سلاماں لیکم صاب جی
خوش راضی جی
بال بچے ٹھیک ہیں جی
بیگم صابہ ٹھیک ٹھاک ہیں
پچھانڑا تو نئیں ہو گا سرجی ، ویسے ملاکات بھی نئیں ہے جی پہلے
نورا بول رہا ہوں جی سیٹھ نورالدین اسلامی جموریہ سے ، جناب کی میربانی جی فون چک لیا ، فدوی آپ کے زیرسایہ آپ کا جمورا بنڑ کے رینڑا چاتا ہے.. ہیں جی جمورا سمجھتے ہیں نا !
جناب کا بزنس کیسا جا رہا ہے جی، ٹی وی
پر دیکھی ہیں جی آپ کی کارپوریشنوں کی مورتیں، ماشااللہ کیا بلڈگیں ہیں سرجی.
اپڑاں بھی الحمدللہ بہت وڈا بزنس ہے جی سٹیل ، شوگر ، کاٹن ، ایل این جی ، انڈے ، مُرگی ، گھی ، ددھ ، یو نیم اٹ سر جی ، آن شور آف شور ان شور آئوٹ شور کونپنیاں ،
جناب کی بھی ہوں گی ! لندن میں فلیٹس شلیٹس ہیں سر جی اپڑیں !
ہم پہ تو الحمداللہ۔۔ اللہ کا بڑا فضل ہے سر جی بچوں کی تعداد سے بھی زیادہ یہ وڈے فلیٹس ہیں جی . فدوی آپ سے ملڑاں چاہتا ہے صاب بہادر اور ہو سکے تو مارے محلسرا دولت کدےکو عزت بخشو جناب ، خدمت تواضو کا موکا دو سرکار ،مولا خوش رکھے جی ، آپ کی بھابی نے تو مَنت مان رکھی ہے جی کہ جب آپ قدم رنجہ فرمائیں گے تو اک سو اکونجا ڈشیں بنڑوائے گی. سر جی موسم ہے آئو کوئی تلور شلور کا شکار کھلوائیں آپ کو ، وہ نئیں ہوتا جی ہبارا باسٹرڈ ….
سنڑا ہے جی ادھر آپ کی طرف بھی کوئی دھاندلی شاندلی کا شور مچ رہا ہے ، کوئی دھرنے شرنے ہو رہے ہیں ، ہمیں حکم کرو جی ایسی کی تیسی پھیر دیں ان فسادیوں کی..
بچیوں کے رشتے ہو گئے ہیں سر جی ، کوشش کرنا جی شاہی دان خانوں میں ہوں ،
یاریاں دوستیاں بھی اُچے خاندانوں کے ساتھ ہوں ، بزنس میں بڑا فیدا ہوتا ہے ، کوئی کیس کُوس ہو جائے ، کوئی بھاگنا شاگنا پڑ جاتا ہے مُلک سے ، ہیں جی…
میں ہی بولے جا رہا ہوں آپ بھی کچھ بولو سر جی…..
جی کیا کہا رانگ نمبر!
آپ ڈونلڈ ڈک نہیں ہو اللہ بخش زخمی ہو ، لانت ہو ارفانے جیجے پھجے زیبرے، او نامرادو یہ کس کا نمبر ملا دیا …