Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پٹرول کی کھپت اور آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت کا ای بائیکس منصوبہ شروع کرنے پر غور،سب سڈی دی جائے گی
اہم خبریں

پٹرول کی کھپت اور آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت کا ای بائیکس منصوبہ شروع کرنے پر غور،سب سڈی دی جائے گی

ایڈیٹرجنوری 8, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وزارت صنعت و پیداوار نے پیٹرول کی کھپت کم کرنے اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے میں مدد کے لیے ابتدائی طور پر 18 ماہ میں ایک لاکھ ای بائیکس تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ ای بائیکس کی خریداری سے متعلق سکیم کو کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید غور و خوض اور مالیاتی ماڈل پر کام کرنے کے لیے اسے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیج دیا تھا۔
وزارت صنعت و پیداوار نے نسبتاً مہنگی بائیک کی خریداری کی حوصلہ افزائی کے لیے 3 برسوں کے دوران 17 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے۔منصوبے کے مطابق حکومت ایک ای-بائیک کی خریداری کے لیے 90 ہزار روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کرے گی جب کہ اس کی لاگت ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے جب کہ خریدار کل ادائیگی ایک لاکھ روپے میں سے ابتدا میں 10 ہزار روپے ادا کرے گا۔
یہ تجویز کیا گیا ہے کہ حکومتی ضمانتوں کے ساتھ بینک کائیبور پلس 2 یا 19 فیصد پر 70 ہزار روپے کا قرض فراہم کرے گا جس کا تخمینہ 13 ہزار 300 روپے ہے۔
مجوزہ اسکیم کے تحت 24 ماہ میں قسطوں پر ای بائیک فراہمی کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کے تحت خریدار 4 ہزار 310 روپے ماہانہ ادا کرے گا جس میں 2 ہزار 917 روپے کی اصل رقم، ایک ہزار 109 روپے سود کی ادائیگی اور 2 فیصد کے حساب سے 284 روپے انشورنس کی ادائیگی شامل ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار کو توقع ہے کہ منصوبے کے تحت جاری مالی سال کے دوران 15 ہزار ای-بائیکس کی تیاری/فروخت ہوگی جب کہ مالی سال 24-2023 اور مالی سال 25-2024 میں بالترتیب 60 ہزار اور ایک لاکھ ای-بائیکس تیار کرنے کا ہدف ہے، اس منصوبے کے مطابق 3 برسوں کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 70 ہزار ای بائیکس کی تیاری اور پیداوار مکمل کی جائے گی۔
سبسڈی پروگرام کے تحت تنخواہ دار والدین کے زیر تعلیم بچوں، طالبات اور خواتین ملازمین کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا، خواجہ سرا شہریوں کے لیے ایک فیصد کوٹہ رکھا جائے گا جب کہ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین، نجی شعبے کے تنخواہ دار/سیلف ایمپلائیڈ افراد جن کے پاس این ٹی این اور بینک اکاؤنٹ ہے، حکومت/مسلح افواج کے پنشنرز، وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی جانب سے توثیق شدہ انسٹی ٹیوٹ سے مستند تعلیم یافتہ امام مسجد/حافظ قرآن افراد کو ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
سکیم کے ورکنگ پیپر میں 3 سبسڈی ماڈل تجویز کیے گئے ہیں جن میں نقد خریداری بھی شامل ہے جس کے تحت حکومت بینکوں کے ذریعے ایک لاکھ روپے دے گی اور صارفین اپنے ذرائع سے 70 ہزار روپے کی ادائیگی کریں گے۔
سبسڈی لیزنگ ماڈل کے تحت ایک لاکھ روپے حکومت اور صارفین کے اشتراک کی بنیاد پر دیے جائیں گے جب کہ 70 ہزار روپے حکومت کی جانب سے 50 فیصد کریڈٹ گارنٹی کے ساتھ بینک قرض کے طور پر فراہم کریں گے۔
تیسرے ماڈل کے تحت سبسڈی کی 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت کرے گی جس میں 50 فیصد فنانسنگ سبسڈی اور 50 فیصد کریڈٹ گارنٹی کے تحت ہوگی۔سکیم کے تحت یہ تجویز ہے کہ پی ایس او کو ٹاسک دیا جاسکتا ہے کہ وہ مخصوص شہروں میں منتخب آؤٹ لیٹس پر ای وی چارجرز اور کمرشل چارجنگ کے لیے شمسی ٹیرف کے مطابق میٹرنگ کے لیے خصوصی میٹر نصب کرے۔
اس سکیم کو ابتدائی طور پر اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں شروع کیا جاسکتا ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق اس وقت پاکستان میں موٹر سائیکلیں اور آٹو رکشہ بنانے والی 90 کمپنیاں ہیں اور ملک سالانہ 60 لاکھ موٹر سائیکلیں بنا سکتا ہے، اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 22 کمپنیوں کو ای بائیکس بنانے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#air pollution #air pollution in pakistan #carbon #e -moterbikes #e-bikes #electric motor bikes #electricmotorbikes #ministry of production and industries #ministry of production and industries pakistan #pakistan #petrol #pollution #subsidy
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکسی نئی سیاسی جماعت میں نہیں جا رہا:علیم خان
Next Article پاکستان میں بحران کا ذ مہ دار صرف جنرل(ر) باجوہ،شفاف انتخابات چاہتے ہیں:عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول کےجہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

مارچ 10, 2026

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

مئی 2, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اپریل 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.