Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»پی ٹی آئی کی بدحواسی۔۔۔:واللہ اعلم / ڈاکٹراخترشمار
ڈاکٹر اختر شمار

پی ٹی آئی کی بدحواسی۔۔۔:واللہ اعلم / ڈاکٹراخترشمار

ایڈیٹرجون 1, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک دیہاتی نے اپنے پیر صاحب سے اپنے بچے کی پڑھائی اور مرغی کے انڈے دینے کی استعداد بڑھانے کی غرض سے تعویز لکھوائے،گھر آکر بیوی کو دئیے کہ بچے کے گلے میں اور مرغی کے پاؤں میں باندھ دینا۔ کوئی ایک ہفتے بعد دیہاتی دوبارہ پیر صاحب کے روبرو تھا اور اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے بولا: ” پیر جی ! یہ کیسے تعویز دے دئےے ہیں بچہ بھاگ بھاگ کر مرغی کے ” کھڈے “ میں جا بیٹھتا ہے جبکہ مرغی بچے کی تختی اور قاعدے پر بیٹھنے کی کوشش کرتی ہے ہم تو انہیں پکڑ پکڑ کر تھک گئے ہیں ۔۔۔ پیر صاحب نے ارشاد فرمایا : ” نادان تم لوگوں نے تعویز دھیان سے نہیں باندھے اور مرغی کا تعویز بچے کو اور بچے کا مرغی کو باندھ دیا۔۔“
ٓاس لطیفے پر شاید آپ کو ہنسی نہ آئے مگر اس سے ہمیں آج کے دور کی اہم سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی حماقتوں پر رونا ضرور آتا ہے کہ وہ کیسے کیسے بلنڈرز کر رہی ہے۔ ابھی کچھ عرصہ قبل عمران خان نے اچانک اپنی روحانی رہنما سے شادی کر لی ،شادی کو ئی ایسا فیصلہ نہیں جس پر اعتراض کیا جاسکے مگر ہر بات کا ایک وقت ہوتا ہے اور شادی الیکشن کے بعد بھی کی جاسکتی تھی مگر عمران اس عمل کی حمایت میں کیا کیا دلائل دیتے ہیں ۔اس سے قبل عین دھرنے میں شادی کی اور کچھ عرصہ بعد طلاق دے دی ،لیڈر اپنے محبت کرنے والوں کا آئیڈیل ہوتا ہے اس کی ایک ایک بات ،اور عمل پر عوام کی نظریں ہوتی ہیں ۔ لیڈر کی ایک غلطی قوم کو صدیوں پیچھے دھکیل دیتی ہے ۔ پانچ برس تک کتنے بڑے بڑے احتجاجی جلسے کئے گئے گویا پانچ برس پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر ہی رکھا۔ آج وہ وقت قریب تھا جب الیکشن کا اعلان ہو چکا تھا،اور پی ٹی آئی نگران حکومت کا فیصلہ کر رہی ہے ۔اتنی جدو جہد اور مشاورت کے بعد انہوں نے پنجاب اور مرکز کے لئے قیادت کے لئے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کیا ۔اس میں جو نام سامنے آئے خاص طور پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے پی ٹی آئی نے نام پیش کیا ،ظاہر ہے اس کے لئے کتنی ہی مشاورت کی گئی ہوگی ۔میاں محمود الرشید نے بڑے دھڑلے سے اعلان کیا اور نگران وزیر اعلیٰ کے لئے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل ہو گیا ۔اب اس فیصلے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ ہم سے غلطی ہو گئی ہے ۔یہ بھی خبر ملی کہ طارق کھوسہ کی جگہ ناصر کھوسہ فائنل ہوگیا اس کنفیوژن کے سبب ناصر کھوسہ کانام واپس لیا گیا ہے۔۔۔اصل بات یہ ہے کہ فواد چودھری ہوں ،محمودالرشید،یا کوئی اور کسی کے پاس کوئی مناسب دلیل نہیں تھی ،مختلف ٹی وی چینلز پر وہ اس یو ٹرن کے بارے میں اپنے دلائل دے رہے تھے مگر بات نہ بن سکی۔ چودھری غلام حسین نے تو ناصر الملک کے نام پر بھی پی ٹی آئی والوں پر ان کے منہ پر تنقید کی ۔ فواد چودھری کھسیانی ہنسی کے ساتھ فرما رہے تھے کہ : ” کیا ہوگیا اگر فائنل کرنے کے بعد نام واپس لے لیا ہے کوئی قیامت تو نہیں آگئی۔“ بات قیامت کی نہیں اس سے پارٹی کی ذہنی ناپختگی کا اظہار ہوتا ہے۔آپ فیصلے کے بعد یکسر اسے تبدیل کر لیتے ہیں ،خیبر پختونخواہ میں بھی یہی کچھ کیا گیا۔ یہ کوئی بات ہے کہ آپ پر ساری قوم کی توقعات ہوں ،عوام عمران خان کو آخری امید سمجھ رہے ہوں ، اور آپ بات کر کے مکر جاتے ہیں یا فیصلہ تبدیل کر لیتے ہیں۔ جو پارٹی سو دنوں کا اپنا پروگرام دے رہی ہو اس سے نگران قیادت کے لئے نام فائنل نہیں ہو رہا۔اور وہ نام دے کر ،اس نام کی تعریفیں کرنے کے بعد اسے واپس لے رہی ہے ،یہ بچگانہ بات نہیں تو اور کیا ہے۔ یہ کوئی معمولی غلطی نہیں ہے۔اب اس غلطی پر ڈٹ جانا کوئی دانشمندی نہیں ۔ کیا آپ کو یہ خبر پہلے نہیں تھی کہ متعلقہ شخصیت میاں صاحبان کے کس قدر کلوز رہی ہے ، کوئی بھی سابقہ چیف سکریٹری پنجاب جس نے میاں صاحبان کے ساتھ کام کیا ہوا ہے اس کی کچھ ہمدردیاں تو میاں نواز یا شہباز شریف کے ساتھ ہوں گی ۔ عمران خان کی پارٹی کو فیصلے کے بعد کیوں یاد آتا ہے کہ ہم سے غلطی ہو گئی ہے۔ بندے کو سوچنے میں دیر لگانی چاہئے ،خوب سوچ بچار کے بعد ایک فیصلہ کرنا چاہئے مگر جب ایک بار فیصلہ کر لیا جائے تو اس پر قائم رہنا چاہئے۔بقول شاعر:
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر
آدمی کو صاحب ِ کردار ہونا چاہئے
فواد چودھری کا یہ کہنا کہ عوام الناس کے دباؤ پر ہمیں یہ فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ،کوئی معقول جوا ز نہیں ، کل کلاں آپ کی حکومت کے خلاف اپوزیشن اسی طرح کا کوئی دباؤ ڈالتی ہے تو پھر کیا نت فیصلے تبدیل کرتے رہیں گے ۔ آپ عوام کے دباؤ کی بات کرتے ہیں ،عام آدمی کو آپ کا یہ یو ٹرن پسند نہیں آیا ۔ اس سے تو اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ آپ ابھی میچور ہی نہیں ۔ کیا کریں گے اگر حکومت ملی تو ۔آپ اپنی کور کمیٹی میں کسی ایک نقطے پر آمادہ نہیں ہو سکتے تو بڑے بڑے فیصلے کیسے کریں گے؟ جبکہ دشمن چار طرف سے آپ کے ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ بھارت ، اسرائیل اور امریکہ اس خطے میں دہشت گردی کا بہانہ بنا کر اسے میدان جنگ بنانے پر تلے ہوئے ہیں ۔ معاشی طور پر ہمارا حال بھی نہایت ناگفتہ بہ ہے ۔مہنگائی کا نہ تھمنے والا ایک طوفان ہمارے سامنے ہے ۔بجلی کے بل کی رقم میں ٹیکس آدھے سے زیادہ ہے، اس قدر زیادہ بل آنے پر عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ۔ادھر نگران حکومت کے لئے نام تک فائنل نہیں ہورہے ، پی ٹی آئی جس کو عوام ایک چانس دینے کے حق میں ہیں اس کا حال یہ ہے کہ وہ فیصلہ کر کے بچوں کی طرح واپس لے لیتی ہے ۔یہ سب کیا ہورہا ہے۔ عمران خان کو سنجیدگی سے اپنے قریبی ساتھیوں کو سمجھانا چاہئے کہ اب خدا را ملک اور قوم کے لئے ایک دوسرے کو برداشت کریں ۔ اور الیکشن ہونے دیں ۔ لیکن جو کچھ زمینی حقائق سامنے ہیں ،ان حالات میں انتخابات ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ اور اس میں زیادہ قصور ہمارے سیاست دانوں کا ہے جو ہر کوتاہی کا ملبہ فوج پر ڈال دیتے ہیں ۔انتخابات ملتوی ہونے کا سامان سیاسی جماعتیں پیدا کر رہی ہیں لیکن ملبہ پاک آرمی پر ڈال دیا جائے گا ۔ کچھ ہوش کے ناخن لیں ۔ ایسا نہ ہو ۔تم چڑھو ،تم چڑھو کے چکر میں الیکشن کی گاڑی ہی نکل جائے اور آپ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں۔بلا تبصرہ ایک شعر سن لیں:
ایسے بد دل ہیں اس نظام سے لوگ
جا رہے ہیں دعا سلام سے لوگ
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانقلابِ فرانس: 50 سال بعد: جدوجہد/ ڈاکٹرلال خان
Next Article منتخب حکومت روانہ ہوئی، چیف جسٹس واپس آ گئے/ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.