Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اسد اریب»خط تحریر ،لہجے اور تلفظ کی حفاظت کیجئے ۔۔ ڈاکٹراسد اریب
ڈاکٹر اسد اریب

خط تحریر ،لہجے اور تلفظ کی حفاظت کیجئے ۔۔ ڈاکٹراسد اریب

ایڈیٹردسمبر 6, 20199 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tv media
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اٹ از براٹ ٹو ، یوبائے ۔۔۔۔ویلکم بیک۔۔۔
اردو خبروں کے آغاز میں ”اٹ از براٹ ٹو ، یوبائے“کہنا ضروری ہوگا۔ شاید کہ کسی امدادی ،مالیاتی ادارے نے یہ شرط لازم قرار دی ہو کہ جب تک آپ اپنی شناخت، اپنی قومی زبان کو ختم کرنے کی مہم میں ہمارا بھرپور ساتھ نہیں دیں گے، ہمارے این جی اوز کے ذریعے ملنے والی امداد آپ کو نہیں مل سکے گی۔ اور یہ کہ ہروقفے کے بعد گفت گو جاری کرتے ہوئے ویلکم بیک کہنا بھی آپ پر لازم ہوگا۔
ممکن اوربہت ممکن ہے۔ الگ قومی شناخت پر ناراض ہوجانے والوں نے اشارہ دیا ہو، جب تک آپ اپنی اس تہذیبی شناخت کے ا س خانے میں نقب نہیں لگائیں گے، آپ کادامن مراد، ہماری عطا سے بھرجائے ،یہ خیال دل سے نکال دیجئے۔
اوریہ بھی امکان ہے ،جیسا میں سوچ رہا ہوں، یہ سب کچھ میرا قیاس ِبد ہو۔یہ صورت احوال محض غفلت و لاپرواہی کاشاخسانہ ہو۔ یا یہ کہ ٹی وی نیٹ و رک چلانے والوں کاخیال ہو، اردو خبریں سننے والے ہمارے ہم قوم عوام کو ” اتنا سا فقرہ “تو انگریزی زبان کاضرور ازبر ہو کہ بلبلے کی مومو کی طرح بہ وقت ضرورت تفاخر کے طورپر کام آسکے۔
بہرحال جوکچھ بھی ہو،یہ ایک قومی المیہ ضرور ہے۔ ٹیلی ویژن نیٹ ورک چلانے والے سرمایہ کار قومی مفادات سے یکسر غافل ہیں۔ انہیں ملت کے تحفظات کاخیال ہرگز نہیں حالانکہ یہی ابلاغیات واطلاعات کے ادارے، کبھی ہماری تہذیبی شناخت اور ہمارے تمدن کے اظہار کا ایک بڑا ذریعہ سمجھے جاتے تھے۔ ان کے استعمال میں آنے والے لفظوں اور زبان کے لہجے کو عوام میں ایک سندکی حیثیت حاصل تھی۔حتی کہ ا ن کے ہاں کام کرنے والوں کے لباس ،عادات اور پیکرِ شخصی کو بھی لوگ ایک تمثال کے طورپر دیکھا کرتے تھے۔ہمارے کلچر کایہ ایک ایسا شاندار گھرانا تھا، جس میں رہنے والوں کولوگ آنکھوں میں بٹھائے پھرتے تھے۔ اب تو ان سے افراتفری، بے تہذیبی ، اخلاقی اہانت کے وہ وہ منظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ توبہ ہی بھلی۔کوئی تہذیبی قدربھی زندہ سلامت دکھائی نہیں دیتی۔ہمارے ناپختہ ذہن بچے، ٹی وی کے ٹاک شو، مباحثے، مکالمے، تجزیئے یاتبصرے دیکھتے ہوئے، ان کے درمیان کلام، باہمی توتکار، برہمی، غیظ و غضب کے ایسے ایسے منظر دیکھ پاتے ہیں جن کو، اگر کوئی صاحب نظر دیکھے تو استغفر اللہ کہہ کر کانوں پہ ہاتھ رکھ لے۔ یہ آداب معاشرت یہ اخلاقیات ،جس پر کبھی ہمیں ناز تھا، ہمارے اپنے ہی ہاتھوں ،تباہ ہوگی، کسے معلوم تھا۔
تمدن،تہذیب اورمذہب کی نظریاتی بنیادوں پر جب کوئی ریاست قائم ہوتی ہو، تب تو اس پر یہ فرض اور بھی لازم آتا ہے کہ وہ اپنے وجود کے ایک ایک عضو کی حفاظت کرے۔ لیکن ایسا ہوتا نظرنہیں آرہاہے۔ ہماری حکومتیں اپنے آپ کو بچانے کی فکر سے فرصت پالیں توشاید پھرادھربھی دیکھیں۔ہم سدا سے یہ سنتے آئے ہیں۔ درمیان کلام دوسرے کو نہ ٹوکو۔ دوسرے کی بات کاٹ کرخود بولناشروع نہ کردو۔ مجلس میں جب بولنے کو کہا جائے ،تب بولو۔دوسرے سے ہرگزنہ کہو، آپ میری بات سمجھے نہیں، بلکہ یوں کہو۔ میں یہ بات آپ کوسمجھا نہیں پایا۔ اخلاقیات کی تاکید کا ایک وہ عالم تھا، اور ایک یہ جسے ہمارے بچے ،روزوشب (ہرشام وشب)پردہ سیمیں پر دیکھتے رہتے ہیں۔اس تہذیبی پس منظر میں کوئی قوم پل بڑھ کر جوان ہوگی، اقوام عالم کوکیا منہ دکھائے گی؟ تہذیب کی شکست وریخت کا اب یہ عالم ہے ۔کوئی کچھ نہیں کہتا، نہ روکتا ہے۔نہ ٹوکتا ہے۔ پچھلے دنوں ٹی وی کے ایک چینل پر اسمارٹ فون کا اشتہار آرہاتھا۔ ایک شخص اپنے کتاب خانے کی الماری سے کتاب نکالنے کی خاطر سیڑھی لگاتا ہے ،دوقدم اوپرآتا ہے ،نیچے کھڑا ہاتھ میں موبائل لیے آدمی اس کے قدم روک کے کہتا ہے،ٹھہرو، یہ زحمت نہ کرو۔۔۔ یہ لو اسمارٹ فون۔۔۔۔ اس میں سب کچھ ہے۔ اس طرح کے تہذیب شکن ہما ری اخلاقی قدروں کے تباہ کردینے والے بے شماراشتہار ہردن اورہررات ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
( زیر طبع کتاب ” میرا فرمایا ہوا کا ایک باب )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تلفظ قومی زبان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالیکشن کمشن میں تعیناتیوں کے لئے پیدا ہوتی الجھنیں ۔۔نصرت جاوید
Next Article اسلام آبادآرٹ فیسٹیول اور میڈیا کی بے اعتنائی ۔۔ ایم ایم ادیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مبشر علی زیدی کا کالم : نیوز ریڈر کی خبر اور تلفظ کی غلطی

دسمبر 18, 2021

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : زبان سنبھال کے

دسمبر 15, 2021

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : قوم پرستی، ایک بند گلی

ستمبر 27, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.