Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»سینٹرل ایشیا اور پاکستان کے تجارتی و ثقافتی روابط۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
ڈاکٹرصغراصدف

سینٹرل ایشیا اور پاکستان کے تجارتی و ثقافتی روابط۔۔ڈاکٹر صغرا صدف

ایڈیٹردسمبر 19, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجابی کی مشہور داستان سوہنی مہینوال کا اہم کردار مہینوال سنٹرل ایشیا سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ ایک بہت بڑا تاجر اور امیر زادہ تھا۔ ایک دفعہ قافلے کے ساتھ دہلی جا رہا تھا، راستے میں گجرات کے مقام پر پڑاؤ کیا تو وہاں سوہنی کی ایک جھلک نے رستے کی سمت تبدیل کر دی۔ اس کے عشق میں ایسا گرفتار ہوا کہ اپنے وطن واپس ہی نہ گیا بلکہ یہیں سے دوسرے جہان رخصت ہوا۔ تجارت کے رستے پر چل کر آنے والا مرزا عزت بیگ جب رومان کے رنگوں میں نہال ہوا تو اس کے وجود میں محبت کی ایسی جاگ لگی جو اُسے دل اورروح کی شاہراہ پر لے گئی جہاں تخت پر بیٹھنے والے امیر زادے بخوشی اپنا تاج اُتار کر کچی مٹی کے برتن بنانے والی معشوق کے قدموں میں رکھ دیتے ہیں۔ اپنے القابات، نام اور رُتبے کو عشق کی بھٹی میں جلا کر راکھ کر دیتے ہیں۔ آرام و سکون تج کر محبوب کی بھینسوں کی رکھوالی کرنے کو اعزاز سمجھنے لگتے ہیں اور مہینوال بن جاتے ہیں۔ سوہنی مہینوال پنجاب کی بےحد مقبول عشقیہ داستان ہے جو عاشق اور معشوق کی لازوال قربانی اور چاہت پر مبنی ہے۔ عشقِ لازوال کی یہ کہانی کچی پکی سڑکوں اور دریائوں سے ہوتی ہوئی باطن کے دریا میں ضم ہوئی تو تصوف کی داستان بن گئی جس میں ہر دو نے ذات کی نفی کی۔ عزت، نام، مرتبے اور وطن چھوڑے حتیٰ کہ جان بھی محبوب کی منشاپر وار دی۔ اردو کے معروف شاعر بیدل کے آباؤ اجداد بھی سنٹرل ایشیا سے برصغیر آئے تھے۔
موسیقی کی بات کریں تو معروف ساز رُباب اور سرود بھی سنٹرل ایشیا کا تحفہ ہیں جن میں برصغیر کی ثقافت کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کر کے انہیں نئی شکل دے دی گئی۔ گوشت سے تیار کردہ طعام کباب اور بار بی کیو بھی سنٹرل ایشیا سے برصغیر میں متعارف ہوئے۔
مغل بذاتِ خود ترک تھے اور سنٹرل ایشیا سے ہی برصغیر آئے تھے۔ ان کے دور میں فارسی، جسے علم و ادب کی زبان کہا جاتا تھا، کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل رہا بلکہ ان کے بعد بھی انیسویں صدی تک فارسی سرکاری زبان رہی۔ پنجابی زبان کے تین اہم ذرائع ہیں جن میں عربی، فارسی اور ترک اثرات واضح ہیں۔ مغل چونکہ ٹھنڈے علاقوں سے آئے تھے اور برصغیر میں گرمی رہتی تھی، وہ اپنے ساتھ چھوٹے پودے برصغیر لے کر آئے اور باغات بنائے جنہیں فواروں کے ذریعے سجایا جاتا تھا جو اب بھی انتہائی دیدہ زیب اور پرشکوہ نظر آتے ہیں۔
برصغیر میں موجود مشہور صوفی سلسلے بھی براستہ افغانستان برصغیر آئے اور یہاں کے لوگوں کو امن، برداشت اور انسانیت کی تعلیمات سے روشناس کروایا۔ الغرض مذہب، ثقافت اور زبان کے حوالے سے سنٹرل ایشیا نے برصغیر پر اپنے گہرے اثرات چھوڑے ہیں جو آج بھی تعمیرات، زبان، رسوم و رواج اور صوفی روایت کے ذریعے اپنی اہمیت کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔
وسطی ایشیائی ریاستیں اپنی منفرد اور متنوع ثقافت کے لئے بھی بہت مشہور ہیں۔ اسی طرح، پاکستان بھی جداگانہ صوبائی اکائیوں کے باعث منفرد ثقافتی تنوع رکھتا ہے۔ مشترکہ نظام میںرہنے اور برسوں کے تجربوں کے بعد ان ریاستوں نے اپنی ثقافت کو جدّت کے رنگوں سے آراستہ کیا ہے جبکہ پاکستان کا ثقافتی تنوع مکمل طور پر روایتی ہے۔ دونوں ممالک فنونِ لطیفہ میں روایت اور جدّت کا تبادلہ کر کے ثقافت کے نئے رنگ اجاگر کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ثقافت کے اداروں کے مابین معاہدے ہونے چاہئیں۔ ثقافت، آثارِ قدیمہ، ادیبوں اور فنکاروں کے وفود کےدوروں کے علاوہ نمائشوں اور تقریبات کا انعقاد کرنا چاہئے۔ قومی سطح پر ان ریاستوں کے افراد میں یک رنگی کا اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستانی ریاست بھی فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔
لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ سنٹر نے پچھلے دنوں سنٹرل ایشیا سے تجارتی تعلقات استوار کرنے کے لئے کرغزستان کے دورے سے سفرکا آغاز کیا۔ مجھے بھی اس قافلے میں شمولیت کی دعوت ملی اور ثقافت و کلچر کی نمائندگی کا موقع عطا ہوا جس میں مختلف جماعتوں کے سینیٹرز کے علاوہ تجارت، تعلیم اور سیاحت سمیت ہر شعبۂ حیات کی اعلیٰ سطح کی نمائندگی موجود تھی۔ کرغزستان کی طرف رُخ کیا تو کئی گرہیں کھلتی چلی گئیں۔ پتہ چلا ہمارے درمیان اشتراکات کا ایک طویل سلسلہ اور مفاہمت کی لمبی سیریز موجود ہے۔ صدیوں پہلے حالات اور راستوں کی مشکلات کے باوجود تجارتی اور ثقافتی قافلوں کی جو آمدورفت جاری رہتی تھی، اسے طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت کی طرف راغب کیاگیا ہے۔ آج کے جدید مواصلاتی نظام کے باوجود ابھی تک نہ زمینی فاصلوں کو ختم کرنے کے لئے کوئی سڑک تعمیر کی گئی ہے اور نہ ہی براہِ راست ہوائی سفر کا آغاز ممکن ہو سکا ہے۔ ہمیں بھی براستہ دبئی جانا پڑا اور دو اڑھائی گھنٹوں کا سفر ڈیڑھ دن میں طے ہوا۔ پاکستان میں کرغز سفیر مسٹر ایرک سمیت وہاں کے وزراء، ثقافتی و تجارتی اداروں کے سربراہوں اور شرکاء نے دو روزہ کانفرنس میں جس محبت اور اپنائیت کا مظاہرہ کیا، اس کا بیان لفظوں میں ناممکن ہے۔ لاہور سنٹر کے نذیر حسین کو مبارکباد کہ انہوں نے دھند میں لپٹے اور فراموش راستوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ سنٹرل ایشیا اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کا اہتمام کرے اور تجارتی حوالے سے بھی ان ریاستوں کی طرف محبت کا ہاتھ بڑھائے کیوں کہ وہ برابری اور رواداری پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتاریخ کا مقدمہ بنام اچکزئی صاحب!۔۔سہیل وڑائچ
Next Article محتاجی کی دستک۔۔گل نو خیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.