Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمان عابد»سلمان عابد کا کالم : معاشی ترقی اور ای کامرس
سلمان عابد

سلمان عابد کا کالم : معاشی ترقی اور ای کامرس

ایڈیٹرجنوری 10, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
stock market
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی ترقی کی ایک بنیادی کنجی معاشی ترقی اور نوجوانوں کی معاشی عمل میں موثر شمولیت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔کیونکہ معاشی ترقی کا عمل ہی جہاں معاشرے کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کا سبب بنتا ہے بلکہ لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ معاشی ترقی کے عمل میں مواقعوں کو پیدا کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ معاشی ترقی کا عمل اسی صورت میں آگے بڑھے گا جہاں ہمیں نئی نسل کے لیے روائتی طور طریقوں کی بجائے نئے جدید خیالات کے ساتھ معاشی ترقی کی ڈور میں شامل ہونا ہے ۔دنیا سمیت پاکستان میں معاشی ترقی کی ایک بڑی وجہ ای کامرس کے پھیلاو بھی ہے ۔ دنیا میں جو نئے کاروباری سوچ اور فکر آگے بڑھ رہی ہے اس میں یقینی طور پر ای کامرس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔
دنیا میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے آج کی دنیا میں جہاں کاروباری ڈھانچہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہیں اب ایک بڑا مسئلہ ڈیجیٹل بنیاد پر کاروباری ترقی اور مواقعوں کا بھی ہے ۔تجارت میں نئی نئی جہتیں سامنے آرہی ہیں۔90کی دہائی میں ڈاٹ کام عروج پر آگئی تو اس کی بڑی وجہ اپنی بات لوگوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ تجارت کو گلوبل کرنے کی بھی سامنے آئی اور پہلی دفعہ ای کامرس نے ملکی معاشی ترقی میں اپنی جڑیں مضبوط کرنا شروع کیں ۔اگرچہ اس وقت ناقدین کا خیال تھا کہ انٹر نیٹ پروٹوکول کے زریعے تجارت کرنا ایک خطرناک رجحان ہوگا ۔اسی دور میں 1995میں Jeff Bezosنے ایک گیراج میں بیٹھ کر ای کامرس کی بنیاد پر اپنی کمپنی کی بنیاد رکھی جس کانام ایمازون تھا ۔اس تجربہ کے بعد اور بھی بہت سے لوگوں نے اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔آج کے دور میں اس طرح کے ای کامرس کے تجربات نے اب پوری دنیا میں ای کامرس کو دنیا کی سب سے بڑی صنعت بنادیا ہے ۔
پاکستان میں بھی زمین ڈاٹ کام، دراز ڈاٹ کام ، پاک ویلز، جیسے کئی ادارے چند افراد کی مدد سے اربوں روپے کے نہ صرف کاروبار میں مصروف ہیں بلکہ نئے روزگار بھی پیدا کررہے ہیں ۔اس لیے انٹرنیٹ سمیت دیگر نئے رجحانات سے ایک نئی کاروباری دنیا سامنے آئی ہے اور پاکستان بھی اس میں آگے بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے ۔پچھلے ایک برس میں پاکستان میں عورتوں اور نئی نسل کے لوگوں کی جانب سے ہمیں نیا طرز آن لائن شاپنگ کی صورت میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔خود پنجاب کے بڑے شہر فیصل آباد ، سیالکوٹ کی بڑی صنعتیں بھی ای کامرس کی بنیاد پر اپنے کاموں کو فروغ دے رہی ہیں ۔نوجوان خود چھوٹے چھوٹے initativeکی بنیاد پر اپنا روزگار یا کسی کے روزگار سے منسلک ہوکر اس نئی کاروباری جہت کا حصہ بن رہے ہیں ۔
نوجوان طبقہ بنیادی طور پر روزگار کی تلاش میں ہوتا ہے ۔ اسے یقینی طور پر آگے بڑھنے کے لیے معاشی مواقعوں کی تلاش ہوتی ہے ۔ بالخصوص
جاب کی تلاش میں نوجوان روائتی انداز اختیار کرتے ہیں ۔جبکہ رسمی نوکریاں کم ہوتی جارہی ہیں اور اس کے مقابلے میں غیر رسمی انداز میں معاشی ترقی کے مواقع بڑھ رہے ہیں ۔پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی رجحان میں بڑی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور لوگ اب گھر بیٹھ کر ہی اپنی مرضی او رمنشا کے مطابق اشیا کی خریداری کررہے ہیں ۔خاص طور پر وہ طبقہ جو ای کامرس یا ڈیجیٹل معاملات میں اپنی رسائی رکھتا ہے وہ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھارہا ہے ۔ صرف اشیا کی خریداری ہی نہیں بلکہ کئی نوجوان خود آگے بڑھ کر ای کامرس کو بنیاد بنا کر اپنا چھوٹا موٹا یا بڑا کاروبار کرکے اپنے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کررہے ہیں ۔
ای کامر س کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جہاں ریاست، حکومت او رہم اہم ادارے کام کررہے ہیں وہاں انفرادی سطح پر کچھ نوجوان بھی اس اہم کام کے پھیلاو میں بڑا کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان میں ایک بڑا نام ثاقب اظہر کا بھی ہے جو ایک معروف ای کامرس کی ترقی سے جڑے ادارے enablersکے سربراہ ہیں ۔ ان کا بنیادی کام ملک میں ای کامرس کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا ہے تاکہ نئی نسل کے لوگ خود کو او راپنے کاروبار کو ای کامرس کے ساتھ جوڑ سکیں۔ان کے بقول اس ملک سے اگر واقعی غربت کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کی ایک بڑی بنیاد ای کامرس ہی بن سکتی ہے ۔کیونکہ یہ ہی وہ زریعہ ہے کہ جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھ کر ہی اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ثاقب اظہر نہ صرف اس ای کامرس کی آگاہی دیتے ہیں بلکہ اس کی مدد سے روزگار کمانے کے ہنر کو بھی سکھاتے ہیں یعنی وہ تربیت کے نظام سے بھی جڑے ہوئے ہیں ۔
اصل میں سرمایہ دار او رہنر مند افراد کے درمیان ایک مضبوط تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے او ریہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب ہم اپنی سطح پر معاشی ترقی کا ماحول پیدا کریں اور لوگوں میں جدید طریقوں سے معاشی ترقی کے جال کو پھیلانا ہوگا۔ثاقب اظہر کی اپنی ایک اہم کتاب Passive Incom بھی اسی موضوع کا احاطہ کرتی ہے ۔ثاقب اظہر نے پچھلے دنوں اپنے ایک وفد کے ہمراہ صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی ۔اس ملاقات کا مقصد ریاستی و حکومتی سطح پر ای کامرس کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ۔صدر مملکت عارف علوی نے ثاقب اظہر اور ان کے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ کیونکہ ای کامرس کی بنیاد اسی صورت میں ممکن ہوگی جب معاشی ترقی کے عمل میں ہمارا ریاستی بیانیہ ہونا چاہیے ۔ کیونکہ ہمیں اپنے پورے ریاستی نظام اور تعلیمی نظام میں بڑی بنیادی نوعیت کی اصلاحات کرنا ہونگی ۔ کیونکہ پاکستان میں یہ ایک نیا تجربہ ہے جس سے ہم گزررہے ہیں او رہمیں اس معاملے میں دنیا میں ہونے والے تجربات سے سیکھنا ہوگا کہ وہ کیسے ای کامرس کو بنیاد بنا کراپنی معاشی ترقی کو یقینی بنارہے ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان جب چین اور دیگر ممالک کی مثالیں دیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ملک سے خط غربت کو کم کیا ہے تو اس پر عملدرآمد کے لیے بھی ہمیں ای کامرس کو بنیاد بنانا ہوگا ۔یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب یہ ہماری نہ صرف پالیسی سازی مےں سیاسی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے بلکہ یہ عملی طور پر ہر فرد یا ادارے کو واضح طور پر نظر بھی آنا چاہیے ۔ایسے میں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثاقب اظہر اوران جیسے دیگر اداروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کریں بلکہ اس سوچ اور فکر کو عام کرنے میں لےڈ لے ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں ای کامرس کے پھیلاو میں کیا ایسے اقدامات کرنے چاہیے جو واقعی ہمارے لیے معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرسکے ۔ اول ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ ملک کو گلوبل ای کامرس کا حصہ بننا ہے اور یہ ہی ہماری معاشی ترقی کی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے ہمیں pay pal جیسی کمپنیوں کو فعال کرنا ہوگا۔ دوئم انٹرنےٹ فورجی جیسی سہولیات کو عام کرنا ہوگا اور لوگوں کی تربیت سمیت اس پر ا ن کی رسائی کو عام کرنا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس معاشی ترقی کا حصہ بن سکیں ۔ سوئم ہمیں اپنے تعلیمی نصاب میں مینجمنٹ، مارکیٹنگ، اشتہارات، سیلز کے ساتھ ساتھ ای کامرس کو بھی بنیاد بنانا ہوگا اور نئی نسل کو اس عمل میں ایک بڑا سفیر بننا ہوگا۔چہارم ہمیں اپنی منڈی یا کاروباری مراکز کو ای کامرس کے جا ل میں بننا ہوگااور ای کامرس کی تعلیم یا شرح خواندگی کو عام کرنا ہوگا۔خاص طور پر اگرہم نے واقعی سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فادہ اٹھانا ہے تو ہمیں ای کامرس کی بنیاد پر معاشی ترقی کا ایک بڑا روڈ میپ درکارہے جو ہماری معاشی ترقی میں نئی جہتوں کو پیدا کرسکے گا۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

معیشت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامجد اسلام امجد کا کالم : ۔۔ وہیں دھرے ہیں جنازے قطار میں صاحب
Next Article حسن نثار کا کالم : ’’راہی رستوں میں مارا گیا‘‘ ( وفات نو جنوری 1996 ء )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : پلٹے کھاتی ہماری معیشت اور وزیر خزانہ کی محض خوش بیانیاں

جون 11, 2025

مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

جون 9, 2025

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہوسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

جون 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.