ملتان : (اے پی پی):نامورماہر معاشیات اورسماجی رہنما ڈاکٹرمحمد شہبازنے کہاہے کہ حالیہ سیلاب پاکستان کی معیشت پرہی نہیں لوگوں کےطرزعمل اورنفسیات پربھی گہرے اثرات مرتب کرے گا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے راجن پورکے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی سماجی تنظیم ”نمش“ کی جانب سے امدادی سامان کاٹرک لے کر گوجرانوالا سے راجن پورگیا،روانگی سے قبل ہم نے علاقے کاسروے کرایاجس سے معلوم ہوا کہ داجل کاعلاقہ درخواست جمال غربی راجن پورکے سب سے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں شامل ہے ہمارے کارکنوں نے علاقے میں 600گھروں کاسروے کیااورپھرہم متاثرین کے لئے دس لاکھ روپے مالیت کاسامان لے کر وہاں پہنچے ہم نے کوشش کی کہ متاثرین کو کم ازکم اتناسامان پہنچادیاجائے جس سے ان کاایک ہفتہ گزرجائے اوراس کے بعد ہماری دوسری ٹیم یہاں مزید راشن اوراشیائے ضروریات لیکر آئے گی ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے لوگوں کو بستراورکپڑے بھی دیئے ،اس کے علاوہ انہیں ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں اس وقت ہرطرف تباہی ہے ،گھروں کی تعمیر اورلوگوں کوچھت فراہم کرنا اداروں اورسماجی تنظیموں کی پہلی ترجیح ہوناچاہیے اگرصورتحال پرفوری توجہ نہ دی گئی توآنے والے دنوں میں وبائی امراض کابھی خطرہ ہے ۔اس وقت بھی لوگ مختلف بیماریوں کاشکارہیں جن کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھی علاقوں میں جانی چاہئیں۔
فیس بک کمینٹ

