Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
ادب

عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم

ایڈیٹراکتوبر 2, 202550 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ishq pro1
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مہدی لغاری صاحب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں کمال مہارت رکھنے والے منفرد لکھاری ہیں، انہوں نے اپنے قلمی سفر کے آغاز میں ا نگریزی زبان کو اپنا ذریعہ اظہار بنایا اور ان کا پہلا ناول "ڈی جنریشن "(2023)اپنے منفرد موضوع کی بنا پر پسند کیا گیا ، قلم سے جڑے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ ناقدین و مبصرین کی حوصلہ افزا آراء کی روشنی ،ایک حساس قلمکار کے لیے بہت سے نئے راستوں کی تلاش میں معاون کا کردار ادا کرتی ہے سو مہدی لغاری صاحب نے اس مرتبہ اپنی قومی زبان اردو کو اپناتے ہوئے ، ناول نگاری کی جدید دنیا میں "عشق آباد سے اشک آباد "کے عنوان کے تحت ایک ایسے ناول کا اضافہ کیا ہے جو اپنے اسلوب کی انفرادیت کی بنا پر سنجیدہ حلقوں میں پذیرائی کی منازل طے کررہا ہے۔۔۔
ناول اس نینو فکشن کی بے شمار آوازوں کے شور میں پڑھنا بذات خود ایک مشکل تجربہ ہے مگر مذکورہ ناول اس مشکل تجربے سے ایک مشکل پسند قاری کو گذارنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔معروف سفر نامہ نگار جناب ڈاکٹر عباس برمانی صاحب کے مطابق یہ ناول قاری کو ایک ایسے شہر فسوں سے متعارف کرواتا ہے جو ایک حیرت کدہ ہے اور حسرت کدہ بھی ۔۔۔۔۔جہاں مصنف قاری کو ایک شکستہ بانسری ،ایک گٹھڑی ٹوٹے ہوئے وعدوں کی اور سپنوں کا اک خالی کاسہ تھما کر ،عشق آباد کی تمام خوشیاں اور غم سمیٹ کر ،اشک آباد تک لے جاتا ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔محترم احباب ۔۔۔۔۔گردوپیش پبلی کیشنز کے زیر اہتمام، خوب صورتی اور نفاست سے آراستہ اس فکر انگیز ناول کا تحفہ ،حسب سابق رضی بھائی نے استاد محترم ڈاکٹر انوار احمد صاحب کے توسط سے مجھ تک پہنچایا، تبصرے کے اذن اور مہدی لغاری صاحب کے آٹو گراف کے ساتھ ناول کی اہمیت میرے لیے مزید بڑھ گئی ۔۔۔
۔۔۔۔ویسے تو میرے مخلص سب رشتہ دار ،ناطے دار اور فیس بک فیملی کے محترم احباب ،شبھ چنتک جانتے ہیں کہ گزشتہ دنوں میرا قلم میری گردن میں پڑے طوق یعنی نیک کالر کی وجہ سے ذرا رکنے پر مجبور ہوگیا تھا ، شدید درد نے دماغی طور پر پریشان تو کیا مگر دل ناتواں نے ہمت نہیں ہاری اور اردو ادب سے جذبہ عشق کے تحت پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالے کا خاکہ شعبہ میں جمع کرواکر ہی دم لیا ۔۔۔بس رب سے دعا ہے یہ عشق آباد رہے ،اشک آباد نہ بنے۔۔۔۔۔۔گذشتہ دو ماہ سے بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی کتابوں کا شکریہ ادا کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے ،میں ابھی بھی کوئی بھرپور تبصرہ نہیں لکھ پا رہی ہوں مگر روایتی مریضوں کی ہائے وائے سے ذرا ہٹ کر ،خدا گواہ ہے کہ ان قیمتی کتابوں سے مجال ہے کہ ذرا نظر پھیری ہو ۔۔۔۔۔اور یہ ناول تو ایک ایسی چونکا دینے والی کہانی پر مبنی ہے جس سے نظر چرانا تو ایک طرف نظر بچانا بھی ناممکن ہے ۔۔۔۔
بقول رضی الدین رضی صاحب "عشق آباد سے اشک آباد تک یہ ناول اپنی دریافت کا ایک عمل ہے ،ہم کون تھے۔۔۔۔۔
ہمارے اجداد کون تھے——ہم کہاں سے آئے اور ہمارا انت کیا ہے.؟۔۔۔۔۔۔۔
ishq abaad final
ناول میں مہدی لغاری نے ان تمام سوالات کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے. اس نے کرداروں کے مکالموں کے ذریعے ان تضادات کی نشاندہی کی. جو ہمیں دکھائی تو دیتے ہیں لیکن ہم میں ان پر بات کرنے کا حوصلہ نہیں. یہ محبت اور نفرت کی ایسی کہانی ہے.
جس کے کرداراپنی تلاش کے عمل میں خود کو کھو چکے ہیں.”
گویا عشق آباد سے اشک آباد ۔۔۔۔۔ایسی کہانی کے گرد گھومتا جنگل ہے جو ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ قدیمی خوف ہماری فرسودہ روایتی جڑوں میں چھپا ہوا اس کرہ ارض کو اشک آباد کی صورت میں تو تبدیل نہیں کردے گا ۔۔۔۔ کتاب کے فیلپ پر سجی ہوئی ،جناب مستنصر حسین تارڑ کی رائے سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے جہاں اس ناول کی کہانی منفرد ہے ،وہاں یہ ناول گمبھیرتا میں جکڑ لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے مگر اکثر مقامات پر ایک ایسا گھنا پن وجود میں آجاتا ہے ،جہاں پڑھنے والا محسوس کرتا ہے کہ مصنف کو خود بھی سانس لینا چاہیے تھا اور قاری کو بھی سانس درست کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہیے تھا ۔۔۔باذوق قارئین کے لیے ناول سے منتخب کچھ سطور جو مصنف کے منفرد اور جاندار اسلوب کا پتہ دیتی ہیں۔
’’ کتابوں نے یہاں مسئلے ہی پیدا کیے حل تو کیا کرتیں‘‘
’’ راستہ گم ہو جائے تو ایک بھٹکا مسافر بھی رشتہ دار لگتا ہے‘‘
’’جب اہرام مصر بنے ہوں گے تو مزدوروں کوتمام مشکلات رہتے ہوئے یہ حکم بھی ہوا ہوگا. . کہ مرنا منع ہے کیونکہ اگر مزدور مر جائے. "تو سرمایہ بھی مر جاتا ہے. ‘‘
’’مجھے تمہیں چھوڑ دینا اتنا اذیت ناک لگے گا. جیسے مجھے کچھ لوگوں کا ملنا اذیت ناک لگتا ہے‘‘
اظہارممنونیت کے ساتھ گردوپیش پبلشرز کو ایک شاندار ناول کی اشاعت پر دلی مبارکباد

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صائمہ نورین عشق آباد مہدی لغاری ناول ناول نگار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ، سینیٹر مشاق سمیت سیکڑوں افراد گرفتار
Next Article شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رفتگانِ ملتان ، زندگی موت اور محبت کی کہانیاں رضی الدین رضی کی نئی کتاب : صائمہ نورین بخاری کا کالم

مارچ 10, 2026

غزہ سے یکجہتی : اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان

فروری 24, 2026

"عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم

جنوری 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.