Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience
  • Forest Jim El Dorado Position Remark, Incentives and 100 percent la playa $1 deposit free Enjoy 96 30percent RTP
  • Best on-line casino no-deposit bonus rules 50 free spins versailles gold 2026
  • Gamble 50 free spins on mayan princess no deposit Now!
  • Mobile casino ladbrokes online Harbors 2026 Have fun with the Greatest Cellular Slot Games On the web
  • Jingle choosing the best online casinos in nz Jackpots Slot No-deposit Added bonus: 20 Free Potato chips!
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»وسیم عون نقوی کی موت اور سرطان کے علاج کی ابتر صورت حال ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
اختصاریئے

وسیم عون نقوی کی موت اور سرطان کے علاج کی ابتر صورت حال ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف

ایڈیٹرجون 15, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
waseem aon naqvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کل رات معروف سلام گو شاعر سید وسیم عون نقوی خون کے سرطان سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ سوشل میڈیا پر اس وقت اندرون و بیرون ملک سے جواں مرگ شاعر کے دوست اور مداح شدید رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کی خوبصورت شاعری ہر فورم پر شیئر کی جا رہی ہے جو ان کی مقبولیت اور اس نوعمری میں فن شاعری پر ان کی گرفت اور ہنرمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ زندہ رہتے تو جانے کیا کیا کر گزرتے لیکن میں کہوں گا کہ قدرت نے ان سے جتنا کام لینا تھا لیا اور وہ اپنا حق پوری طرح ادا کر کے رخصت ہو گئے۔
دو سال قبل میرے شاعر دوست علی عرفان نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ میانوالی کا ایک نوجوان شاعر کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گیا ہے اور شوکت خانم ہسپتال سے اپنا علاج کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مجھ سے وسیم کی مدد کرنے کی درخواست کی، اگلے دن وسیم کچھ شاعر دوستوں غالباً توقیر عباس اور زوہیر کے ہمراہ ہسپتال کے واک ان کلینک میں پہنچا۔ بدقسمتی سے شوکت خانم نے اس کا علاج کرنے سے معذرت کر لی کیونکہ ان کے اس وقت کے معیار کے مطابق وسیم کا مرض 3 ماہ سے پرانا ہو چکا تھا۔ وہاں سے وسیم جناح ہسپتال لاہور چلا گیا اور وہیں اس کا علاج شروع ہو گیا۔ اگرچہ میں بچوں کے سرطان کا معالج ہوں لیکن وہ اپنی موت تک میرے ساتھ رابطے میں رہا اور مجھ سے مشورے کرتا رہا۔
وسیم کی بیماری کا نام کرانک مائیلائیڈ لیوکیمیا یا سی ایم ایل ہے۔ یہ ایک طرح کا خون کا سرطان ہے جس میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔ اس بیماری میں ایک مخصوص جینیاتی تبدیلی رونما ہوتی ہے جسے فلاڈیلفیا کروموسوم کہا جاتا ہے۔ یہ کینسر اس وقت ستر سے اسی فیصد تک قابل علاج ہے۔کچھ دہائیاں پہلے تک بون میرو ٹرانسپلانٹ یعنی خون کے گودے کی تبدیلی اس کا واحد علاج تھا لیکن حیاتیاتی کارگزار دواؤں ٹائیروسین کائینیز انہیبیٹرز کی ایجاد کے بعد اس مرض کے علاج میں انقلاب آ گیا۔ امیٹینب اس میں استعمال ہونے والی سب سے کارآمد اور پہلی صف کی دوا ہے۔ یہ گلیویک کے نام سے معروف کمپنی نووارٹس بناتی ہے۔ بدقسمتی سے یہ انتہائی مہنگی دوائی ہے اور اسی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہے۔ اس وقت پاکستان میں گلیویک ایک معاہدے کے تحت چند سرکاری ہسپتالوں کے ذریعے صرف رجسٹرڈ مریضوں تک مفت پہنچائی جاتی ہے ۔ کئی بار اس کی قلت کے باعث سی ایم ایل کے مریضوں کا علاج تعطل کا شکار رہتا ہے۔ اس دوا کے استعمال کی شرط یہی ہے کہ اسے مسلسل بلاروک ٹوک لامحدود مدت کے لیے لیا جائے۔ 70 فیصد تک مریض اس علاج سے مکمل طور پر صحتیاب ہو جاتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں اس کا استعمال جاری رکھنا پڑتا ہے۔ اگر کسی مرحلے پر یہ دوا بےاثر ہو جائے تو ٹی کے آئی گروپ کی دوسری صف کی دوا ڈیسیٹینب یا نیلوٹینب (ٹیسگنا) آزما کر دیکھی جاتی ہے۔ اگر وہ بھی ناکام ہو جائے تو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ سی ایم ایل کا علاج کامیاب نہ ہو تو یہ مزید پیچیدگیوں کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے جن میں بلاسٹ کرائسس سب سے جان لیوا ہے۔
بدنصیبی کہ گلیویک کھانے کے باوجود وسیم کی بیماری کنٹرول نہ ہو سکی جس کے بعد اس کے معالجین نے اسے ٹیسگنا پر منتقل کر دیا۔ ٹیسگنا بھی وسیم کے لیے بےسود رہی اور وہ بلاسٹ کرائسس میں چلا گیا۔ اس موقع پر اسے شدید کیمو تھراپی دی گئی جو وہ برداشت نہ کر سکا اور اس کی بون میرو بالکل جواب دے گئ۔ جہاں تک مجھے علم ہے معالجین کی جانب سے وسیم اور اس کے والدین کو اس بیماری کے مختلف طریقہ ہائے علاج کے بارے میں مناسب آگاہی نہیں دی گئ۔ یہاں تک کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بارے میں بھی ایک عرصے تک وہ بےخبر ہی رہے۔ میرے مشورے پر وہ ایک مرتبہ سی ایم ایچ راولپنڈی کے ٹرانسپلانٹ سینٹر بھی گئے، لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہاں موجود ماہرین نے انہیں کہا کہ وہ ایک صحت مند بون میرو کے ساتھ آئیں تو ان کا علاج کیا جائے گا ۔ پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ بےحد مشکل اور مہنگا ہے کیونکہ محض تین یا چار مراکز یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
آخری دنوں میں بلاسٹ کرائسس کی وجہ سے وسیم شدید درد میں مبتلا رہا۔ بلاسٹ خلیے کینسر کے موٹے سفید خلیے ہوتے ہیں جو خون کی باریک نالیوں میں جا کر خون کی گردش کو سست کر دیتے ہیں یا روک دیتے ہیں۔ اس بدقسمت نوجوان کو ایک مشکل یہ بھی درپیش ہوئی کہ اسے درد کی دوا مارفین کہیں سے دستیاب نہ ہوئی۔ کچھ دن پہلے میں اپنے دوست ثمر اور کامریڈ ماروی کے ساتھ وسیم کے گھر اس کی عیادت کے لیے گیا۔ وسیم کے والد نے اس کی درد میں تڑپتے ہوئے ایک وڈیو دکھائی جو ہم سے دیکھی نہ گئی۔ اس کی وفات سے تین دل پہلے ہمارے ایک دوست حیدر جمال نے، جن کے بیٹے کا سرطان سے انتقال ہو گیا تھا اور اس کی بچی ہوئی مارفین کی چالیس گولیاں ان کے پاس موجود تھیں، مجھے بذریعہ ٹی سی ایس بھیجیں۔ یہ گولیاں میں نے وسیم کے والد کے حوالے کر دیں۔
وسیم کی بیماری اور انتہائی کربناک موت ہمارے ملک میں سرطان کے علاج کی ابتر صورتحال، اس کے بارے میں عوام کی لاعلمی اور سہولیات کی اشد ضرورت کو نمایاں کرتی ہے،میں امید کرتا ہوں کہ نوجوان شاعر کے والدین اور احباب جلد اس ناقابل تلافی نقصان کے رنج سے باہر نکل آئیں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجیو ، پی ٹی آئی ، موروثی سیاست کے ساتھ” جیو “۔۔ علی نقوی
Next Article برکتوں اور رحمتوں کے دن گزر گئے ۔۔ محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad

مئی 20, 2026

Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web

مئی 20, 2026

Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online

مئی 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad مئی 20, 2026
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web مئی 20, 2026
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online مئی 20, 2026
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts مئی 20, 2026
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience مئی 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.