Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 3, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ، سینیٹر مشاق سمیت سیکڑوں افراد گرفتار
  • ہائیبرڈ نظام کی خوبیاں اور خامیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے میں تین پولیس اہلکار ہلاک، 150 زخمی آٹھ کی حالت نازک : وزیرِ اعظم انوار الحق
  • موسمیاتی تبدیلی اور ہم ۔۔آواز دوستو ، کوئی آواز دوستو : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی ہراسانی کیس خانگی جھگڑا نکلا : خاتون پروفیسر سے خفیہ شادی کر رکھی تھی : ڈاکٹر احسان ، طلاق ہو چکی ہے ، خاتون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ادب

منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

رضی الدین رضیاکتوبر 3, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
manto and books
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمیں اعتراف ہے کہ دنیا بدلی ہے،بدل رہی ہے اور شاید اسے بدلنا بھی چاہئے مگر دنیا والوں کی بڑی قسمیں وہی دو ہیں جو صدیوں سے ہیں،ایک خود کو باخبر خیال کرنے والے،تعلقات والے،بڑی گاڑیوں والے،کچھ کچھ فرعون،شداد یا نمرود کے وارث اور دوسرے وہ بے خبر جو فیض احمد فیض یا ان کے عوامی ایڈیشن حبیب جالب کو پڑھتے رہے،ایک تاخ تڑاخ کرنے والے منٹو کو پڑھتے رہے جو اس بات پر حیران ہوتے رہے کہ مرنے سے پہلے منٹو کو جب خود پر نظم لکھوانے کا خیال آیا تو اس نے منٹگمری بسکٹ فیکٹری کے مالک کی بجائے اس شہر کےایک سائیکل سوارشاعر مجید امجد سے کیوں فرمائش کی کہ مجھ پر نظم لکھو؟۔
مجید امجد نے منٹو کے ڈر سے یا منٹو کے انتخاب سے سرشار ہو کر ایک نظم بھی لکھ دی جو منٹو نے مستردکر دی کہ مجھے ٹالو نہیں، مجھے شاعرانہ استادی نہیں چاہئے،میری شخصیت اور فن پر اور غور کرو،دوبارہ لکھو، اب جھنگ، ساہیوال کے ہی نہیں کراچی،لاہور کے پڑھے لکھےمدرس جنہوں نے احمد ندیم قاسمی کے نام منٹو کے خط بھی پڑھ رکھے ہیں،سب کہتے ہیں کہ جس شاعر کی اولاد نہیں تھی مگر وہ اسکول جاتی ’پھولوں کی پلٹن‘ سے پیار کرتا تھا،اس پلٹن میں وہ اپنے جیسے بچے کو بھی پہچان لیتا تھا جس کی ماں نے بِنا بٹن کے کاج میں قمیض کا پلو اڑس کے نلکے کی ہتھی کے گرد جمع ہونے والے’’کاجل‘‘سے اسے تِل لگا کے پڑھنے کیلئے بھیجا تھا اوربعد کے زمانوں میں محکمہ خوراک کے اہل کاروں کی پیدا گیری کے قصوں کے باوجود اپنی ایمان داری میں مگن تھا اس لئے کسی افسر کی بھی ہدایت قبول نہیں کرتا تھا اس نے کیوں منٹو پر دوبارہ نظم لکھی؟ شاید وہ جانتا تھا کہ غریبوں کے بچوں کوا سکول بھیجنے کیلئے ان کی ماؤں کی چوڑیاں دنیا کے خونی بازاروں میں ایک ایک کرکے بِکتی ہیں پھر بھی وہ جیون دیس کےہر موڑ پر زخمی کلیوں کے کنٹھے فروخت کرتا ہے،اگر اس کا باپ پنواڑی تھا جو سگریٹ کی خالی ڈبیوں سے تاج محل بناتے چل بسا تھا تو پھر اس کا کم سن بالا ہوکے کتھا،پان سپاری کی وراثت سنبھال لیتا ہے؟
اگر میں نے شب رفتہ کے سب کرداروں کا ذکرکرنا اور منٹو، مجید امجد تعلق کے حوالےسے لکھنا شروع کیا تو پھر یہ کالم کلاس روم لیکچر ہو جائے گا اس لئے بہتر ہے کہ دنیا کی سادہ تقسیم پر ہی رہیں،بے خبروں اور باخبروں کی دنیا ،غریبوں اور امیروں کی دنیا!بہتر ہے کہ کیوں(؟) کی طرف نہ جائیں کہ سارا فساد یہ کیوں ہی ڈالتا ہے۔ اگر کوئی اپنی بےخبری، غریبی اور اپنی سائیکل کے ساتھ خوش ہے تو ہم ’کیوں‘ جیسے سوال کے ساتھ اسے افسردہ یا ناراض نہ کریں۔ آخراسے اپنے جیسے لوگوں نے لوریاں دی ہوں گی،روحانی دلاسے دئیے ہوں گے،طاقتوروں کے لکھے ہوئے رقعےیا تعویزان کی بے روزگاری کا سہارا یا آسرابنے ہوئے ہیں تو ہم آپ کون ہیں ان کی بیساکھیاں چھیننے والے؟ بہتر ہے ہم کیوں کے ساتھ کون کا بھی استعمال کم سے کم کریں۔وگرنہ یہ بڑی بڑی گاڑیاں چلتے وقت آنکھیں ماتھے پر رکھ کے، چنگھاڑ کے جو کہتی ہیں ہٹ جاؤ میرے سامنے سے میرا حق موٹر وے پر،ریلوے پھاٹک پر ،ٹول پلازے پر پہلے ہے ہم آپ ان سے کون ہیں پوچھنے والے کہ کیا اس گاڑی کی رجسٹریشن ہو چکی ہے؟ اس کے امیر کبیر مالک کی کم عمر بیٹی یا بیٹے یا منہ زور مالکن نے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوا رکھا ہے یا نہیں؟کل کے اخبارات میں ہی ایک خبر مجید امجد،منٹو یا فیض یا جالب کے پرستاروں کیلئے ایک نعرے کی طرح گونج رہی ہے ’’ ڈھائی برس پہلے برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی چرائی گئی تھی،تب اس کے ٹریکر کا رابطہ لیڈز سے منقطع ہو گیا تھا اب اس برس گیارہ فروری کو یہ گاڑی کراچی کی سڑکوں پر پھر سے چنگھاڑتی پھرتی ہے،چنانچہ انٹر پول مانچسٹر نے سندھ پولیس کو یہ گاڑی تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے‘‘ کیا ہمیں سوال کرنا چاہئے کہ کیا یہ بین الاقوامی معاہدہ گاڑی چرانےوالے یا چوروں کا مال خریدنے والے پر لاگو ہو گا؟ اگر یہ بڑی گاڑی پکڑی جائے تو اسے سپرداری پر اصل مالک تک پہنچنے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ اور اگر یہ پہنچ بھی جائے تو کیا اس کا انجن اور دیگر قیمتی پارٹس سلامت رہ سکیں گے؟ اشفاق احمد(تلقین شاہ) کے بارہ افسانے اسی موضوع پر ہیں(طلسم ہوش افزا)کہ جس پجیرو وغیرہ میں ہماری جان اور آن بان ہے اس کی بھی ایک یادداشت ہوتی ہے رجسٹریشن بک اور ڈرائیونگ لائسنس سے زیادہ پکی !
پہلے گاڑیاں چوری ہوتی تھیں تو باخبر کہتے تھے کہ علاقہ غیر چلے جائیں یا کشمور کے سرداروں یا ان کے خدا ترس بیٹوں سے رابطہ کریں یہاں پاکستان کے چاروں صوبے آپس میں ملتے ہیں رشتوں ناطوں میں بھی،کاروبار اور ثالثی یا پنچائت کی شریفانہ فیس کے حوالے سے بھی اور یہ علاقہ غیرآج کا نہیں انگریزوں کے زمانے کا ہے،کبھی اس علاقے کے عجب خان پر فلمیں بنتی تھیں پشتو اور اردو کی ملی جلی زبان میں میری عمر کے لوگوں کو اس نام کی فلم یاد ہوگیہمارے لالہ سدھیر اس کے ہیرو تھے جس انگریز خاتون کو یہ اٹھا کے لائے تھے وہ ان کے شرم و حیا سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جاتی ہے،اسی فلم کے ایک مقبول گانےکو ہمارے کوچہ و بازار میں گایا جاتا تھا ’’بخیر راغلے‘‘!
اسی کیفیت میں میں نے حمرا خلیق کی کتاب اٹھا کے پڑھنی شروع کی’’سجنوگ‘‘ جو موریگ مرے عبداللہ کی کتاب’’مائی خیبر میریج‘‘ کا ترجمہ ہے۔ حمرا خلیق رابعہ پنہاں کی بیٹی ہیں،دہلی میں پیدا ہوئیں اور اپنے بیٹوں،بہوؤں پوتیوں اور کتابوں کی محبت میں کراچی سے اسلام آباد کے درمیان محو سفر رہتی ہیں انہوں نے اس ترجمے کو اپنی ہونہار شاگرد زاہدہ حنا کے نام معنون کیا ہے اور اسے اشارات کراچی نے کوئی سات برس پہلے شائع کیا تھا اور پڑھنے کا شوق رکھنے والے طالب علموں کو تب بھی آزمائش میں ڈالا تھا کہ وہ آئس کریم کے ایک کپ کی قربانی دیں اور یہ کتاب خرید لیں۔
( بشکریہ :روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مجید امجد منٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : منٹو کا احتساب جاری ہے

اپریل 24, 2025

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم :کیا فیض احمد فیض اور منٹو کا ڈکشن محدود ہے ؟

نومبر 14, 2023

وجاہت مسعود کا کالم : عمران خان اور منٹو کا افسانہ ’ننگی آوازیں‘

ستمبر 7, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اکتوبر 3, 2025
  • جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل اکتوبر 3, 2025
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس اکتوبر 3, 2025
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم اکتوبر 3, 2025
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 2, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.