Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»امجد اسلام امجد کا کالم : ۔۔ وہیں دھرے ہیں جنازے قطار میں صاحب
امجد اسلام امجد

امجد اسلام امجد کا کالم : ۔۔ وہیں دھرے ہیں جنازے قطار میں صاحب

ایڈیٹرجنوری 10, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hazara janaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مچھ میں بے گناہ اور معصوم کان کنوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم اشکبار ہے اور اس بات کا تقاضا کررہی ہے کہ اس کے مجرموں کو جلد از جلدکیفر کردارتک پہنچایا جائے اور آیندہ کے لیے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا کوئی مستقل اور پائیدار انتظام کرکے ہزارہ کمیونٹی کو وہ حفاظت دی جائے جو پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے۔
اس معاملے کو سیاسی کیوں بنایا گیا نہ تو یہ وقت اس بحث میں پڑنے کا ہے اور نہ ہی میں اس میں اُلجھنے کا روادار ہوں کہ میرے نزدیک اصل مسئلہ اس ظلم کی خوفناک واردات، اس کے تسلسل، محرکات اور تاریخ پر غور کرنے کا ہے۔ بلاشبہ ہزارہ کمیونٹی کا شیعہ عقیدے سے تعلق اس سارے معاملے کا مرکزی نقطہ ہے مگر جس طرح سے اس کی آڑ میں شیعہ سُنی مسئلے کو پھر سے ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے اُس کی طرف توجہ دینا انتہائی ضروری ہے کہ شائد ان بے گناہ معصوم لوگوں کو اس بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے و الوں کا اصل مقصد بھی یہی ہے، اس خیال کو مزید تقویت مجھے اپنے بہت عزیز امیر حسین جعفری کے ایک فیس بک پیغام سے بھی ملی ہے۔
میں سمجھ سکتا ہوں کہ ایسے شدید صدمے کے ردّعمل میں کی جانے والی اس طرح کی باتوں کو کسی کانقطہ نظر نہیں سمجھ لینا چاہیے مگر ان کی تسلسل یا تکرار سے بھی بچنے کی ضرورت ہے کہ یوں ہم چند گمراہ اور قابلِ نفرت لوگوں کے جُرم کی سزا اُس عظیم ، معصوم اور بے گناہ اکثریت کو دینا شروع کر دیتے ہیں جس کے نام پر یہ جرم کیا جاتا ہے۔ ہم سب کو اس دکھ ، تکلیف اور اذّیت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ برابر کا شریک ہوکررہنا چاہیے۔ عقیدے اور فرقے ہم انسانوں کے بنائے ہوئے ہیں۔رب کریم نے تو سب کے لیے ایک ہی پیغمبر اور ایک ہی کتاب بھیجی تھی ۔
اس حادثے پر اہلِ قلم کی طرف سے بھی شدیدردّعمل، افسوس اور احتجاج کیا جارہا ہے۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ چند جذباتی تحریروں سے قطع نظر سب نے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے اوریوں اس سازش کو ناکام بنایا ہے جس کا مقصد فرقہ بندی کے نام پر لوگوں کو آپس میں لڑانا تھا، اس ضمن میں نسیم سیّد کی ایک نثری تحریر اور سرور جاوید کی ایک دلدوز نظم نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے لیکن اُن کے ذکر سے پہلے میں عزیزی قمر رضا شہزاد کے دو شعر نقل کرنا چاہوں گا جن میں موجود دردمندی میرے نزدیک ہم سب کی اُس اجتماعی کیفیت کا اظہار ہے جس میں کسی کا شیعہ سنی یا کچھ بھی ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
مہک اُٹھی یہ زمیں خون سے تو سوچتا ہوں
میں کیوں گلاب کی فصلیں یہاں اُگاتا تھا
وہیں دھرے ہیں جنازے قطار میں صاحب
جہاں میں روز دیے سے دیا جلاتا تھا
نسیم سیّد کا شمار دورِ حاضر کے بہترین اور اہلِ نظر لکھنے والوں میں ہوتاہے انسانی حقوق کی بحالی اور پاسداری کے ضمن میں اُن کی تحریریں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں اور ہر طرح کے ظلم اور بے انصافی کے خلاف لکھنا اُن کا مخصوص موضوع ہی نہیں ایک سماجی کمٹ منٹ بھی ہے سانحہ مچھ کے حوالے سے اُن کی یہ تحریر اپنی تُندی سمیت اس بات کی متقاضی ہے کہ اسے بار بار غور سے پڑھا اور سمجھا جائے وہ کہتی ہیں۔
’’یہ سانحہ پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی ایسے ہی برف باری کے موسم میں ہزارہ اپنے سو بچوں کی لاشیں لیے کُھلے میدان میں کئی ہفتہ بیٹھے رہے کہ انھیں انصاف چاہیے تھا۔ایسا کیوں ہے؟ میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔ کیا ہم چہروں سے کفن سرکا کے یقین کرلیتے ہیں پہلے کہ یہ ہمارے مسلک، ہماری جماعت، ہماری برادری کا ہے یا نہیں ،دل میں درد کی لہر پیدا ہوتی ہے؟تب پُرسہ دیتے ہیں ان ماں باپ کو جن کے جوان قتل کردیے جاتے ہیں۔ مجھے گزشتہ سانحہ کے وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ ہزارے اکثر شیعہ ہوتے ہیں کہ میں کوئی تیس پینتیس سال سے پاکستان سے باہر رہ رہی ہوں اور اپنے لوگوں کی نسلی اور مسلکی منافقتوں یا تقسیم سے زیادہ واقف نہیں تھی، سو ہزارہ کی سو لاشوں پر آنسو بہاتی رہی ۔بعد میں میرے لیے میرے یہ آنسو ہی طعنہ بن گئے۔

( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

hazara killing دھرنا ہزارہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسرا کا کالم : اونچائی پر لٹکا گوتم
Next Article سلمان عابد کا کالم : معاشی ترقی اور ای کامرس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا

اپریل 20, 2025

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا جاری، ٹرین آپریشن معطل

اپریل 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.