Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راحت وفا»صدر بازار کی گلیاں ، تجاوزات اور ماچسوں کی طرح کھلتی بند ہوتی دکانیں : معاف کیجئے گا / راحت وفا کا اختصاریہ
راحت وفا

صدر بازار کی گلیاں ، تجاوزات اور ماچسوں کی طرح کھلتی بند ہوتی دکانیں : معاف کیجئے گا / راحت وفا کا اختصاریہ

ایڈیٹراکتوبر 14, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rahat wafa logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہیں نظر سے گزرا تھا، کہ خوبصورتی ایک قیمتی اور نایاب چیز ہے ۔ خوبصورتی پانا اور سمیٹ کر رکھنا دو مشکل مراحل ہیں ،جبکہ  بد صورتی آسانی اور تیزی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔  یہ بات  سچ ہے  کہ خوبصورتی ظاہری  کی بجائے  ہمارے ارد گرد بدنمائی، بے ترتیبی تیزی سے اور آسانی سے پھل پھول جاتی ہے ۔۔آج کل پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ہمارے شہر میں بھی ایک سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے  کہ شہر کے خدوخال خوبصورت بنانے کے لئے سڑکوں سے بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔۔

چند روز قبل  تقریباً شام چار پانچ بجے   کینٹ بازار جانے کا اتفاق ہوا جلدی جلدی قدم  اٹھانا چاہے مگر چکی والی گلی جو کہ چکی کے نام سےمشہور ہے  مگر یہاں  اب زیادہ تر، جیولری، بٹن لیس، سلے ان سلے کپڑے دوپٹے اور بے شمار چھوٹی بڑی اشیاء کے  سامان سے بھری دکانیں ہیں جو دکانیں کم اور ماچس کی ڈبیہ زیادہ ہیں جیسے ماچس کی ڈیبہ کو ذ را سا کھول دیں تو وہ کھل  کی  بڑی لگتی ہے  بالکل ایسے ہی ان ڈبیوں کے باہر اضافی میزیں، پھٹے، ریڑھیاں سٹینڈ وغیرہ لگا کر سامان پھیلا کر کاروبار کیا جا رہا ہے ۔۔ اس نظام کو ہمیشہ سے ہر جگہ تجاوزات کہا جاتا ہے ۔۔ مگر ان تجاوزات کا خاتمہ نہ کبھی ہوا نہ اس کی امید  ہے ۔۔ صرف ملتان کینٹ کے مین بازار، چکی والی گلی یا چوڑی والی گلی کی بات نہیں کررہے۔۔ یہ تجاوزات کا نظام  تو ایک طرح سے فولادی نظام ہے  ۔  پنجاب حکومت نے پیرافورس قائم کرکے پوری فورس لگادی ہے  کہ ان  تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔۔ مگر جناب! یہ ممکن ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ میں نے دیکھا کہ ایک بھاگ دوڑ کا سماں تھا چکی والی گلی میں صاف کشادہ گلی جہاں پہلے اس قدر برے حالات ہوتے تھے کہ ہمیں ضروری کام کی مجبوری کے سبب بھی وہاں سے گزرنا مشکل لگتا تھا۔۔مگر یہ کیا اتنی صفائی۔۔ماچسیں سب کی سب بند ۔  تاجر حضرات کے چیلےآگے بھاگ رہے تھے اور اعلان کررہے تھےآئی آئی پیرافورس کی گاڑی آئی یہ سن کر سب نے۔۔ تجاوزات ماچسوں میں بھردیں  ۔۔ہماری چشم گنہگار نے دیکھا گاڑی میں چند پیرافورس کے اہلکار تھے جو گاڑی کے ذ ریعے دہشت قائم کرتے آگے مین روڈ پر نکل گئے۔۔پھر شور اٹھا پیرا فورس  چلی گئی ،  چلی گئی۔۔اور پھر ہم نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو دھڑا دھڑ ماچس کی ڈبیاں کھل گئیں۔

ہم جو بہت خوش تھے کہ سکون سے جس کام آئے ہیں وہ کرسکیں گے۔۔مگر شومئی  قسمت کہ سب کچھ پہلے جیسا ہوگیا۔۔بس اتنا سا فرق ہوا کہ تاجر حضرات متحد ہوکر قہقہے لگا رہے تھے اور پیرا فورس کی شان میں قصیدے پڑھ رہے تھے۔۔قصیدے بھی بھانت بھانت کے لب ولہجے والے ہماری خوشی معدوم ہوگئی۔یہ ہی سوچتے ہوئے آگے بڑھے کہ ہمارے ہاں جائز کو ناجائز بنانا آسان اور ناجائز کو جائز بنانا مشکل ہی نہیں شاید ناممکن ہے ۔ بہرکیف! ہم دعا گو ہیں کہ ہماری قوم کو بدصورتی اور بے اصولی کبھی تو ناپسند ہوگی۔ کیونکہ فورسز بڑھانے سے بھی جو مسئلے حل نہیں ہورہے  ضلعی ،شہری انتظامیہ کی لاکھ کوششوں کے باوجود ایک بدنما  تجاوزات کا مسئلہ ہم حل نہیں کر پارہے۔ ہمارے ہاں صفائی ستھرائی کا مسلہ بھی ازلی ہے ۔ موجودہ صفائی کا نظام بہتر کرنے کا ارادہ تو بہت اچھا ہے  مگر عملہ تو پرانا بگڑی عادتوں والا ھے۔ لاکھ کوشش بازپرس کے باوجود کئی  کئی  روز کوڑا اٹھانے والے خاکروب  شکل نہیں دکھاتے۔۔بلکہ آنکھیں دکھاتے ہیں تو ایسی صورتحال میں بس دعا ہی کرسکتے ہیں۔اور اقبال کے ہم خیال ہوجاتے ہیں۔۔کہ۔۔پیوستہ رہ شجر سے،امید بہار رکھ۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلیاقت علی خان کے قاتل کی بیوہ کو پنشن اور ایبٹ آباد میں گھر کس نے دیا ؟ ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار سے
Next Article سعد رضوی اور انس کاسراغ مل گیا : گھر سے بھارتی کرنسی سمیت 11 کروڑ 44 لاکھ روپےاور بھاری مقدار میں سونا برآمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.