ملتان : تعلیمی بورڈ ملتان نےپہلے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2024ءکے پوزیشن ہولڈرطلباء طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا،ناموں کا اعلان کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے کیا جن کے پاس چیئرپرسن ملتان بورڈ کا اضافی چارج بھی ہے ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی،سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد اور سسٹم اینا لسٹ قاضی مجیب الرحمنٰ اور ڈپٹی کنٹرولر (انٹر) الیاس صدیقی اور دیگر بورڈ افسران بھی موجود تھے۔
نتائج کے مطابق نشاط کالج آف سائنس فار گرلز آفیسر کالونی ملتان کی طالبہ زارلیش فاطمہ دختر حافظ محمد نعیم رولنمبر 510171،پنجاب کالج فار گرلز نزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کی طالبہ ارفع بتول دختر شاہد عزیز رولنمبر505708اور پنجاب کالج فار گرلز کینال روڈ بنگلہ بوریوالہ کی طالبہ وجیہہ افضل نے 1200میں سے 1158نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی اور طالبات (میڈیکل گروپ) میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی،اسی طرح مسلم کالج سائنس اینڈ کامرس اڈا بلی والا بہاولپور روڈ ملتان کے طالب علم علی احرار ولد مقبول احمد رولنمبر529124نے 1154نمبر لے کر بورڈ میں دوسری اور طلباء(پری میڈیکل گروپ ) میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، پنجاب کالج فار بوائزنزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کے طالب علم فصیح الرحمٰن ولد مہر جند وڈا رولنمبر506060نے 1153نمبر لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن اور طلباء (پری میڈیکل گروپ) میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ طالبات میں پنجاب کالج آف گرلز کینال روڈ والا بنگلہ بوریوالہ کی حرا رمضان دختر محمد رمضان رولنمبر 521666نے 1152نمبر لے کر دوسری ،مسلم کالج سائنس اینڈ کامرس ممتاز آباد ملتان کی حافظہ عائشہ مسعود احمد دختر حافظ مسعوداحمد رولنمبر527752،اورپنجاب کالج آف گرلز کینال روڈ والا بنگلہ بوریوالہ کی عفاف خرم دختر محمد خرم رشید رولنمبر506658 نے 1151نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری میڈیکل گروپ طلباء میں پنجاب کالج فار بوائز لاہور موڑ خانیوال کے محمد طیب امتیاز چوہدری ولد امتیاز عالم رولنمبر 520009نے 1152نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری انجینئرنگ گروپ طلباء میں کپس کالج اعوان چوک خانیوال کے طالب علم محمد حمزہ کاشف ولد کاشف احمد خانزادہ رولنمبر 543775نے 1147نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،اسی کالج کے ہی ایک اور طالب علم محمد حاشر عتیق خان ولد عتیق الرحمٰن خان رولنمبر 543779،اور کپس کالج فاربوائز گلشت کالونی ملتان کے محمد ذیشان ولد محمد جمیل رولنمبر 544934نے 1145نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی،پنجاب کالج فار بوائزنزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کے چوہدری اویس افتخار ولد افتخار احمد رولنمبر 541038نے 1140نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ،نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں کپس کالج فار گرلز شمس آباد کالونی ملتان کی صالحہ ساجد دختر محمد ساجد رولنمبر 541736نے 1150نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کالج شاہ رکن عالم ملتان کی جویریہ حسنین دختر محمد حسنین رولنمبر 542349،اور مسلم گرلز کالج آف سائنس اینڈ کامرس ممتاز آباد ملتان کی زارا بلال دختر محمد بلال رولنمبر 545293نے 1140نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور علامہ اقبال گرلز ہائر سکینڈری سکول شجاع آباد کی مسفرہ زینب دختر آصف رحیم خان رولنمبر 541539نے 1138نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ طلباء میں علی گڑھ بوائز ہائر سکینڈری سکول کہروڑپکا کے دانیال حسین شاہ ولد مہتاب حسین شاہ رولنمبر 560171نے1136 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس نیو شمس کالونی ملتا ن کے عمر گلزار ولد محمد گلزار رولنمبر 577905،اور برٹن انٹر نیشنل ہائر سیکنڈری سکول سسٹم سبزہ زار کالونی ملتان کے شیخ منیب احمد ولد شیخ منصور احمد رولنمبر 567113نے 1127نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ایسپائر کالج فار بوائز سائفن روڈ میلسی گریژن میلسی کے حسیب الرحمٰن ولد محمد شفیق رولنمبر 563096نے 1123نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق جنرل سائنس گروپ طالبات میں سٹارز کالج آف سائنس اینڈ کامرس تحصیل چوک بوسن روڈ ملتان کی اقراء فاطمہ دختر محمد سلیم رولنمبر 576491نے 1148نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،آفاق ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز وحدت کالونی وہاڑی کی عروج غفار دختر عبدالغفار رولنمبر 573672نے 1147نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور جناع پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول گاہی ممڑکہروڑ پکا کی عریشہ نعیم راؤ دخترراؤ نعیم اختر رولنمبر 569237نے 1124نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،کامرس گروپ طلباء میں پنجاب کالج مین ملتان روڈ جلالپور پیر والہ کے عبدالمعید ولد محمد نواز رولنمبر 600327نے 1116نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،پنجا ب کالج یونیورسٹی روڈ کیمپس نزد بی زیڈ یو بوسن روڈ ملتان کے حماد علی ولد اسرار علی رولنمبر 600568نے 1114نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس نیو شمس کالونی ملتان کے حنظلہ عثمان ولد محمد عثمان رولنمبر 602239نے 1111نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،کامرس گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن گلگشت کالونی بوسن روڈ ملتان کی فضاء وسیم دختر وسیم اجمل رولنمبر 600396نے 1132نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،ایسپائر کالج فار گرلز سیداں والا چوک نادرن بائی پاس ملتان کی مناہل زہرہ دختر مظہر صدیقی رولنمبر 601655نے 1128نمبر لے کر دوسری اور اسی ہی کالج کی ایک اور طالبہ سجل سہیل دختر سہیل رسول رولنمبر 601675نے 1127نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ طلباءمیں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج نزد سٹیڈیم مین ملتان روڈ وہاڑی کے محمد عرفان ولد محمد رمضان رولنمبر 627291نے 1056نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،ملتان پبلک ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز ملتان کے سہیل حسن ولد محمد حسین رولنمبر 641415نے 1031نمبر لے کر دوسری اور جناح پبلک ہائر سیکنڈری سکول گاہی ممٹر کہروڑ پکا کے حافظ محمد حسنین عمر ولد محمد عمر رولنمبر 620226نے 1021نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طالبات میں ایسپائر کالج فار گرلز ملتان روڈ وہاڑی کی کشف مبارک دختر مبارک علی رولنمبر 627098نے 1116نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،پنجاب کالج فار گرلز میاں چنوں کی فرزین رضوان دختر رضوان علی رولنمبر 621661نے 1091نمبر لے کر دوسری جب کہ گلوبل ہائر سکینڈری سکول آف سائنس فار گرلز وہاڑی روڈ میلسی کی اریسہ شبیر دختر غلام شبیر رولنمبر 624737،اور سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلزڈائیو ٹرمینل خانیوال روڈ ملتان کی حافظہ رجاء نور دختر غلام قادر رولنمبر 642831نے 1083نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ ۔۔ ملتان )
فیس بک کمینٹ

