Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونےکی ہدایت کر دی
اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونےکی ہدایت کر دی

ایڈیٹرمئی 2, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Imran-Khan-Lahore-high-court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر 121مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، عمران خان بھی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیسز 71 سالہ شخص پر ہیں جو پاکستان کا شہری ہے، روز اتنی ضمانتیں لینا پڑتی ہیں جو ممکن نہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ اگر آپ اخراج مقدمات چاہتے ہیں تو نکات کی نشاندہی کرنا ہوگی۔
وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ ہوا، ہر کیس میں پولیس مدعی بنتی ہے، یہ بد نیتی ہے، ایسا پاکستان میں کبھی نہیں ہوا، جہاں عمران خان نے مدعی بننا ہے وہاں بھی پولیس مدعی بنی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل عمران خان کو ہدایت کی کہ آپ پہلے اپنی استدعا بتائیں۔
وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک واقعے پر ایک سےزیادہ مقدمات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تمام کیسزبدنیتی پر درج ہوئے، 71سال کی عمر میں کرمنل ریکارڈ کا آغاز نہیں ہوتا لیکن عمران خان کا ہوا ہے۔
عدالت کے استفسار پر وکیل عمران خان نے بتایا کہ عمران خان نے اب تک 25 کیسز میں ضمانت لی ہے، ہر کیس میں عمران خان کو فٹ کر دیا جاتا ہے، ضمانت کے لیے جاتے ہیں تو عدالت کے اندر سے شیلنگ ہوجاتی ہے، جب سے نگران حکومت آئی ہمیں سکیورٹی نہیں ملتی، ہم جان ہتھیلی پر رکھ کر عدالت میں آتے ہیں۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا5 رکنی بینچ کی سماعت کے بعد کوئی نئی ایف آئی آر درج ہوئی؟ اس پر وکیل عمران خان نے بتایا کہ کوئی نئی ایف آئی آر نہیں ہوئی، سرکار سے پوچھا جائےکون سی ایف آئی آر اب تک سامنے نہیں لائی گئی۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ حکومت بدلنے سےکیس کیوں ہو رہے ہیں؟وہ یہ کہہ رہے ہیں انہیں انتخابات سے دور رکھنےکے لیے یہ ہو رہاہے۔
وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ یہ عدالت سےاضافی ریلیف چاہ رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم رہے ہیں،کیونکہ پارٹی سربراہ ہیں اور ورلڈکپ جیتا ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ جو ہو رہا ہےکیا یہ روایت ختم نہیں ہونی چاہیے، سزائے موت پانے والوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔
سرکاری وکیل نےکہا کہ اگر عمران خان آرام سے آنا چاہتے تو کچھ نہیں ہوتا، پہلے رات کو آتے تھے اور ہنگامہ ہوتا تھا، عمران خان ایک بھی کیس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ آپ شامل تفتیش ہونے کے لیے ضمانت لیتے ہیں، ہم آپ کو وقت دیتے ہیں، تمام کیسز میں شامل تفتیش ہوجائیں، آپ اپنے تک پہنچنے نہیں دیتے اس لیے ایک نئی ایف آئی آر ہوگئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسرکے سامنے پیش ہونا ضروری ہے۔
وکیل عمران خان بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ تفتیش ویڈیو لنک کے ذریعے کرلیں، ہم سب کیسز میں شامل تفتیش ہو جائیں گے۔
اس موقع پر عمران خان روسٹرم پر آگئے اور استدعا کی کہ مجھے 4 منٹ کا وقت دے دیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں کہیں کہ گاڑی سے گیٹ توڑ کر اندر داخل نہ ہوں، مجھے وزیرآباد میں قتل کرنےکی کوشش کی، معلومات مجھے پہلے سے تھیں، اسلام آباد میں مجھے مارنےکی کوشش کی گئی، اب مجھے قتل کرنے کی تیسری بار کوشش کرنا ہے، مجھے کوئی سکیورٹی نہیں ملی، میں کیسز سے بھاگ نہیں رہا،لیکن ایکسپوژر کم ہونا چاہیے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان سےکہا کہ آپ کو عدالت سے مطمئن رہنا چاہیے۔
لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جمعے کے روز 2 بجے عمران خان پولیس تفتیش جوائن کریں، پنجاب حکومت تفتیش مکمل کرکے 8 مئی تک مکمل رپورٹ جمع کرائے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم جمعے کو شامل تفتیش ہو جائیں گے، لاہور ہائی کورٹ نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر اسلم انصاری کی سالگرہ اور میری پسندیدہ غزل : ڈاکٹر نجیب جمال کا اختصاریہ
Next Article اگلی پوسٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.