Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»محمد حنیف کا کالم : مطیع اللہ جان اور محسن نقوی: نشئی کون؟
تازہ ترین

محمد حنیف کا کالم : مطیع اللہ جان اور محسن نقوی: نشئی کون؟

ایڈیٹردسمبر 1, 202412 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad hanif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم کراچی کے کنکریٹ جنگل کے باسیوں کو اسلام آباد ہمیشہ سے نشے میں ڈوبا ہوا شہر لگتا ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کا، سبزے کا سرور، شام کو سرسراتی ہوا کی سرگوشیاں۔ زندگی میں دو، چار دفعہ ہی شامیں گزارنے کا موقع ملا تو پتہ چلا کہ حکمران اور اُن کے حواری کیسے رہتے ہیں۔
دعوت کسی مشہور صحافی کے گھر میں ہو یا کسی غیرملکی ڈپلومیٹ کی کوٹھی میں، مے نوشی کا ایسا جامع اور متنوع انتظام جو ہم نے صرف فلموں میں دیکھ رکھا ہے۔ پینے والوں سے زیادہ نہ پینے والوں پر حیرانی کہ انھیں مے نوشوں کی صحبت سے کوئی شکایت نہیں۔
زندگی میں پہلی دفعہ بغیر برف پانی کے وہسکی پینے والے اور اورنج جوس پینے والوں کو ہم پیالہ دیکھا اور جب قہقہے اٹھیں تو پتہ نہ چلے کہ کون زیادہ ٹُن ہے۔
اسلام آباد میں سب سے بڑا اور بنیادی نشہ طاقت کا ہے، جن کے پاس اصلی طاقت ہے اُن کے دھت ہونے کی وجہ تو سمجھ آتی ہے لیکن طاقت کی قربت کا نشہ اس سے بھی تیز اور دیرپا ہے۔اگر طاقت رکھنے والے شرابی ہیں، تو طاقت کی قربت رکھنے والے ہیرونچی۔ بے بس، لاچار، عادت اور پیشے سے مجبور، بس ایک پُڑی اور اس کے بعد وہ اپنے آپ کو بادشاہ گر سمجھنے لگتے ہیں۔
مطیع اللہ جان کو نشہ کرنے اور نشہ آور مواد آئس رکھنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن کے ازلی دشمن بھی گواہیاں دے رہے ہیں کہ وہ بیچارہ تو سگریٹ بھی نہیں پیتا لیکن مطیع اللہ جان ایک اور طرح کا نشہ کرتا ہے، رپورٹنگ والا نشہ۔
شہر میں گولی چلتی ہے تو سب سے چھوٹا اور ماٹھا رپورٹر بھی ہسپتال کی طرف بھاگتا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی گنتی کرتا ہے۔ مطیع اللہ جان یہی نشہ کرنے ہسپتال پہنچا تھا، اٹھا لیا گیا۔ مطیع اللہ جیسے نشیئوں کے لیے کچھ سال پہلے کسی نے ایک گیت بھی گایا تھا
پتہ نہیں وہ کون سا نشہ کرتا ہے
یار میرا سب سے وفا کرتا ہے
مطیع اللہ کو گرفتار اور نشہ کرنے کا الزام لگانے والا بھی ہماری صحافی برادری سے تعلق رکھتا ہے۔
بعض لوگ نشہ نہ بھی کرتے ہوں تو اُن کی شکل و صورت اور حرکات سے لوگوں کو شک ہوتا ہے کہ یہ بندہ ضرور کچھ نہ کچھ کرتا ہو گا۔
محسن نقوی کی جب پہلی جھلک دیکھی تھی تو ایک دوست نے کہا کہ پتہ نہیں یہ ہمارے عسکری بھائی اب کس کو اٹھا لائے ہیں۔ بعد میں دوستوں نے بتایا کہ وہ انتہائی نفیس آدمی ہیں، فخر صحافت ہیں کیونکہ ہم سب کی طرح اپنے کریئر رپورٹنگ سے یعنی ہلاک و زخمیوں کی گنتی سے شروع کیا تھا لیکن اتنی محنت کی کہ اب کئی چینلوں کے مالک ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں کئی سینیئر صحافی حکومت کا حصہ بنتے رہے ہیں، کچھ صحافت حکومت ساتھ ساتھ بھی کرتے رہے ہیں اور بعض کا ہر کالم، ہر تجزیہ، ہر ٹویٹ نوکری کی درخواست ہوتی ہے لیکن شاید ہی کسی صحافی سے حکمران بنے شخص کے کندھوں پر اتنی بھاری ذمہ داری ہو جتنی محسن نقوی کے کندھوں پر۔کون ہے ایسا ماں کا جنا جس کا مشن یہ ہو کہ پاکستان سے عمران خان اور اس کے عاشقوں کا قلع قمع کرنا ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان کی کرکٹ کو بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرنا ہے۔
تو ان کے چہرے پر ہر وقت جو خشمگی طاری رہتی ہے، باتیں کبھی بے ربط ہو جاتی ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ کون سا نشہ کرتا ہے، تو جواب یہ ہے کہ وہ ایک پاکباز انسان ہیں، صرف اپنی لامتناہی ذمہ داریوں کے بوجھ کا عکس اُن کے چہرے پر آ گیا۔
اسلام آباد کی پولیس عام طور پر رات گئے پارٹیوں سے لوٹنے والے مے نوشوں کو کچھ نہیں کہتی، کبھی کوئی موٹر سائیکل یا کٹھارہ گاڑی والا نظر آ جائے تو روک کر منھ ضرور سونگھتے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کابینہ کے سب سے طاقتور وزیر ہیں۔ اگر انھیں ’نشئی کون‘ والا ٹیسٹ کرنا ہے تو ایک ناکے سے مطیع اللہ جان کو گزرنے دیں، اُن کے سفید بال، دبنگ لہجہ اور نشہ نہ کرنے والا اعتماد دیکھ کر حوالدار اُن کو جانے دے گا۔
وزیر داخلہ خود ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دیکھیں، ناکے پر روک کر منھ تو سونگھا جائے گا ہی، یہ بھی پوچھا جائے گا کہ بتا اوئے چرس کہاں چھپائی ہے تو نے۔صحافت کے ابتدائی دنوں میں ہی بتا دیا گیا تھا کہ صحافی کو خود خبر نہیں بننا چاہیے لیکن صحافی جیل میں بند ہو گا تو خبر تو بنے گی اور اگر جیل بھیجنے والا بھی صحافی برادری سے تعلق رکھتا ہو تو دو خبریں بنیں گی۔
میرا برادری میں وہی مقام ہے جو کمی کمین کا ہوتا ہے، پھر بھی میں صحافی برادری کی طرف سے قوم سے معافی مانگتا ہوں کہ ہماری برادری میں کچھ لوگ نشہ کرتے ہیں لیکن وہ والا نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم محسن نقوی محمد حنیف مطیع اللہ جان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپارا چنار میں 100 سے زائد لاشیں ہیں اور یہ اسلام آباد میں 100 لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں : بلاول بھٹو زرداری
Next Article سید مجاہدعلی کا تجزیہ : فوج اور سیاست میں حد فاصل قائم کرنے کی ضرورت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.