حکومتی اتحاد کو وقتی سکون نصیب ہوجائے گا۔ اس کے دوران حکومت ملکی معیشت پر کامل توجہ مبذول رکھتے ہوئے سیاسی استحکام کا حصول بھی ممکن بناسکتی ہے۔
میری خوش گمانی کا اہم سبب عزت مآب یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی بھی تھی۔ میں ان سے آج تک کسی سماجی تقریب میں رسمی سلام دْعا کے لئے بھی نہیں ملا۔ ان کے چند دیرینہ شناسائوں سے گپ شپ رہتی ہے۔ ان کی بدولت علم ہوا کہ موصوف انتہائی پرانی وضع کے جج ہیں۔ نمودونمائش کے شوقین نہیں۔ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ روایتی اور سوشل میڈیا سے پرہیز کرتے ہیں۔ ان کی تعیناتی عدالتوں کو افتخار چوہدری، ثاقب نثار اورکھوسہ جیسے دونمبری مسیحائوں سے محفوظ رکھے گی اور وہ قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے اتبا ع سے بھی گریز کریں گے۔
اتوار کی شام مگر دو دنوں کے وقفے کے بعد میں نے لیپ ٹاپ کھولا۔ ٹویٹر جسے اب ایکس کہاجاتا ہے بطور صحافی میرا پسندیدہ پلیٹ فارم ہے۔ عالمی سطح کی چند اہم خبروں کی بابت تازہ ترین جاننے کیلئے میں اس سے رجوع کرنے کو مجبورہوں۔ حکومت پاکستان مگر اس پلیٹ فارم سے ناراض ہے۔ بسااوقات میرے ٹیلی فون اور لیپ ٹاپ پر یہ کئی گھنٹوں تک میسر نہیں ہوتا۔ جبکہ میں نے اس تک رسائی یقینی بنانے کے لئے سالانہ فیس بھی ادا کررکھی ہے۔ ٹویٹر(ایکس) سے محرومی کی وجہ سے مجھ پر نازل ہوئی اداسی کو دیکھتے ہوئے کئی دوست مشورہ دے رہے ہیں کہ میں وی پی این استعمال کرنا شروع کردوں۔ میں اس کا استعمال مگر غیر قانونی تصور کرتا ہوں اور خواہ مخواہ کے پنگے لینے کا حوصلہ دل میں موجود نہیں رہا۔
بہرحال اتوار کی شام لیپ ٹاپ کھول کر یوٹیوب پر گیا تو وہاں ہاہاکار مچی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے دوستوں کو کھلے دل سے اعتراف کرنا چاہیے کہ وہ صحافی جو عمران خان صاحب کے دور اقتدار میں ریاستی اور حکومتی غضب کا نشانہ رہے برملا الفاظ میں انتظار حسین پنجوتھا صاحب کی کئی دنوں تک گمشدگی کے بعد ’’بازیابی‘‘ پر سوالات اٹھارہے تھے۔ وہ سب مصر تھے کہ عمران خان صاحب سے بطور وکیل اڈیالہ جیل میں مستقل ملاقاتیں کرنے والے پنجوتھا صاحب کو ’’ان ہی ‘‘ لوگوں نے اغواء کیا ہوگا جن کے بارے میں ’’سب سمجھتے ہیں اور سب چپ ہیں۔‘‘ پولیس کی بتائی اس کہانی کو یوٹیوب پر چھائے صحافیوں نے با ہمی اختلافات بھلاکر ٹھوس دلائل سے جھٹلانے کی کوشش کی کہ پنجوتھا صاحب کو (اب تک) نامعلوم افراد نے تاوان کی خاطر اسلام آباد کی ایک معروف ترین شاہراہ سے اغواء کرلیا تھا۔ نظر بظاہر اغواء کے بعد وہ کئی دنوں تک خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے تھے۔ وہاں سے واپس پنجاب کے کسی مقام پر لائے جارہے تھے تو اٹک کے قریب لگے ایک پولیس ناکے کی بدولت ’’بازیاب‘‘ ہوگئے۔ انہیں ’’اغواء ‘‘ کرنے والے مگر گرفتار نہیں ہوپائے ہیں۔
عمران حکومت کے دوران کئی مشکلات کا شکار رہے صحافیوں کی جانب سے پنجوتھا صاحب کی ’’گمشدگی‘‘ کی بابت اٹھائے سوالات نے مجھے امید دلائی کہ ہماری صحافت ابھی تک اندھی نفرت وعقیدت کے ہاتھوں کاملاََ تباہ نہیں ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے حامی ماضی میں اپنے ناپسندیدہ صحافیوں کے ساتھ ہوئے ایسے واقعات کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ اس حوالے سے اکثر ’’لڑکی کے بھائیوں‘‘ کا ذکر بھی چلا۔ پنجوتھا صاحب کے بارے میں البتہ ایسے بیہودہ سوالات ہرگز نہیں اٹھائے گئے۔ ہر ایک نے دیانتداری سے مکمل تحقیقات کا تقاضہ کیا۔
اسلام آباد کا 1975ء سے رہائشی ہوتے ہوئے میں ایک لمحے کو یہ بات ماننے کو آمادہ ہوا کہ پنجوتھا صاحب کو واقعتا ’’تاوان” کی خاطر اغواء کرلیا گیا تھا۔اسلام آباد کو کئی سال قبل سی سی ٹی وی لگانے کے بعد ’’سیف سٹی‘‘ بنادینے کی بڑھک لگائی گئی تھی۔ اس کے باوجود پنجوتھا صاحب کا اس سڑک سے ’’اغواء ‘‘ ہونا دل دہلادیتا ہے جہاں اسلام آباد کلب واقعہ ہے۔ اس کلب سے آگے بڑھیں تو ایک اہم ترین ہوٹل کے بعد سفارتخانوں کے لئے مختص علاقہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس جانب نہ مڑیں تو وزارت خارجہ سے گزرکر آپ سپریم کورٹ، وزیر اعظم ہائوس، پارلیمان اور ایوانِ صدر کی عمارتوں سے گزرتے ہیں۔ اسلام آباد کلب سے گزرکر بائیں ہاتھ مڑیں تو اسلام آباد کو دیگر شہروں سے ملانے والے راستے شروع ہوجاتے ہیں۔ایسی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی یا عدم کارکردگی کے خیال نے مجھے خوفزدہ بنادیا ہے۔
فرض کیا پنجوتھا صاحب واقعتا اغواء ہوئے تھے تو ان کی کہانی سن کر کون غیر ملکی اسلام آباد آکر یہاں کی مختلف وزارتوں میں بیٹھے لوگوں سے ملاقاتوں کے بعد وطن عزیز میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہوگا۔ اس پہلو پر مگر میرے ساتھیوں نے توجہ نہیں دی۔ ’’سب سمجھتے ہیں-سب چپ ہیں‘‘ والی سوچ ہی اپنائے رکھی۔
پنجوتھا صاحب سے متعلق داستان نے میرے پنجابی محاورے والے ’’پسینے چھڑادئے‘‘ تو چند یوٹیوب چینلوں کی بدولت دریافت یہ بھی ہونا شروع ہوا کہ جیسے حکومت عزت مآب یحییٰ آفریدی صاحب کو بطور چیف جسٹس تعینات کرنے کے بعد ’’پچھتا‘‘ رہی ہے۔ یہ سچ ثابت کرنے کے لئے جو دلائل ایجاد ہوئے انہوں نے مجھے حیران کردیا۔ بات کا یقینا بتنگڑ بنایا جارہا تھا۔ مثال کے طورپر خدیجہ شاہ کی ایک کمیٹی میں تعیناتی جو جیل کے نظام میں اصلاحات کی خاطر بنائی گئی ہے۔ خدیجہ شاہ ایک سابق آرمی چیف کی نواسی ہیں۔ ان پر نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس کی وجہ سے کئی مہینوں تک جیل میں رہی ہیں۔ ایک پڑھے لکھے اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھنے کی بنا پر وہ جیل میں گزارے دنوں کی وجہ سے کئی ایسی تجاویز دے سکتی ہیں جو جیل کے ماحول کو انسانی اعتبار سے قابل برداشت بناسکتا ہے۔ خاص طورپر خواتین کے لئے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ جیل اصلاحات کی خاطر ان سے رجوع کی خواہش پر اتنا واویلا کیوں مچایا جارہا ہے۔
(بشکریہ:نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گردوپیش نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار
Next Article عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کا حتمی ہدف ، ایران کی کامل تباہی : برملا / نصرت جاوید

اپریل 7, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.