Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سندھ»عطاء الحق قاسمی کا کالم : سندھ حکومت کی استقامت
سندھ

عطاء الحق قاسمی کا کالم : سندھ حکومت کی استقامت

ایڈیٹراپریل 27, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لگتا ہے سندھ میں ان دنوں شاید گرمی زیادہ پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں کی حکومت ہوش و حواس کھو چکی ہے۔ اندازہ لگائیں انہیں ووٹوں سے زیادہ ووٹروں کی جانیں عزیز ہیں ورنہ تراویح میں صرف مسجد کی انتظامیہ کے علاوہ کسی اور کے مسجد آنے پر پابندی عائد نہ ہو۔
انہیں شاید علم نہیں کہ ماہِ رمضان، عیدین اور ایک دو اور مواقع ایسے ہوتے ہیں جب آئمہ مساجد کو ان کے مقتدی وی آئی پی کا درجہ دیتے ہیں، انہیں ہدیہ پیش کرتے ہیں۔مگر حکومت سندھ اتنی احمق ہے کہ اس نے پورے سندھ میں لاکھوں کی تعداد میں موجود نہ صرف ان آئمہ کو تراویح پر پابندی سے اپنے خلاف کرلیا ہے بلکہ وہ بے شمار مسلمان بھی جو تراویح کو نفل کے بجائے فرض نماز سمجھتے ہیں، اس فیصلے کی وجہ سے حکومت کے خلاف ہوگئے ہوں گے۔
یہ عجیب بات ہے کہ تمام مسالک کے علماء نے برملا یہ بات کہی ہے کہ تراویح کے نوافل اپنے گھر میں ادا کیے جا سکتے ہیں اور یوں ہر گھر کو مسجد کی شکل دی جا سکتی ہے بلکہ مفتی منیب الرحمٰن، مفتی تقی عثمانی اور مولانا فضل الرحمٰن کے علاوہ بہت سے دوسرے جید علماء نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وبا کی موجودہ خطرناک صورتحال میں وہ اپنے گھروں میں نوافل ادا کرینگے۔
سندھ حکومت کی نادانیوں کا سلسلہ بہت طویل ہے، جب سے کورونا کا عذاب پوری دنیا کو پریشان کیے ہوئے ہے، سندھ حکومت کو اپنے عوام کی جانوں کی فکر لاحق ہے وہ یہ بات فراموش کئے ہوئے ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کی نمائندہ ہے اور ان کی جماعت نے آئندہ انتخابات میں حصہ بھی لینا ہے جس کیلئے ووٹروں کو کسی بھی مرحلے پر ناراض نہیں کیا جاتا مگر لگتا ہے اسے ووٹوں کے بجائے ووٹروں کی جانیں زیادہ عزیز ہیں۔
چنانچہ صرف مذہبی طبقے کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سندھ کے تاجروں کو بھی ناراض کرنے میں اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ تاجر لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے حکومت پر ہر قسم کا دباؤ ڈال چکے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
تاہم اِس مسئلے کا ایک قابلِ توجہ پہلو دہاڑی دار طبقے کی جائز پریشانی کی صورت میں موجود ہے، انہوں نے روز کنواں کھودنا اور پانی پینا ہوتا ہے مگر اِس میں قدرے اطمینان کی ایک صورت موجود ہے اور وہ یہ کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام جسے اب ’’احساس پروگرام‘‘ کا نام دے کر اُس میں مزید فنڈز شامل کر دیے گئے ہیں، کے ذریعے لاکھوں ضرورت مندوں میں رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ بیشمار مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں بھی میدانِ عمل میں اُتر چکی ہیں اور سفید پوشوں کی نقدی کی صورت میں مدد کر رہی ہیں۔
دوسرے ملکوں سے کروڑوں ڈالر بلکہ اب تک یہ مقدار اربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے، پاکستان کو مل چکے ہیں، اب یہ وفاقی حکومت کا کام ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کی ضرورتیں پوری کرے۔ اُسکے علاوہ وہ بڑے بڑے تاجر جن کی تجوریوں سے اُنکی دولت باہر پھسلنا شروع ہو گئی ہے، اِس امارت کی بدہضمی دور کرنے کیلئے اِس کی تقسیم شروع کر دیں۔
سندھ حکومت نے لاک ڈائون کرنے میں پہل کی تھی اور اِس میں بہت سختی بھی کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں آنے والے دنوں میں وبا کے انتہائی خطرناک صورت اختیار کرنے کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے، مگر لاک ڈائون اب کم سے کم رہ گیا ہے۔ میرا یہ کالم نہ کسی کی حمایت اور نہ کسی کی مخالفت میں ہے بلکہ پاکستان اور اِس میں رہنے والے عوام کی زندگیوں کی بقا اور استحکام کے جذبے سے میں یہ سب کچھ لکھ رہا ہوں۔
مجھے اُن لیڈی ڈاکٹروں کی انسان دوستی اور پاکستان دوستی پر رشک بھی آتا ہے اور اُس وقت میری آنکھیں نم بھی ہو گئی تھیں جب وہ بھیگی آنکھوں کیساتھ حکومت سے ہاتھ جوڑ کر التجا کر رہی تھیں کہ خدا کیلئے اِس وبا کو سنجیدگی سے لیں، مگر حکومتوں کے سینوں میں دل نہیں ہوتا وہ صرف اپنی بقا کے بارے میں سوچتی ہیں۔کالم کے آخر میں صرف یہ التجا کرنی ہے کہ سیاست اُس وقت تک کیلئے چھوڑ دی جائے جب تک حالات قابو میں نہ آ جائیں، اللہ تعالیٰ عوام اور سب حکومتی نمائندوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، بادشاہوں کی بادشاہیاں سلامت رہیں مگر فی الحال پاکستان اور اُس کے عوام کی جانوں کی فکر کریں اور اُن انتظامات میں تیزی لائیں جو غریبوں کے گھروں میں چولہا جلتا رکھنے میں مددگار ہیں۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رمضان المبارک کورونا وائرس مساجد مسجد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : کورونا پر واشنگٹن پوسٹ کی پریشان کن رپورٹ اور بے خبر پاکستانی میڈیا
Next Article اُجڑے چمن میں اکیلا چنا بھاڑ جھونکے تو کیا ۔۔ امتیاز عالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خواتین کا عالمی دن، رمضان اور ماہواری : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مارچ 12, 2026

رمضان المبارک اور ہماری ’ مسلمانیت ‘ کی انگڑائی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 24, 2026

رمضان کا چاند مبارک ہو :کل پہلا روزہ ہو گا : شہادتیں ملنا شروع ہو گئیں

فروری 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.