Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»انتخابی نتائج میں غیر معمولی تاخیر مختلف جماعتوں نے کامیابی کے دعوے کر دیئے
اسلام آباد

انتخابی نتائج میں غیر معمولی تاخیر مختلف جماعتوں نے کامیابی کے دعوے کر دیئے

ایڈیٹرفروری 9, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
counting
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی / لاہور / اسلام آباد / پشاور / کوئٹہ( نمائندگان نیوز ایجنسیز) ملک بھر میں گزشتہ روز 8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج رات گئے تک جاری نہ ہوسکے ، غیر معمولی تاخیر سے ملک بھر میں کنفیوژن پھیل گیا ، تاہم مختلف جماعتوں نے کامیابی کے دعوے کردیئے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے رات 2بجے ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹے میں نتائج بھجوانے کا حکم دیا تاہم وہ حکم بے اثر رہا اور نتائج صبح تک جاری نہ ہوسکے، چیف الیکشن کمشنر نے تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے مختلف چینلز پر نشر رزلٹ غلط قراردیدیئے ۔ ادھر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی اور خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کو برتری حاصل ہے تاہم پنجاب میں صورتحال غیر واضح ہے، بلوچستان میں نیشنل پارٹی اور آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے ۔ آصف علی زرداری نوابشاہ ، بلاول بھٹو زرداری شہداد کوٹ سے اپنی نشستیں جیت گئے، شہباز شریف، مریم نواز، اختر مینگل، احسن اقبال،بیرسٹر گوہر ووٹوں کی گنتی میں آگے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور سے پیچھے ہیں ، فضل الرحمٰن پشین میں آگے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جاگ کر نتائج کا انتظار کررہےہیں، جب تک نتائج 50؍ فیصد سے زیادہ نہ ہوجائیں، ٹرینڈ کا کچھ نہیں کہہ سکتےلیکن ہم جیت رہے ہیں ۔
نتائج میں غیر معمولی تاخیر پر بلاول بھٹو نے تشویش کا اظہار کیا تاہم بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان کیا اور نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بھی اسلام آباد جائیں گے اور پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں150سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے، خیبر پختونخوا اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج رات گئے تک جاری نہ ہوسکے ، غیر معمولی تاخیر سے ملک بھر میں کنفیوژن پھیل گیا ، تاہم مختلف جماعتوں نے کامیابی کے دعوے کردیئے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9؍ فروری کو رات پونے تین بجے پہلے حتمی نتیجے کا اعلان کیا ۔ جبکہ جیو الیکشن سیل نے 25 ہزارپولنگ اسٹیشنوں کاغیر حتمی غیر سرکاری رزلٹ جاری کئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پونے تین بجے رات پی کے 6 سوات فور اور پی کے 76 پشاور فائیو کا اعلان کیا انہوں نے حتمی سرکاری نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سوات سےآزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسفزئی پچیس ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور پشاور سے سمیع اللہ خان برتری لے چکے ہیں اس موقع پر انہوںنے میڈیا کے سوالات کے جواب نہیںدیے انہوںنے بتایاکہ جیسے جیسے الیکشن کمیشن کو نتائج موصول ہونگے ایک ایک کر کے بتائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن میںتاخیرکی وجہ انٹرنیٹ کی بندش تھی۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے رات گئے تمام صوبائی الیکشن کمشنروں اور ریٹرننگ افسروں کو حکم دیا کہ آئندہ نصف گھنٹے میں حتمی الیکشن رزلٹ کا اعلان کریں ورنہ انہیں معطل کر دیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رات 2بجکر بارہ منٹ پر الیکٹرانک میڈیا چینلوں پر اعلان کیا کہ ٹی وی چینلوں پر دکھائے جانے والے الیکشن نتائج درست نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر کے قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسروں کے بھجوائے گئے الیکشن نتائج مرتب کر رہا ہے۔ یہ نتائج مرتب ہوتے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے اعلامئے میں درست الیکشن نتائج کا اعلان کریگا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتخابی نتائج نتائج
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف نے لاہور سے یاسمین راشد کو بھاری اکثریت سے ہرا دیا
Next Article انتخابات 2024: اب تک 19 آزاد امیدوار، ن لیگ 8، پیپلزپارٹی 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان بورڈ کے انٹر کے نتائج : زار لیش فاطمہ نے میدان مار لیا

ستمبر 4, 2024

ضمنی انتخابات: پنجاب سے ن لیگ 4 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب، پی پی سندھ سے قومی کی ایک نشست لے اڑی

اپریل 21, 2024

انتخابات 2024: اب تک 19 آزاد امیدوار، ن لیگ 8، پیپلزپارٹی 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب

فروری 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.