اردو اور پنجابی کے نام ور شاعر ، محقق ، کالم نگار اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اختر شمارکوہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔
اختر شمار کا اصل نام اعظم خان تھا ۔وہ 17 اپریل 1960ءکو سہال نزد چکری ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی۔ ایم اے اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیا اور ” حیدر دہلوی: احوال و آثار” کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔
ڈاکٹر اختر شمار نے ایف سی یونیورسٹی لاہور میں شعبہ اردو کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کیا۔ اس سے قبل وہ جامع الازہر مصر میں بھی پڑھاتے رہے۔ 8اگست 2022ءکو ان کا لاہور میں انتقال ہوگیا۔
فیس بک کمینٹ

