ملتان : ( رپورٹ : عبدالحنان ) ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں 150 رنز پر پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان نے 202 رنز کی برتری حاصل کرلی
نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
فیس بک کمینٹ