لاہور: موچی گیٹ میں واقع ایک ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل، دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیص، 6 سالہ محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو میو اسپتال ایمرجنسی برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ