ملتان : نامور شاعر ،دانشور اورواپڈاملتان کے سابق افسرتعلقات عامہ اقبال ارشد کی چھٹی برسی بدھ کے روز منائی جائے گی ۔ان کا 4ستمبر 2018ءکو 78برس کی عمر میں انتقال ہوگیاتھا۔اقبال ارشد اکتوبر1940ءمیں انبالہ میں پیداہوئے ۔قیام پاکستان کے بعد ان کاخاندان ہجرت کرکے ملتان آگیا ۔انہوں نے واپڈاکے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی کے محکمے میں بھی ملازمت کی ۔وہ غزل نظم سمیت مختلف اصناف میں طبع آزمائی کرتے تھے ۔اقبال ارشد ریڈیو پاکستان کے ساتھ براڈ کاسٹر کے طور پر بھی منسلک رہے ۔
فیس بک کمینٹ