Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»حبیب خواجہ کا کتاب کالم :بابائے تصوف، ایشیاء کے پہلے صوفی ۔۔ ڈاکٹر محمد امین کی نئی تصنیف
تازہ ترین

حبیب خواجہ کا کتاب کالم :بابائے تصوف، ایشیاء کے پہلے صوفی ۔۔ ڈاکٹر محمد امین کی نئی تصنیف

ایڈیٹرجون 27, 202471 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
deewan chawali book
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رائے چاولہ المعروف دیوان چاولی وہاڑی کے ایک نواحی علاقے پر راج کرنے والی راجپوتوں کی ڈھڈی برادری کا ایک چشم و چراغ تھا، اس کا مذہبی تعلق بدھ مت سے تھا۔ دیوان نام کی نسبت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا مالیات سے بھی تعلق رہا ہو گا۔ وہ راجہ داہر کا عزیز تھا، والد نے تعلیم و تربیت کے لیے اس کے پاس سندھ بھجوا دیا ہوا تھا۔
محمد بن قاسم نے سندھ فتح کرنے کے بعد اسے بطور قیدی عراق بھیجا، جہاں وہ مسلمان ہو گیا۔ اس کے بعد اپنے علاقے میں لوٹا اور وہاں دعوت اسلام کا بیڑہ اٹھایا۔ اس پر بھائی اور برادری کے لوگ مخالف بن گئے۔ جبکہ انتہائی محبت کرنے والی ایک بہن نے اسلام قبول کیا، تو مخالفین کا غصہ اور بھی بڑھ گیا۔ یوں ایک دن عین حالت نماز میں اپنے ہی حقیقی بھائیوں نے اسے شہید کر دیا۔
اسلام قبول کرنے والی بہن محل کی بلندی سے یہ سب دیکھ رہی تھی، وہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکی، یوں صدمے کی حالت میں اس نے محل کی بلندی سے جائے شہادت پر چھلانگ لگا دی۔ اور بھائی کی میت کے قریب اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔ تاہم، حادثے کے بعد اسی برادری کے مخالف لوگ خود بھی مسلمان ہو گئے۔
بعدازاں غزنوی نے ان کے مزار کی تعمیر کی، قریب ایک مسجد بھی تعمیر کی۔ بابا فرید، لال شہباز قلندر، بہاء الدین زکریا، اور گرو نانک جیسے نامور صوفیاء نے ایشیاء کے اس اولین مزار پر چلہ کشی کی، جن کی نشانیاں آج بھی یہاں محفوظ ہیں۔ بعدازاں رنجیت سنگھ کے متعین ملتان کے گورنر دیوان مول راج نے اس روضے کی از سر نو تعمیر کی۔
رائے چاولہ، المعروف دیوان چاولی وفات کے بعد حاجی شیر کے نام سے بھی جانے گئے، تاہم ان سے نسبت رکھنے والے لوگ چاولی مشائخ کہلاتے ہیں۔ انہیں برصغیر پاک و ہند میں بابائے تصوف یا پہلے صوفی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپ ابراہیم بن ادھم جیسے معروف صوفی بزرگ کے ہمعصر تھے۔
اہمیت کی حامل اس شخصیت کو منظر عام پر لانے کے لیے، دستیاب مواد کم ہونے کی وجہ سے، چند مضامین پر مشتمل کتابچے سے سے بڑھ کر اسے کتابی صورت دینا ایک چیلنج تھا۔ تبھی اس میں دیگر صوفیاء کا ذکر بھی شامل کیا گیا ہے۔ متفرقات میں تصوف کی مبادیات، اور اس کی اصطلاحات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
تصوف کا لفظ صوف، صفہ یا سوف سے مشتق ہے، پر یہاں سیر حاصل گفتگو ملتی ہے۔ فلسفے کے طالبعلم کے طور پر، راقم البیرونی والی تشریح سے اتفاق کرتا ہے۔ اس کے مطابق تصوف دراصل سوف سے مشتق تھا، جو بعد میں بدل کر صوف بن گیا ہے۔ یاد رہے، یونانی فلسفیوں کے ہاں سوف سے مراد "تھیوریٹیکل وزڈم” یا حکمت و دانش ہے۔
ابن عربی سے پہلے کے ادوار میں صوفیاء کے ہاں فقر و غنا، توکل، عشق الہی، اور بغیر غرض عبادات پر فوکس ہوتا تھا۔ مگر بعد میں وحدت الوجود کو زیادہ اہمیت دی جانے لگی۔ اور یوں برصغیر کے صوفیاء میں بھی ابن عربی کے لوازمات زیادہ پائے جاتے ہیں۔
بعض حنفی، تشیع، اور سلفی علماء کے نزدیک تصوف مذہب کے متوازی ایک الگ نظام ہے۔ گو تصوف کی مختلف صورتوں کا ابن عربی سے انکار نہیں مگر ان کے نظریہ وحدت الوجود کو ایک الگ مقام نصیب ہوا ہے، جو اسلام میں تو ضرور نیا ہو سکتا ہے، مگر یونانیوں کے ہاں زمانہ قدیم سے ایک موضوعِ بحث رہا ہے۔
تاہم راقم کی رائے ہے کہ اگر تحقیق کی جائے تو یقیناً نظر آئے گا کہ اب تک اسلامی تصوف اور خانقاہی نظام میں جو یونانی آلائشیں، قباحتیں، اور خرافات سرایت کر چکی ہیں، وہ اولین صوفی ہونے کی حیثیت سے دیوان چاولی کے ہاں نہیں پائی جاتی ہوں گی، اور یوں زیادہ خالص اسلامی روحانیت واگزار ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں بامعنی اور اصلاح کار تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔
نام ور ماہر تعلیم اور شاعر ڈاکٹر محمد امین کی ترتیب دی ہوئی اس خوبصورت کتاب کی قیمت 800 روپے ہے، لیکن گردوپیش سے براہ راست منگوانے والوں کو یہ 400 روپے میں ارسال کی جائے گی۔ آپ بھی اس نمبر پر رابطہ کر کے یہ کتاب حاصل کر سکتے ہیں:
03186780423

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh اولیائے پاکستان اولیائے کرام کتاب گردو پیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : لنگوٹ سنبھال کر بھاگتی حکومت
Next Article حامد میرکا کالم:خان پھر جیت گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.