ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پورنے ڈی آئی خان کے حق نواز پارک میں جلسہ سے آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ریاستی اداروں، پولیس اور ایجنسیز نے ہمارے لوگوں کو دوسری پارٹیوں میں شمولیت مجبور کیا۔ ان کا بھی احتساب ہوگا۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہمارا بدلہ عوام آٹھ فروری کو لیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ اٹھ فروری کو انشاءاللہ تحریک انصاف کی جیت ہوگی۔ آٹھ فروری کو ’کوئین‘ (سکے) پر مہر لگائیں ہم الیکشن جیتیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’مجبوری کا بہانہ بنا کر جانے والے واپس اجائیں۔ بزدلی کر کے چھوڑ جانے والے اب ہمارے ساتھی نہیں ہوں گے۔‘انھوں نے کہا کہ صرف ووٹ دینا نہیں بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ علی امین نے کہا کہ ’میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں جو آج ہمیں چھوڑ گئے ہیں انھیں دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔‘
علی امین کے مطابق ’عوام ہمارے ساتھ ہیں وہ ہمارے کرتا دھرتا ہوں گے۔‘

