Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: اقتدار کی غلام گردشیں اور قربانی کے بکرے بکریاں
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: اقتدار کی غلام گردشیں اور قربانی کے بکرے بکریاں

ایڈیٹراپریل 28, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقتدار کی راہداریوں میں فیصلوں کی قطار آتے جاتے چہروں کی داستان رقم کر رہی ہے۔ایوان اقتدار کے کتنے چور دروازے ہیں اور کس کس پر کتنے پہرے۔۔۔ اہل حکومت بھی ابھی پوری طرح آگاہ نہیں۔
دروازوں پر ایستادہ سپاہی اور ان کے ہاتھوں کے ہتھیار کب کس کے ہاتھ آ جائیں، خود پاس داروں کو خبر نہیں اور راستوں کی بھول بھلیوں میں الجھ جانے والے ہاتھوں کی دستک اس قدر مدہم کہ بسا اوقات اپنے ہی کانوں کو آواز سُنائی نہیں دیتی۔
اقتدار کے حصول کے لئے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں۔ محبت اور جنگ میں سب جائز کہہ کر دراصل ناجائز کو قبول کرنے کی دلیل کو استعمال کیا جاتا ہے۔
حصول اقتدار کے لئے اقدار، اصول اور افکار سب قربان۔ راہ اقتدار کا ہر انداز نرالہ۔ مصلحتیں مصاحبوں کی راہ میں رکاوٹ بنیں تو مصاحب قربان۔ منزلوں میں رکاوٹیں آئیں تو اصول قربان۔ اقتدار کی غلام گردشوں میں قید ہر وہ شخص معتوب جو پارسائی کا دعوے دار۔ ہر وہ زبان مصلوب جو حق گویائی رکھے اور مقام رکھنے والا ہر شخص نارسائی سے خوفزدہ۔
عجب غلام گردشیں ہیں کہ جن میں مقیم لمبی تسبیحوں پر خوف کا ورد، زبانوں پر ستائشی جملے اور ہونٹوں پر بناوٹی تبسم، ریاکاری بہترین پالیسی اور خوف کے خول میں ملبوس بے سکون چہرے۔
حالات سخت نہیں بہت سخت ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے اور جون میں کورونا کا عروج ہو گا، وبا کے مختلف ممالک میں تباہی کے اثرات دیکھیں تو پاکستان میں ساٹھ سے نوے دنوں کا دورانیہ زوردار دکھائی دیتا ہے۔
نظام صحت نہ چلنے کے قابل، ہاتھ جوڑتے طبیب اور مار کھاتے کرونا زدہ نوجوان ڈاکٹر۔۔۔ کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈنڈے کھاتے پیرا میڈیکل اسٹاف ظاہر کر رہے ہیں کہ بظاہر کھڑا ڈھانچہ کس قدر شکستہ ہے اور ذرا سا دھکا یہ نظام ڈھا سکتا ہے۔خدا نہ کرے کہ ایسا ہو مگر عالمی سطح پر کورونا کا پیٹرن یہی رہا ہے۔ ایسے میں قیادت کا فقدان اور فیصلہ سازی کا ابہام وہ ستم کر سکتا ہے کہ بظاہر مثبت استعارے منفی میں بدل جائیں۔
اس وقت جب سیاسی اکھاڑے کی کُشتی کو موقوف ہونا چاہیے، بڑے گھر میں یہ فیصلے ہوتے ہیں کہ سندھ کے وزیراعلی کے خلاف کیا زبان استعمال کی جانی چاہئیے۔ایک طرف بلاول بھٹو کا عالمی میڈیا پر ابھرتا تاثر پریشانی کا باعث تو دوسری جانب شہباز شریف کی سرگرمیوں پر کڑی نظر، شاہد خاقان عباسی کو نوٹس پے نوٹس تو طویل بیٹھکوں میں چینی آٹے کی رپورٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے اٹھارویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔
چینی آٹے کی فرانزک رپورٹ کا نامکمل ایجنڈا صحیح سے سامنے نہیں آتا کہ کابینہ میں موجود چڑھاوے کی بکریاں اور بکرے قربان کر دیے جاتے ہیں۔ میڈیا کے خلاف یلغار، سبز لان میں بیٹھے میڈیا کے بہترین دماغوں کو دعوت پر دو جوتے، دو پیاز اور پھر سماجی میڈیا پراُن کی تذلیل۔۔۔ حیرت کی بات ہے کہ ترجیحات میں سب کچھ ہے۔۔۔ نہیں تو عوامی نمائندگی نہیں۔
اس سب کے دوران اگر کچھ بہتر ہوا ہے تو وہ اسد عمر کی فیصلوں میں واپسی ہے۔ رابطہ کمیٹی میں اسد عمر جس ہم آہنگی کے ساتھ سندھ کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ منتخب افراد اور مثبت سوچ بحران میں متفقہ فیصلوں کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
ایسے میں اگر اسد عمر مشترکہ مفادات کونسل کے سیکرٹریٹ کے قیام کی راہ ہموار کر لیں جو گذشتہ دو ادوار میں نہیں ہو سکا تو وہ تحریک انصاف کی صف اوّل میں آ سکتے ہیں۔
کابینہ اجلاسوں میں دہائی دیتے اسد عمر چینی کی فورنزک رپورٹ منظر عام پر لانے میں اپنا اثر رسوخ استعمال کر پاتے ہیں یا نہیں یہ سوال اپنی جگہ مگر انھیں یہ ضرور بتانا ہو گا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں چینی کے ضرورت سے زیادہ اسٹاک کی رپورٹ آخر کس نے پیش کی تھی اور وزارت تجارت ہدایت کے باوجود چینی کی قیمتیں کنٹرول کیوں نا کر پائی۔
کورونا کے بعد کے بدلتے حالات طرز حکمرانی اور کارکردگی پر زور دے رہے ہیں، غیر معمولی حالات ناقابل قبول واقعات کو جنم دے سکتے ہیں۔ فیصلے کہاں سے اور کون کر رہا ہے، نئے کھلاڑی نئی فیلڈنگ کے لئے کون لگا رہا ہے، مقاصد کیا ہیں؟
عالمی میڈیا پاکستان میں اقتدار کے ایوانوں میں بدلتی طاقتوں پر جو بھی لکھے۔۔۔ دنیا بھر میں بدلتے حالات کے فیصلے انسانی دماغ نہیں کرونا کا وائرس کر رہا ہے۔ ہمارے ہاں بھی درست اور بر وقت فیصلے نہ ہوئے تو اقتدار کی غلام گردشوں میں بند چند اورغلام قربانی کا بکرا بن سکتے ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوبا کے موسم میں‘ ایک خط اور ایک ای میل ۔۔ خالد مسعود خان
Next Article کپتان نے کابینہ کی ففٹی مکمل کر لی :چینی پرفرانزک رپورٹ کے لئے انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے کی مہلت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.