Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»یاسر پیر زادہ کا کالم : نیا کالم
تازہ ترین

یاسر پیر زادہ کا کالم : نیا کالم

ایڈیٹرجولائی 10, 20247 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویسے تو پاکستانی مزاح تخلیق کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے مگر گزشتہ کچھ عرصے میں تو کمال ہی ہوگیا ہے ۔ ہمارے ہاں جوکروں کی ایسی نئی کھیپ تیار ہوئی ہے جسے ہم ایکسپورٹ کرکے اچھے خاصے ڈالر کما سکتے ہیں۔اِن جوکروں میں ایک جوکر ایسا بھی ہے جو پینٹ قمیض کے ساتھ واسکٹ پہن کر خود کو علامہ دوراں سمجھتا ہے اور اسکول کالجوں میں جا کر مذہب کا چُورن بیچتا ہے ۔ اِس بندے کا خیال ہے کہ وہ جدید دور کا ریفارمسٹ ہے اور امت مسلمہ کو بیدار کرنے کا کام اسے سونپا گیا ہے ۔میں موصوف کا نام اِس لیے نہیں لکھ رہا کہ ’آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے‘ ۔
موصوف کی گفتگو سنیں تو لگتا ہے جیسے دن رات سپائڈر مین اور ایونجرز دیکھتے رہتے ہیں لیکن شکل ایسی بناتے ہیں جیسے کہہ رہے ہوں کہ میرے اندر علم کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے جبکہ باقی پوری قوم جاہل ہے۔ ویسے اِن صاحب کا بھی قصور نہیں ، یہاں ہر دوسرا بندہ خود کو طرم خان ہی سمجھتا ہے تاہم آج اِن صاحب پر لکھنے کی ضرورت اِس لیے محسوس ہوئی (حالانکہ خدا جانتا ہے کہ موصوف اِس قابل نہیںکہ اِن پر پورا کالم ضائع کیا جائے ) کہ گزشتہ دنوں آنجناب نے ایک ٹاک شو میں خواتین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کی 95 فیصد عورتیں جاہل ہیں ۔ اِس پر مہمانوں میں بیٹھی ہوئی ایک لڑکی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی بے معنی اور بے ربط گفتگو سے متاثر ہونے کی بجائے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کی اِس طرح توہین کرنے پر معافی مانگیں ۔ لیکن موصوف کی لغت میں معافی کا لفظ ہی نہیں ، سو بجائے معافی مانگنے کے وہ مزید اُس لڑکی کے سر ہو گئے کہ چونکہ اسے طاغوت کا مطلب نہیں پتا پس ثابت ہوا کہ وہ جاہل ہے ۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوا۔ اِس شو میں وہ بد زبان لکھاری بھی موجود تھا جواپنی تھرڈ کلاس گفتگو کی وجہ سے مشہور ہے ، وہ بھی درمیان میں کود پڑا اور اُس نےلڑکی کو مذہب کی بنیاد پرعلانیہ دھمکانے کی کوشش کی ۔اِس تمام ہنگامے کے نتیجے میں اصولاً تو چینل کو معافی مانگنی چاہیے تھی مگر چینل کو تو ریٹنگ چاہیے، سو چینل نے اِس کا چٹ پٹا سا اشتہار بنا کر یو ٹیوب پر چڑھا دیا ۔
ہم لوگ آئے دن اِس بات پر کڑھتے رہتے ہیں کہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی کیوں بڑھ گئی ہے ، ہم پر زوال کیوں آگیا ہے ، معاشرے کی تنزلی کا کیا سبب ہے ، وغیرہ۔ یہ چار منٹ کا کلپ اِن تمام باتوں کا جواب ہے ۔اِس کلپ کو دیکھنے کے بعد پتا چلتا ہے کہ ہم جن لوگوںکو دانشور سمجھتے ہیں انہیں نہ صرف گفتگو کے بنیادی آداب نہیں معلوم بلکہ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ دلیل کیا ہوتی ہے اور اُس کا جواب کیسے دیا جاتا ہے ۔ وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ اگر کوئی اُن پر تنقید کرے تو جواب میں انہیں مذہب کے حوالے دے کر خاموش کروا دیا جائے مگر آفرین ہے اُس لڑکی پر جس نے بے خوفی سے کہا کہ آ پ میرے سوال کا جواب دیں اور مذہبی حوالوں سے متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں۔اِس کلپ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے یہ جعلی دانشور مذہب کا سہارا لے کر اپنے کھوکھلے نظریات کا پرچار کر رہے ہیں اور جب انہیں کوئی چیلنج کرتا ہے تو وہ اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اُلٹا اسی کو لتاڑنا شروع کر دیتے ہیں جیسے وہ اُنکی نہیں بلکہ مذہب کی توہین کا مرتکب ہوا ہے ۔اِس کلپ کے اختتام پر اُس بد زبان لکھاری نے یہی کرنے کی کوشش کی ۔وہ تو شکر ہے کہ یہ ریکارڈڈ شو تھا ورنہ یہ لکھاری تو نہ جانے اُس پرکیا الزام لگا دیتا ۔پھر نہ کوئی مقدمہ چلتا بلکہ موقع پر ہی ’انصاف ‘ ہوجاتا۔
ایک خوش آئند بات البتہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں نوجوان موجود ہیں ،خاص کر لڑکیاں، جو اِن کھوکھلی باتوں سے متاثر نہیں ہوتے اور سوال کرنے کی اہلیت اور جرات رکھتی ہیں ، یہ بات ہمارے مستقبل کیلئے روشنی کی ایک کرن ہے ورنہ جس معاشرے میں جوکروں کو دانشور سمجھ لیا جائے وہاں بندہ کیا امید رکھ سکتا ہے ۔ ویسے یہ جوکر نما جعلی دانشور اب بہت تیزی سے بے نقاب ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ اِس نوجوان لڑکی کے ہاتھوں یہ موصوف کی پہلی ’بزتی’ نہیں بلکہ اِس سے پہلے کسی یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں موصوف نے حسب عادت نہایت سرپرستانہ لہجے میں میزبان کو دو تین مرتبہ بیٹا بیٹا کہہ کر پکارا جس پر میزبان نے جواباً کہا کہ میں عمر میں تم سے بڑا ہوں ، مجھے بیٹا کہنے کی بجائے ابو کہو اور مجھ سے معافی مانگو ۔اس کے بعد میزبان نے جوکر سے معافی منگوا کر دم لیا۔سو ،جہاں یہ جوکر چار دن میں مشہور ہو جاتے ہیں وہاں اتنی ہی جلدی ایکسپوژ بھی ہوجاتے ہیں ۔ میں اکثر معاشرے کی تنزلی دیکھ کر کافی مایوس ہوجاتا ہوں اور دل میں کڑھتا رہتا ہوں مگر اِس کلپ میں لڑکی نے جس طرح جوکر کو بے نقاب کیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ مٹی ابھی نم ہے۔
کالم کی دُم :سفر ابھی جاری ہے ۔اگلی منزل کیلگری ہے ، باقی روداد
انشاءاللہ وہاں جا کر لکھوں گا۔’’رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھیے تھمے …نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں‘‘
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم یاسر پیر زادہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
Next Article نامور شاعر،افسانہ نگار اورصحافی احمدندیم قاسمی کو ہم سے بچھڑے 18برس بیت گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.