Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»پولیس کا ہے فرض۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

پولیس کا ہے فرض۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرجون 21, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہڈیارہ کے اقبال درزی کی خبر شائع ہوئی، پریس کلب کے باہر وہ پولیس کے خلاف احتجاج کررہا تھا اور درخت پر چڑھ کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہا تھا۔ اس سے کپڑے سلواکر پولیس والے سلائی کی اجرت نہیں دے رہے۔ یہ اس کا اہم مسئلہ تھا جس کے لیے وہ درخت پر چڑھا ہوا تھا۔ خبر کے آخر میں یہ بھی تحریر تھا کہ متعلقہ پولیس نے اس قسم کے کسی واقعے کی تردید کی ہے ۔“
پولیس کے خلاف اس قسم کی شکایت پر مشتمل خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی ہری پورسے جمیل حسین شاہ صاحب نے بیان کی کہ جب وہ پنڈی سے سفر کرتے ہوئے وزیرآباد پل چناب کے ناکے سے گزرتے ہیں تو پولیس سے بھی پالا پڑتا ہے ۔ اس بار اچانک سڑک پر ایک شخص ان کی گاڑی کے آگے آگیا بمشکل بریک لگائی۔ اپنے حلیے سے وہ پولیس افسر نہیں لگ رہا تھا کہ اس نے پینٹ کے اوپر صرف ایک بنیان پہن رکھی تھی۔ سر پر ٹوپی تھی کوئی بیلٹ (پیٹی) نہ تھی، نہ ہی سینے پر نام کا سٹکر تھا۔ قمیض ہوتی تو شولڈر بھی ہوتے اس طرح رینک کا پتہ بھی چلتا ….ہم نے سمجھا کوئی چوکیدار نما مخلوق میں سے ہے اور لفٹ کے لیے اچانک کار کے آگے آگیا ہے ۔
مگر کرخت لہجے میں بولا:کون ہو اور کہاں سے آکر کہاں جارہے ہو؟ ہم نے اپنا تعارف کرایا کہ ہم بھی آپ کے ”پیٹی بھرا“ رہے ہیں تو جانے دیا۔ اس سے پچھلے برس بھی اسی جگہ ایک مضحکہ خیز منظر دیکھا کہ ایک باوردی جوان بڑے غیر شائستہ انداز میں تربوز کھانے میں مصروف تھا تربوز کا پیالہ منہ سے لگنے سے اس کی مونچھیں بھی ”رس بھری“ ہورہی تھیں۔ اپنے پولیس کے چھوٹے سے خیمے کے باہر کرسی پر تربوز سے ” منہ صاف کرتے“ ہوئے وہ گاڑیوں کو چیک کرنے والے کانسٹیبل کو ہدایات بھی دیئے جارہا تھا۔ اسی کے ساتھ ایک سول لباس میں ”ملازم“ بھی تھا جو پولیس کے سپاہی زیادہ رعب ڈالنے کی کوشش کررہا تھا۔ پوچھ گچھ کے علاوہ کاغذات بھی چیک کیے جارہے تھے۔ اگر سب کچھ ”اوکے“ ہوتا تووہ گاڑی کی لائٹس اور ٹائر بھی چیک کررہا تھا اور بڑ بڑ بھی کررہا تھا۔ جب سب کچھ چیک کرنے پر بھی اس کے ہاتھ کچھ نہ آیا تو پوچھا کہاں جارہے ہو۔ ہم نے بتایا کہ اپنے مرشد کے عرس پر جارہے ہیں تو نرمی سے مسکرا کر بولا :تو پھر اپنے مرشد کی ”نیاز“ ہی دیتے جاؤہم چائے پی لیں گے“۔ ہم نے ہنستے ہوئے اسے ”نیاز پیش کی اور آگے چل دیئے۔“
ناکوں پر عموماً بہت کم گاڑیوں کو روکا جاتا ہے ۔ یہاں لاہور میں کئی جگہ صرف پولیس کی رکاوٹیں (بیرئرز) ہوتے ہیں۔اور خلق خدا بڑی تنگ ہوکر رینگتی گاڑیوں کے ساتھ گزرتی ہے ۔ پولیس والا کوئی موجودنہیں مگر آدھی سڑک پر وہ رکاوٹیں ٹریفک میں مسلسل خلل ڈالتی ہیں۔ یہی حال ان پولیس ناکوں کا بھی ہے جہاں ایک دوسپاہی خلق خدا کو اذیت سے گزرتا دیکھتے ہیں اور ٹس سے مس نہیں ہوتے کہ ٹریفک جام ہوچکا ہے یا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں کم ازکم ان لمحات میں تو رکاوٹ ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کریں لیکن سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی ان ڈیوٹی دینے والوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ بعض اوقات پولیس نے ایک دوموٹرسائیکل والوں یا بڑے ٹرک کو روک کر ”لمبی پوچھ گچھ“ کا سلسلہ شروع کیا ہوتا ہے اور ٹریفک جام ہوجاتا ہے ۔ گویا خود ان پولیس والوں کی وجہ سے بھی گاڑیاں لمبی قطاروں میں رینگتی نظر آتی ہیں۔
ایک دوبارتو ہائی وے پر کئی بسیں لٹیروں نے لوٹیں ایک دو صاحبان نے قریبی تھانے میں جاکر اطلاع دی تو ان لٹیروں میں سے ایک دو وردی تبدیل کررہے تھے۔ کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ خیبر کی پولیس بہتر کردی ہے کاش کبھی پنجاب پولیس بھی اپنے رویے سے بہتر دکھائی دے۔
ایک ناکے پر اسی طرح کی پوچھ گچھ جاری تھی کچھ لوگ شاید بری امام کے میلے سے واپس آرہے تھے۔ پوچھا گیا تم کون ہو ؟؟ ایک نے بتایا میں فلاں گدی کا مرید ہوں۔ پولیس والے نے کوئی توجہ نہ دی اور اسے بٹھا لیا اور لگاطرح طرح کی باتیں پیروں فقیروں کے خلاف کرنے…. پھر دوسرے کی باری آئی اس نے کسی اور بڑی گدی والے بزرگوں کا نام لیا کہ میں فلاں کا مرید ہوں۔ مگر پولیس کی رعونت میں کوئی فرق نہ آیا تیسرے نے سوچا یہ تو پیر فقیر کا مان ہی نہیں رہا…. اسے بھی پوچھا گیا کہ تم بتاؤکیا تم بھی مرید ہو؟ تو وہ ہاتھ باندھ کر بولا !
”صاحب بہادر ! میں”رن مرید“ ہوں۔ صاحب بہادر کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی اور ماتحتوں سے فرمایا اوئے اسے جانے دو یہ تواپنا پیر بھائی ہے بلکہ اس کے صدقے ان دونوں کو بھی آزاد کردو۔“
خیر یہ تو ایک لطیف بات تھی۔ پولیس کو وردی تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑے گا ان کا رویہ تبدیل ہونے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تعلیم یافتہ افراد کو پولیس میں شامل کیا جائے، دوسرا یہ توندوں والے پولیس افسروں کو چست اور چاک وچوبند رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ تھانوں کا ماحول بہتر بنایا جائے۔ پولیس میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے ۔ پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں میرٹ نافذ کیا جائے۔ سفارش اور رشوت کلچر کا خاتمہ ہونا بھی ضروری ہے ۔ ”ایک جگہ پولیس کی بھرتی ہورہی تھی تو قطار میں ایک نابینا نوجوان بھی موجود تھا۔ اپنی باری پر جب اس سے پوچھا گیا بھئی تم تو اندھے ہو۔ تمہیں دکھائی نہیں دیتا تو پولیس کی ملازمت میں کیسے آنا چاہتے ہو تو وہ برجستہ بولا :
”صاحب ! آپ مجھے اندھا دھند فائرنگ کے لیے بھرتی کرلیں۔ “ لگتا ہے بہت سے بدمعاش بھی اس محکمے میں محض اندھا دھند فائرنگ کے لیے موجود ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجماہی آنے کا سبب معلوم ہوا۔۔رضا علی عابدی
Next Article با کمال دوست اور ایک ایکٹرس۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.