ملتان : نام ور معالج اور کتاب دوست ڈاکٹر پرویز حیدر طویل علالت کے بعد سات مارچ کوانتقال کر گئے ان کی عمر 67 برس تھی اور گزشتہ دو سال سے صاحب فراش تھے ۔ ڈاکٹر پرویز حیدر کا تعلق ملتان سے تھا وہ 1957 میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پائیلٹ سیکنڈری سکول ملتان سے میٹرک کیا اور بعد ازاں نشتر میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا ۔ انہوں نے ملتان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں ۔
ان کے صاحبزادے سید محمد تقی کے مطابق پچھلے 2 برسوں کے دوران انہوں نے بیماریوں کا بہت حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ۔
فیس بک کمینٹ