• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:نواز شریف کی”نیک چال چلن” کی ضمانت؟
  • رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16)
  • کشور ناہیدکا کالم:رات دن نوٹ گنتی قوم کے ہاتھ خالی
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی حکم فوجی افسروں کے احتساب کا دروازہ کھول سکتا ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مدینے کی گلیوں میں
  • حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ
  • سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی
  • آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج
  • فیض آباد دھرنا معاہدہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائیں : چیف جسٹس فائز عیسیٰ
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:ریاست کرے تو کیا کرے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»سینئر ترین شہید کے جنازے کی تماشا نیوز پر لائیو کوریج ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
ادب

سینئر ترین شہید کے جنازے کی تماشا نیوز پر لائیو کوریج ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی

رضی الدین رضیجنوری 14, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abbas-birmani column on girdopesh .com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویوئرز چلتے ہیں ایک بریکنگ نیوز کی جانب ………
ہم فخر سے کہتے ہیں کہ یہ بریکنگ نیوز آپ کو سب سے پہلے تماشہ نیوز دے رہا ہے
کراچی کے سینئر موسٹ پٹواری الحاج عبدالزر رشوتی جو کل ایک قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے اس وقت ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں ، منگھوپیر قبرستان کی جنازہ گاہ میں ان کی نماز جنازہ کا منظر آپ اپنی سکرین پر دیکھ رہے ہیں لوگوں کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے ،ممتاز عالم مولانا عبدالنفس شکم پرور نماز جنازہ کی امامت فرما رہے ہیں اور ہم آپ کو ایک بار پھر بتا دیں کہ یہ ایکسکلوسیو مناظر آپ صرف تماشہ نیوز پر دیکھ رہے ہیں اور ہم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہم نمبر ون ہیں اور ہم ہی تیز ترین ہیں…..
جن ناظرین نے ابھی ابھی ہمیں جائن کیا ہے ان کے لئے دوبارہ بتا دیں کہ آپ اپنی سکرین پر تماشہ ایکسکلوسیو بریکنگ نیوز دیکھ رہے ہیں اور یہ مناظر ہیں جنازہ گاہ منگھوپیر کے ، یہاں کراچی کے سینئر موسٹ پٹواری الحاج عبدالزر رشوتی جو کل ایک قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں اور بلا مبالغہ یہاں ہزاروں سوگوار موجود ہیں جو اپنے پیارے اور پاپولر سرکاری افسر اور بیوروکریسی کے اہم ترین کل پرزے کو الوداع کہنے آئے ہیں …. ویوئرز اس اہم ایونٹ کی کوریج آپ کا اپنا اور ملک کا باخبر ترین چینل تماشہ نیوز کر رہا ہے ، جنازہ گاہ میں موجود ہیں ہمارے کٹی پہاڑی سہراب گوٹھ اور منگھوپیر ایریا کے بیوروچیف میر صادق دروغ گو ….آئیے چلتے ہیں ان کی جانب وہ ہمیں اس تاریخی ایونٹ سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کریں گے ….
دروغ گو آپ ہمیں سن سکتے ہیں …..
شکریہ مس مبالغہ آرا میں آپ کو آنکھیں کھول کے اچھی طرح سن رہا ہوں …
بتا دوں کہ اس اہم ترین ایونٹ کو صرف میں تماشہ نیوز کی جانب سے کور کر رہا ہوں باقی تمام بڑے چینلز ہونے کے دعویدار اور رشوت دے کر جعلی ریٹنگ حاصل کرنے والے چینل اس ایونٹ سے بے خبر ہیں ، رشوت سے یاد آیا کہ ہم رشوتی شہید کی آخری رسومات کی لائیو کوریج کر رہے ہیں مولانا شکم پرور نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں درجنوں سوگوار بلکہ شاید سینکڑوں ہوں یقیناً سینکڑوں ہی ہیں ، وہ اب صفیں بنا رہے ہیں ، امام صاحب کہہ رہے ہیں صفیں طاق عدد میں ہوں اور سیدھی ہوں شلواریں ٹخنوں سے اوپر کر لی جائیں ، اب امام صاحب کو بتایا جا رہا ہے کہ صفیں بن گئی ہیں امام صاحب نماز جنازہ کی نیت بتا رہے ہیں….
افسوس کہ ہمارا معاشرہ دن بدن دین سے دوری اختیار کرتا جا رہا ہے اور ہر جنازے میں نیت کا طریقہ بتانا پڑتا ہے امام صاحبان کو ….
امام صاحب نے با آواز بلند تکبیر کہی اور اب نماز جنازہ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے…. ناظرین میرا اندازہ بالکل درست نکلا ابھی ابھی ہمارے جنازہ رپورٹر غفور امواتی نے مجھے بتایا ہے کہ جنازے میں سات صفیں ہیں اور ہر صف میں تیس افراد ہیں تو یہ کل تعداد دوسو دس ہوئی یعنی نمازی بلکہ سوگواران سینکڑوں میں ہیں.
امام صاحب نے سلام پھیرا اور باقی افراد نے بھی سلام پھیرا…… اب ہم آپ کو ایک مختصر بریک کے لئے سٹوڈیو لئے چلتے ہیں اور وی وِل بی رائٹ بیک آفٹر شارٹ بریک ، کہیں مر جائیے گا مطلب کہیں مت جائیے گا ، اوور ٹو یو مس مبالغہ آرا…
ناظرین بریک کے بعد ہم آپ کو وقت ضائع کیے بغیر واپس منگھوپیر لیے چلتے ہیں ، صادق دروغ گو بتائیےگا ہمارے ناظرین کو تازہ ترین صورتحال کیا ہے …
جی مس مبالغہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اب الحاج رشوتی کے جسد خاکی کو اس کی آخری آرام گاہ کی طرف لے جایا جا رہا ہے ، تابوت چار افراد کے کندھوں پر ہے تھوڑی تھوڑی دیر بعد نئے چار لوگ آ کر ان کی جگہ لے لیتے ہیں….
کیونکہ آج ورکنگ ڈے ہے لہٰذا اکثر لوگ نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں اب ان کے خاندان کے لوگ اور انتہائی قریبی دوست جن کی تعداد دو تین درجن ہو گی انہیں سپردخاک کرنے جا رہے ہیں لیجئے ہم پہنچ گئے….
غفور امواتی مجھے بتا رہا ہے کہ ان افراد کی تعداد تیئس ہے …غفور بھائی امام صاحب اور گورکنوں کو شامل کر کے یا نکال کے…. اچھا اچھا نکال کے ، وہی میرے والی بات ناظرین چھبیس لوگ ہیں تو دو درجن سے زائد…
ایک بار پھر بتا دوں کہ یہ اعزاز ایک بار پھر ہمارے اور آپ کے اپنے چینل تماشہ نیوز کو حاصل ہوا ہے … مبالغہ آرا ابھی ابھی میں نے دیکھا ہے کہ دو چار رپورٹر اور کیمرہ مین بھاگےبھاگے آ رہے ہیں یقیناً ہماری کوریج دیکھنے کے بعد یہ گیدڑ خواب خرگوش سے جاگے ہیں….
اب شہید کا جسد خاکی تابوت سے نکال کے لحد میں اتارا جا رہا ہے اس کے بعد قبر کا منہ سیمنٹ کے سلیب رکھ کر بند کیا جائے گا پھر مٹی ڈالی جائے گی… خدا کا خوف کر غفورے تو نے بھی مرنا ہے ایک دن اوئے ہم لائیو ہیں دھیمے بول ویسے بات پتے کی کی ہے ہاہاہاہا مرحوم کا رشوت نگلنے والا منہ تو آخری دن تک بند نہ ہوا ….
ناظرین مرحوم و مغفور کراچی کے سینئر ترین پٹواری تھے اور اپنے شعبے کے ساتھ اور عہدے کے ساتھ ان کی کمٹمنٹ دیکھیں کہ مرتے دم تک پٹواری رہے کبھی ترقی ہوئی بھی تو کچھ دے دلا کے تنزلی کرا لی ریٹائر کیے گئے تو جھرک سے اپنے پرائمری سکول سے ریکارڈ نکلوا لائے جس کے مطابق ان کی عمر دس سال کم نکلی لہذا واپس سروس میں آ گئے…..
سلیب رکھے جا چکے اب مٹی ڈالی جا رہی ہے اور ناظرین یہ ہے مقام عبرت…. وہ احباب جو آپ پر گرد کا ذرہ تک پڑنا گوارا نہیں کرتے اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالتے ہیں …..اس کے بعد قبر پر چھڑکاؤ ہو گا پھولوں کی پتیاں بکھیری جائیں گی پھر دعا مانگی جائے گی ، لیجیے مٹی ڈالی جانے لگی ،
قبر کے گرد مولوی شکم پرور اور دو گورکنوں سمیت گیارہ افراد موجود ہیں اور اداس کھڑے ہیں باقی ادھر ادھر ٹکڑیوں میں کھڑے سگریٹ پی رہے ہیں یا گپیں ہانک رہے ہیں کتنے دکھ بلکہ شرم کی بات ہے ہمیں قبرستان میں بھی موت یاد نہیں آتی اسی لئے تو بارشیں نہیں ہوتیں…
پانی چھڑکا جا چکا گلاب کی پتیاں ڈالی جا رہی ہیں ایک صاحب اگربتیاں جلا کے قبر پہ لگا رہے ہیں اور اب مولانا صاحب نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کر دیے مرحوم کی روح پرفتوح کے لئے ثواب اور مغفرت کی دعا ….آمین کہہ غفورے اور ناظرین کرام آپ بھی آمین کہیے….
یہ اعزاز آپ کے اپنے چینل تماشہ نیوز کو حاصل ہوا ….اب ہم آپ کو سٹوڈیو واپس لیے چلتے ہیں اوور ٹو یو مبالغہ آرا…
شکریہ صادق دروغ گو… اب ہم لیتے ہیں ایک کمرشل بریک….
ناظرین بریک کے بعد آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز… مقتول پٹواری الحاج عبدالزر رشوتی کا قاتل پکڑا گیا…. ہمارے ساتھ لائن پر ہیں ہمارے قتل رپورٹر مائیکل ہومی سائیڈ ، جی مائیکل …
مس مبالغہ مجھے فخر ہے کہ سب سے پہلے یہ خبر میں تماشا نیوز کی طرف سے دے رہا ہوں کہ سینئر ترین شہید پٹواری کا قاتل پکڑا گیا ہے ، کٹی پہاڑی چیک پوسٹ پر رینجرز نے روٹین چیک اپ کے لئے ایک موٹرسائیکل سوار کو روکا تو اس کے پاس سے خون آلود ہتھوڑا برآمد ہوا ، معمولی پوچھ گچھ پہ اس نے اگل دیا کہ اس نے ہی الحاج رشوتی کو قتل کیا تھا ، قاتل غریب نواز خان جس کی ٹائر پنکچر کی دکان ہے اس نے بتایا کہ پٹواری مرحوم نے بھاری رقم لے کر اسے ایک ناجائز قبضے والا پلاٹ جعلی طور پہ الاٹ کیا تھا اس نے مقامی سیکٹر انچارج کو ایک بڑی رقم دے کر پلاٹ کا قبضہ حاصل کیا چند دن بعد پٹواری نے وہ پلاٹ کسی اور کو الاٹ کر دیا چنانچہ اس نے طیش میں آ کر پٹواری کا سر ہتھوڑے سے کچل دیا ابھی مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں .. .. مائیکل ہومی سائیڈ تماشا نیوز کٹی پہاڑی…..

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعشق صدمے بحال رکھتا ہے ۔۔ آسیہ رانی
Next Article سردیوں کی بارش تو آگ جیسی ہوتی ہے(نظم) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ:نواز شریف کی”نیک چال چلن” کی ضمانت؟

ستمبر 29, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16)

ستمبر 29, 2023

کشور ناہیدکا کالم:رات دن نوٹ گنتی قوم کے ہاتھ خالی

ستمبر 29, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:نواز شریف کی”نیک چال چلن” کی ضمانت؟ ستمبر 29, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16) ستمبر 29, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:رات دن نوٹ گنتی قوم کے ہاتھ خالی ستمبر 29, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی حکم فوجی افسروں کے احتساب کا دروازہ کھول سکتا ہے؟ ستمبر 29, 2023
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مدینے کی گلیوں میں ستمبر 29, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.