ملتان : نامور شاعر ،ادیب اورانجمن ترقی پسند مصنفین ملتان کے بانی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید مقصود زاہدی کی 28ویں برسی 6نومبر کومنائی جارہی ہے ۔ڈاکٹرمقصود زاہدی 6فروری 1917ءکو میرٹھ میں پیدا ہوئے ۔
قیام پاکستان کے بعد پہلے پشاور اورپھر ملتان آگئے ۔انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے صحافت بھی کی اورافسانے وخاکے بھی لکھے ان کے افسانوں کامجموعہ ”ذکر وفکر“ اورخاکوں کامجموعہ” یادوں کے سائے “منظر عام پرآئے ۔رباعیات پرمشتمل کتاب ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی ۔ڈاکٹر مقصود زاہدی 6نومبر 1996ءکو اسلام آباد میں انتقال کرگئے ۔
فیس بک کمینٹ