Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ڈاکٹر اسلم انصاری کی سالگرہ اور میری پسندیدہ غزل : ڈاکٹر نجیب جمال کا اختصاریہ
اختصاریئے

ڈاکٹر اسلم انصاری کی سالگرہ اور میری پسندیدہ غزل : ڈاکٹر نجیب جمال کا اختصاریہ

ایڈیٹرمئی 2, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aslam ansari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کل ”گرد و پیش“ کے روحِ رواں رضی الدین رضی اور شاکر حسین شاکر نے استادِ محترم اسلم انصاری کی چوراسی ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے دولت کدے پر حاضری دی اور ان سے ان کی تازہ غزل بھی سنی۔اسلم انصاری نے 1975 میں ایک غزل کہی تھی جس کے کچھ اشعار اور مقطع زباں زدِ عام رہے ہیں:
سفر طویل ہے اور راستہ بھی ڈر کا ہے
جو روکتا ہے بہت وہ خیال گھر کا ہے
خفا نہ ہو جو ترے ہاتھ چھو لیے میں نے
کہ یہ مقام تو ویسے بھی در گذر کا ہے
یہ فاصلہ بھی حقیقت میں بحر و بر کا ہے
یہ فاصلہ کہ بظاہر فقط نظر کا ہے
اسی غزل کا یہ مقطع بیک وقت اپنے شہر کی ادبی و شعری فضا سے ان کا شکوہ بھی تھا اور زعمِ ہنر کا دعوٰی بھی:
میں اپنے شہرکے لوگوں سے مختلف بھی نہیں
جو مجھ میں عیب ہے سارا مرے ہنر کا ہے
پھر یوں ہوا کہ وقت کی گرد آہستہ آہستہ بیٹھتی چلی گئی اور اسلم انصاری کی تخلیقی شخصیت کو سب ہی مان گئے۔اور اب یہ عالم ہے کہ وہ وطنِ عزیز کے سب سے سینئر شاعر ہیں اور ” اب تک“ کے ایک اور سینئیر شاعر کی طرح ایک ہی لہجے ،ایک جیسی لفظیات ، ایک جیسے موضوعات اور ایک جیسی فضا پر مبنی غزل نہیں کہتے بلکہ تازہ کاری ان کا ہنر ہے خواہ موضوع بھی ہنر ہی کیوں نہ ہو ۔غزل کو بزبانِ شاعر سننے کے لیے آپ کو رضی الدین رضی کے ” گرد و پیش “سے رجوع کرنا ہو گا۔
بہر حال وہ غزل جس کے لیے یہ تمہید باندھی ہے ، پڑھ لیجیے:
کہاں گئے وہ شناسا وہ قدر دانِ ہنر
کہ مٹ چلے ہیں ورقِ دہر سے نشانِ ہنر
بہت زیادہ ہیں غوغائے نقدِ فن والے
بہت ہی کم ہیں زمانے میں رازدانِ ہنر
ہمیں خبر ہے کہ کیا دکھ اٹھانے پڑتے ہیں
سنو تو ہم سے سنو تم بھی داستانِ ہنر
گہر ہوں سامنے اور ڈھونڈتے پھریں گوہر
کچھ ایسے بھی ہیں زمانے میں ترجمانِ ہنر
مزاجِ عہد کے زیرِ اثر بھی ہیں کچھ لوگ
ہنر شناس نہیں سارے عاشقانِ ہنر
وہ اشک ریز تبسم وہ دم بخود آہیں
انہی سے پھوٹتی ہے شاخِ جاودانِ ہنر
یہ کچھ شکستہ لکیریں ہیں کچھ بریدہ نقوش
انہی پہ یاروں کو ہوتا رہا گمانِ ہنر
انصاری صاحب کو سال گرہ مبارک ہو۔خدا انہیں صحت مند اور سلامت رکھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعدالتی اصلاحات بل: فل کورٹ بنانے اور جسٹس مظاہر کو بینچ سے الگ کرنے کی استدعا مسترد
Next Article لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونےکی ہدایت کر دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.