Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»سہیل وڑائچ کا کالم : بلاول کا بیانیہ، سعد رفیق کا اعلامیہ!!
تازہ ترین

سہیل وڑائچ کا کالم : بلاول کا بیانیہ، سعد رفیق کا اعلامیہ!!

ایڈیٹردسمبر 30, 202432 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر امریکی فوجوں کی واپسی کے بعد پاکستان غیر متعلق ہو چکا تھا۔ امریکی تھنک ٹینکس کا خیال تھا کہ پاکستان قابل اصلاح نہیں اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے، اس کا علاج صرف یہ ہے کہ یہ آکسیجن ٹینٹ میں رہے، نہ مرے نہ جیے، بس سانس لیتا رہے۔ معیشت کی رسی کس کر رکھی جائے تاکہ یہ خود ہی اپنی نیوکلیئر اور جہادی پالیسیوں سے توبہ تائب ہو جائے۔ جنرل باجوہ مغربی دنیا میں وقت گزار چکے تھے اس لئے انہوں نے اپنے دور میں مغربی دنیا کو ناراض کرنے والی پروچائنہ پالیسی کی رفتار کم کردی۔ جنرل باجوہ کے آنے سے پہلے پاکستان تیزی سے چینی کیمپ میں جا رہا تھا اور امریکہ کا خیال تھا کہ یہ برما کی طرح چینی کالونی یا سیٹلائٹ بننے جا رہا ہے چنانچہ باجوہ، عمران دور میں امریکی تحفظات دور کردیئے گئے، سی پیک پر توجہ اور ترجیح ختم کردی گئی اور امریکہ کے ساتھ معاملات میں بہتری آگئی لیکن امریکہ نے پاکستان کو کسی بھی طرح کی امداد دینے سے گریز کیا۔ اس دوران پاکستان خاموشی، تنہائی اور بے اعتنائی کا شکار رہا۔ اندازہ ہو رہا تھا کہ کئی دہائیوں سے دنیا کے نقشے میں سرگرم ترین ملک اچانک سرد مہر کیسے رہ سکتا ہے؟ دو عالمی افغان جنگوں میں مرکزی کردارکا مالک زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہ سکتا۔ موقع کا انتظار تھا اور ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نئے عالمی ماحول میں پھر سے سر اٹھانے لگا ہے مگر 75 سال ہم امریکی کیمپ میں کرائے کے سپاہی رہے ہیں اور اس کے فوائدسمیٹتے رہے ہیں لیکن اب ہم اپنے بازو کے پٹھے پُھلا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کا بیانیہ، ’’عمران ایک بہانہ، ایٹمی پروگرام اصل نشانہ‘‘دراصل نئی تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے۔ اگر صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے دبائو ڈالا تو پاکستان بھی للکار سے جواب دے گا۔
بلاول بھٹو اس وقت کے نوجوانوں میں سوجھوان شمار ہوتے ہوئے ہیں بیرونی تعلیم، خاندانی تربیت اور سیاسی روایات کے حامل ہوتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ رہنے کا تجربہ بھی حاصل کرلیا ہےبطور وزیر خارجہ انہوں نے سعودیوں، امریکیوں اور بہت سےملکوں کے سفارت کاروں میں اپنے چاہنے والے بھی پیدا کرلئے ان سے صرف اسرائیلی اور بھارتی وزارت خارجہ ناراض ہوئی۔ پاکستانی مقتدرہ سے چھوٹے موٹے اختلاف کے باوجود وہ مجموعی طور پر ریاستی بیانیے کو بین الاقوامی طور پر پیش کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ اسی لئے میرا خیال ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو کا امریکہ کو جواب ریاستی بیانیہ ہوسکتا ہے۔ یہ بدلتا بیانیہ پاکستان پر کس کس طرح سے اثر انداز ہوگا اس کیلئے پورے پاکستان کو تیار ہونا ہوگا۔
گزشتہ روز لاہور میں 8فروری کے الیکشن کے بعد پہلی بار ایک پنج ستارہ ہوٹل میں ایک بہت بڑی سیاسی تقریب ہوئی ہوٹل کا سب سے بڑا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ موقع خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے والد خواجہ رفیق کی سالانہ برسی کا تھا۔ مگر یہ ایک سیاسی میلہ بن گیا جس میں مذاکرات کے حوالےسے نونی موقف کھل کر سامنے آیا۔ میرے بشمول مجیب الرحمٰن شامی صاحب، رانا ثنا اللہ صاحب اور جناب ایاز صادق صاحب، سب نے مصالحت، مفاہمت اور مستقبل کے امکانات پر بات کی ،سب سے دلچسپ اور دلپذیر تقریر وزیر دفاع خواجہ آصف کی تھی انہوں نے رومن مقرر سیسرو کی طرح ڈرامائی انداز میں نون لیگ کا اندرونی موقف بیان کیا وہ بار بار سامعین سے سوال کرتے رہے کہ 26 نومبر تک تو تحریک انصاف انقلاب لانا چاہتی تھی ہم سے بات تک نہیں کرنا چاہتی تھی اب یکا یک مذاکرات پر کیوں تیار ہوگئی ہے۔ ایک ماہر مقرر کی طرح وہ سامعین سے بار بار سوال پوچھتے رہے کہ پندرہ دن میں کیا ہوا ہے؟ سامعین میں سے ایک نے جواب میں کہا ڈنڈا۔ تو خواجہ صاحب نے فوراً فی البدیہہ جواب دیا کہ میں یہ نہیں سمجھتا ،یہ آپ کی رائے ہے۔ بار بارسوال دہرانے کے باوجود خواجہ آصف نے خود بھی سامعین کو یہ نہیں بتایا کہ پندرہ دن میں ہوا کیا ہے تاہم آخر میں انہوں نے انکشاف کرکے اپنی سوچ واضح کردی کہ نہ مجھ سے مذاکرات پر مشورہ کیا گیا ہے اور نہ مجھے مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے پھر مسکراتے ہوئے کہا دیکھنا ان کے مذاکرات میں کوئی چال ہے، محتاط رہنا ان کی چال میں نہ آنا۔ خواجہ آصف کی تقریر سے واضح ہوگیا کہ ’’نون‘‘ بہت محتاط ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ تحریک انصاف کے مذاکرات ایک بہانہ ہیں اصل میں اب وہ سازش کرکے ہماری جگہ لینا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات اس لئے کر رہی ہے کہ بیرونی دنیا کے سامنے اپنے آپ کو ایک سیاسی پارٹی ثابت کرسکے اور یہ تاثر دے کہ ہم دبائو اور تشدد کے باوجود مذاکرات پر آمادہ ہیں دوسری طرف نون میں یہ تاثر ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو فوجی عدالت سے 9 مئی اور 26نومبر کے واقعات کی سزا ملنا ضروری ہے۔خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کی رائے تھی کہ اگر سنجیدہ مذاکرات کرنے ہیں تو نواز شریف، زرداری، فضل الرحمٰن اور عمران خان کے ہونے چاہئیں مقتدرہ اور عدلیہ کو بھی ان مذاکرات کا حصہ ہونا چاہئے۔
بلاول کے امریکہ مخالف بیانیے اور خواجہ سعد رفیق کے اعلامیے میں بظاہر کوئی قدر مشترکہ نہیں مگر اصل میں یہی دونوں آنے والے سال میں پاکستا ن کے دو اہم ترین مسئلے ہوں گے۔ امریکہ نے دبائو ڈالا تو کیا پاکستان ٹرمپ کے سامنے جھک کر عمران کو رعایتیں دے گا یا ڈٹ کر کھڑا ہو جائے گا؟ بلاول کا بیانیہ یہ بتا رہا ہے کہ ریاست دبائو کی صورت میں ڈٹ سکتی ہے جبکہ خواجہ رفیق کی یاد میں ہونے والی کانفرنس سے انداز ہ ہوتا ہے کہ ابھی ن اور پی ٹی آئی کی آپسی لڑائی کے زخم مندمل نہیں ہوئے، جب تک ان زخموں پر پھاہا نہیں رکھا جاتا، جب تک ایک دوسرے سے معافی نہیں مانگی جاتی، معذرت نہیں کی جاتی مذاکرات کا کوئی بڑا نتیجہ نکلنا ممکن نہیں۔
فی الحال مقتدرہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات محنت اور مشکل ترین حالات میں کام کرنے پر ان کو سراہ رہی ہےاور انہیں یہ اعتماد دیا جا رہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہونے کے بعد آپ سیاست میں بھی بہتری لا سکتے ہیں، مقتدرہ کی طرف سے فی الحال خان کو کوئی رعایت ملنے کا امکان نہیں، رعایت ملی بھی تو مکمل خاموشی اور موجودہ نظام کو تسلیم کرنے کی سخت شرط پر ملے گی۔بلاول کا بیانیہ مقبول تو ہوگا مگر اس میں خطرات بھی بہت ہیں سپرپاور سے لڑائی اور مخالفت بہت مہنگی پڑ سکتی ہے کمزور معیشت اور اندرونی سیاسی، مذہبی اور علاقائی لڑائیاں پاکستان کے بہت بڑے مسائل ہیں، کوئی بڑی کشمکش ہوئی تو پاکستان کی فالٹ لائنز کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔ مناسب ہوگاکہ اندرونی مصالحت اور بیرونی ڈائیلاگ کو ذریعہ بنا کر مشکلا ت سے نکلا جائے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول سعد رفیق سہیل وڑائچ کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleادبی میلے ، دو نمبر ’ لکھاری ‘ اور اوورسیز اہل قلم کی نمائندگی : فیضان عارف کا کالم
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : بے نظیر بھٹو کی یاد میں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.