تم کون ہو ؟
ہم سب برائیلر ہیں
تمہیں کس نے پیدا کیا ہے ؟
انکو بیٹرمشین کے مالک نے
ہمارا ماضی کیا ہے؟
ککڑوں کوں
ہمارا حال کیا ہے؟
مرغیوں کا ڈربہ
مستقبل کیا ہے؟
قصاب کا چھرا
برائیلر کس قسم کاپرندہ ہے؟
رزق حلال
کیا یہ موت سے ڈرتا ہے؟
موت کے علاوہ ہر چیز سے ڈرتا ہے
برائیلر کی زندگی کا مقصد ؟
پولٹری فارم میں برا ئیلر نظام حیات کا نفاذ
ہمارا محافظ کون ہے ؟
قصاب کا مضبوط ہاتھ
ڈربے میں دم گھٹ رہا ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟
جمہوری انداز سے کڑ کڑانا چاہیے
ذبح ہونے سے پہلے ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
بہت خوش باش نظر آنا چا ہیے۔
ذبح ہو کر ہم کہاں چلے جاتے ہیں ؟
ڈرم کی پراسرار گزرگاہوں میں
ڈرم میں ذبح کر کے کیوں پھینکا جا تا ہے؟
برائیلر جمہوریت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے
ڈرم اور ڈربے کے نظام کو کیا کہا جاتا ہے؟
ڈیمو کریٹک ریپبلک آف دی برائیلرز
ہمارے دشمن کون ہیں؟
کوۓ ، چیلیں شکرے ،سانپ
ہمارے دوست کون ہیں ؟
چینگر بوٹ
برائیلر کی تاریخ کیا ہے؟
تاریخ کی طرف توجہ کرنے سے پہلے ہی چوزے ذبح ہو جاتے ہیں۔
فیس بک کمینٹ