ملتان ( اے پی پی ) نامور شاعر، افسانہ نگار،معالج اوردانشور ڈاکٹر مقصود زاہدی کو ہم سے بچھڑے 26برس بیت گئے۔
ڈاکٹر مقصود زاہدی کا اصل نام سیدمقصود علی تھا۔وہ 6فروری 1917ءکو میرٹھ ( بھارت ) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم میرٹھ سے ہی حاصل کی۔ اور اس کے بعد صحافت سے وابستہ ہوگئے۔ تحریک پاکستان میں مسلم لیگ کے کارکن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے۔
ان کے افسانوں کا مجموعہ ” ذکروفکر “ 1941ءمیں شائع ہوا۔1950ءمیں ہجرت کر کے پہلے پشاور اور پھر ملتان آگئے۔ انہوں نے انجمن ترقی پسند مصنفین کی بنیاد رکھی۔ملتان رائیٹرز گلڈ کے پہلے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔وہ ہیومیوپیتھک معالج کے طورپربھی ملتان میں لوگوں کی خدمت کرتے رہے۔ ان کی کتابوں میں ذکر وفکر کے علاوہ ”یادوں کے سائے “اور ”رباعیات“ قابل ذکر ہیں ۔6نومبر 1996کو ان کا اسلام آباد میں انتقال ہوا اور وہیں سپرد خاک کردیاگیا۔
فیس بک کمینٹ