Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»سہیل وڑائچ کا کالم : 67 ہزار مایوس حاجی!
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم : 67 ہزار مایوس حاجی!

ایڈیٹراپریل 26, 202514 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ ایک دو نہیں، سو پچاس نہیں، ہزار دو ہزار نہیں، پورے سڑسٹھ ہزار پاکستانی حاجیوں کا مسئلہ ہے کہ وہ عزم حج کر چکے ہیں، اپنی جمع پونجی لگا کر حج کی آس میں بیٹھے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ آپ کا اس سال کچھ نہیں بننے والا،آپ کی ٹرین چھوٹ چکی ،آپ کو دیر ہو چکی، اب اگلے سال کا انتظار کریں۔ مسئلہ مگریہ ہے کہ ہمارے ملک میں اکثر افرادجس عمر میں حج پر جانے کا ارادہ کرتے ہیں وہ عموماً زندگی کےآخری سال ہوتے ہیں، کون جانے کہ اگلے سال ان میں سے کون اس نیکی کو پاسکے گا یا نہیں ؟کون جانے ان میں سے کتنے اس نعمت سے سرفراز ہوئے بغیراگلے جہان رخصت ہو جائیں گے اور کسے علم ہے کہ ان سڑسٹھ ہزار مایوس افراد میں سے کتنے اس قابل رہ جائیں گے کہ وہ حج کر سکیں،کتنے بیمار ہو جائیں گے اور کتنے ضعف کی وجہ سے یہ اہم عبادت کر سکیں گے بھی یا نہیں ۔
حاجیوں کی مایوسی کی وجہ حاجیوں کی اپنی غلطی ہے، ان کے ٹور آرگنائزر کی کوتاہی ہے ،حکومت پاکستان کی نااہلی ہے یا سعودی عرب کی جارحانہ پالیسی کا شاخسانہ ہے ؟جو کچھ بھی ہے یہ 67ہزار سے زائد پاکستانیوں کی پاک خواہشات کا مسئلہ ہے۔ دنیا میں تو ممالک اپنے ایک شہری کے مسئلہ کے حل کیلئے دن رات ایک کر دیتے ہیں مگر ہماری حکومت اور سفارتخانے تساہل کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یوں پاکستانیوں کے جائز حقوق بھی مارے جاتے ہیں۔ وزیر حج نے تو یہ مسئلہ اٹھایا ہوگا کیا وزیر اعظم اور وزارت خارجہ نے سعودی حکام کو 67ہزار سے زائد حاجیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے آگاہ کیا ہے، معلومات کے مطابق ان عازمین حج کی خون پسینے کی کمائی سعودی خزانہ عامرہ میں جمع بھی کرائی جاچکی ہے مگر اب حکومت سعودی عرب کچھ سننے کو تیار نہیں ۔
سابق وفاقی وزیر حج چودھری سالک حسین نے حج سستا کرنے، حرم کےقریب رہائشیں لینے اور رقوم پر وزارت حج کے منافع لینے کے اقدامات کو ختم کیا۔ انہوں نے مجھے اس مسئلے پر بریف کرتے ہوئے بتایا کہ حج کے انتظامات بہت جلد شروع ہو جاتے ہیں گزشتہ کئی برسوں سے سعودی حکومت پاکستان کو انتباہ کر رہی تھی کہ آپ عازمین حج کیلئے مخصوص رقوم ڈیڈلائن گزرنے کے بعد جمع کرواتے ہیں بقول چودھری سالک حسین اس بار ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد آنے والی رقوم پر کوئی رعایت نہیں دی جا رہی اس لئے بار بار کہنے کے باوجود سعودی حکومت تاخیر سے جمع کروائی گئی رقوم کو اکاموڈیٹ نہیں کر رہی۔ چودھری سالک حسین نے اس مسئلہ کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کی عادت بنی ہوئی ہے کہ وہ حج کے بارے میں حتمی فیصلہ عیدالفطر یعنی چھوٹی عید کے بعد کرتے ہیں رقوم بھی اسی وقت جمع کرواتے ہیں، آرگنائزر کے پاس چونکہ پہلے رقوم جمع ہی نہیں ہوتیں، اسے عازمین حج کی حتمی تعداد کا بھی علم نہیں ہوتا اسلئے وہ بھی رقوم جمع کروانے میں حیل وحجت کرتا ہے اور چونکہ ماضی میں ہر سال ڈیڈلائن گزرنے کے بعد پاکستانی حکومت سعودی حکومت سے رعایت لے لیتی تھی سب کا خیال تھا کہ اس بار بھی رعایت مل جائیگی مگر اس بار سعودی حکومت سرےسے یہ رعایت دینے کو تیار نہیں کیونکہ وہ اپنے تمام انتظامات مکمل کرچکی ہے ۔ اب تاخیر سے رقوم جمع کروانے والوں کیلئے وہ انتظامات کرنے سے قاصر ہے ۔
موجودہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اس مسئلے پر 67ہزار عازمین حج سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں امید دلائی ہے کہ وفاقی حکومت ابھی تک اس کوشش میں ہے کہ یہ عازمین حج ضروریہ فریضہ ادا کریں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ معاملہ وزیر اعظم، وزیر خارجہ یا آرمی چیف نےکس سطح پر سعودی حکومت کے سامنےسے اٹھایا ہے، جب تک 67ہزار حاجیوں کایہ مدعا اس اعلیٰ سطح پر نہیں اٹھایا جاتا اسکے حل کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
اس مسئلے کے متاثرہ حج آرگنائزر اکبر چودھری نے بتایا کہ حجاج اور آرگنائزر کو نہ صرف جذباتی صدمہ پہنچا ہے بلکہ انکے مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آرگنائزر کو اس فیصلے کی صورت میں کروڑوں، اربوں روپے کا نقصان پہنچے گا ۔اس سوال پر کہ کیا آپ کو ڈیڈلائن کا علم نہیں تھا ،رقوم وقت پر کیوں نہیں جمع کروائی گئیں؟ حج آرگنائزر نے جواب دیا کہ ہمیں معمول کے مطابق احکامات آتے رہے کوئی غیر معمولی حکم آیا نہ ہمیں اندازہ تھا کہ اس بار پاکستانی حکومت بے بس دکھائی دے گی، نہ ہمیں اندازہ تھا کہ سعودی حکومت اس قدر سختی دکھائے گی، آرگنائزر ان دنوں دفتروں کے چکر لگا رہے ہیںلیکن ان کی کہیںکوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔
اگر دنیا کے باقی ممالک اپنے ایک ایک شہری کی جیل میں خبر رکھتے ہیں، ان کے سفیر اپنے ہر شہری کے حقوق کیلئے لڑ مرتے ہیں تو سعودی عرب تو پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے ۔وزیر خارجہ اور وزیر اعظم ان 67ہزار عازمین حج کیلئے سعودیہ سے اصرار کیوں نہیں کرتے ؟ذمہ دار ریاست اور ذمہ دار حکومت ہر شہری کی محافظ اور خادم ہوتی ہے، جب ریاست اپنے فرائض نبھاتی ہے تو ہر شہری ریاست کو ماں اور حکومت کو اپنا سہارا سمجھتا ہے اور اگر ریاست اور حکومت شہریوں کے حقوق کا خیال نہ رکھیں تو پھر اس ریاست سے شہری کا تعلق کمزور سے کمزور تر ہوتا جاتا ہے کیا حکومت اس مسئلے پر جاگ کر اسے ترجیحاً حل کرے گی؟
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 30 اپریل تک شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
Next Article بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.