Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»اپنی مرضی کا پنجرہ بنوا سکتے ہو۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

اپنی مرضی کا پنجرہ بنوا سکتے ہو۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹراکتوبر 11, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا اچھا فقرہ لکھا پروفیسر فرخ محمود نے کہ :”بُت بن کر بیٹھنے والوں پر بُت ہی خدا بن کر حکومت کرتے ہیں “۔اس جملے کی تشریح کی چنداں ضرورت نہیں۔
ہم بے حسی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ایک روز مرددرویش کی محفل میں دریافت کیا یہ انسان بے حس یعنی احساس سے عاری کیوں ہو جاتا ہے؟
فرمایا : اس کے روز وشب پر غور کرو، اس کی خوراک سے پتہ چل جائے گا۔
مجھے مختلف جانوروں کے گوشت پر لکھاہوا ایک آرٹیکل یاد آگیا کہ گدھے کے گوشت کا استعمال ’بے حسی“ جنم دیتا ہے یعنی اگر گدھے کا گوشت کوئی کھانے لگے تو وہ احساس سے عاری ہو جاتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب


ہم نے اسی زندگی کو سب کچھ سمجھ لیا ہے، ہمیں مرنا ”بھول گیا ہے ۔موت کے بارے میں جانتے بوجھتے ہم سمجھتے ہیں ابھی بہت وقت پڑا ہے۔
ہم روزہ رکھ کر ملاوٹ شدہ مال بیچتے ہیں، غلط بیانی کرکے رزق حاصل کرتے ہیں ، دوسروں کا حق چھین کر، فریب سے جائیداد بناتے ہیں اور پھر اس پیسے سے عمرے اور حج کرکے مطمئن ہو جاتے ہیں کہ سب گناہ دھل گئے ہیں۔
ایسا ہرگز نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں تو معمولی سی لالچ کے لیے بھی ہم اپنے ضمیر مجروح کربیٹھتے ہیں۔
اگلے روز سبی سے ہمارے شاعر دوست ندیم نیازی تشریف لائے۔ یہ ان کی محبت کہ انہوں نے ہمارے ”کلیات“ کراچی سے خریدے لاہور آئے تو وہ کچھ اور کام بھی تھے مگر ساتھ ہی ہمارا مجموعہ لائے اور کہا ”اسے میرے نام لکھ کردستخط کردیں “۔
پھر انہوں نے اردو بازار سے ہماری ایک اور کتاب ”جی بسم اللہ“ ہمارے سامنے رکھ دی کہ ذرا اس پر بھی دستخط کردیں۔
کتاب دیکھی تو وہ پروفیسر ریاض شیخ کے نام لکھی ہوئی تھی۔
میں نے کہا بھئی کیا فٹ پاتھ سے خرید لائے ہو ۔؟
ندیم نیازی نے بتایا : نہیں جناب یہ کتاب خرید کر لایا ہوں۔ ارسلان احمد ارسل نے نعتیہ کانفرنس کے باہر کتابوں کی سیل لگارکھی تھی میں نے جہاں دیگر کتب خریدیں آپ کی ”جی بسم اللہ“ بھی خریدلی۔


مجھے سارا واقعہ یاد آگیا کہ یہ کتاب اپنے دوست ارسل کے والد پروفیسر ریاض شیخ کے لیے لکھ کر اسے دی تھی۔ شیخ صاحب تک وہ کتاب نہ پہنچی البتہ ”لوٹ سیل“ میں آگئی اور میرے سامنے دوبارہ آگئی۔
میں نے دوسری بار یہ کتاب یارعزیز ندیم نیازی کے نام لکھ کر پیش کردی۔
ہمارے ایک اور پروفیسر صاحب ہیں ان کے ہاں یونیورسٹی میں وائیوا لینے جائیں تو وہ رشوت کی طرح مٹھی میں ایک لفافہ تھما دیتے ہیں۔ ایک بار ہم نے ”وائیوا“ لینے جانے والے دوسرے پروفیسر صاحب سے دریافت کیا کہ وائیوا لینے کا اعزازیہ کیا ملتا ہے تو ہم حیران ہو گئے۔ وہ ہمیں پیش کیے جانے والے اعزازیے سے زیادہ تھا گویا انہوں نے ہر ممتحن کا الگ ” اعزازیہ“ طے کررکھا ہے۔
ہم تو ہربار محبت میں چلے جاتے ہیں ورنہ بخدا ہمارا یہ ”شوق“ نہیں نہ ہی الحمدللہ رب العزت نے اب کوئی حرص باقی رہنے دی ہے۔


مقصد یہاں بیان کرنا یہ ہے کہ ہم پڑھے لکھے لوگ بھی بعض کسی کسی معمولی کوتاہیوں میں اپنے باطن کے سافٹ ویئر کو خراب کرلیتے ہیں۔
دل میں حسد، کینہ، بغض، لالچ حرص سب دل کے کمپیوٹر کے لیے وائرس ہی تو ہے ساری قوم میں دانشور، تخلیق کاروں اور مذہبی رہنماﺅں سے لے کر صحافی، تاجر، اینکر ، سرکاری غیر سرکاری ملازمت میں اہم افرادتک سبھی انہی امراض کا شکار ہوں توقوم میں احساس کیسے پیدا ہوسکتا ہے اور ہم اچھے حکمران کہاں سے لائیں گے۔ ہمیں رزق حلال کا خیال بھی کیسے آسکتا ہے ۔
گفتگو ہم ادب کی چند نئی کتب کی طرف سے لے جانا چاہتے تھے مگر ….شہزاد نیر کا شعر ہی سن لیں ۔
دولت شہرت خواہش لالچ شوق عقیدہ
اپنی مرضی کا پنجرہ بنواسکتے ہو
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہیروز کی تلاش!۔۔رؤف کلاسرا
Next Article امتیاز راشد بھی اک یاد بن گئے۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.