Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»علما کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار انجینیئر محمد علی مرزا کون ہیں؟۔۔ارشد چوہدری
ارشد چوہدری

علما کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار انجینیئر محمد علی مرزا کون ہیں؟۔۔ارشد چوہدری

ایڈیٹرمئی 7, 202022 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Engineer-Muhammad-Ali-Mirza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے انجینیئر محمد علی مرزا مقامی عدالت نے 50 ہزرا روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انجینیئر محمد علی مرزا کو ایک ویڈیو پیغام میں مبینہ طور پر پیروں کے قتل پر اکسانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔جہلم پولیس کی جانب سے انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف شہریوں کی شکایت پر منگل کی شام مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انجینیئر محمد علی مرزا پاکستان میں رائج روایات کے مطابق کسی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہیں نہ ہی کوئی گدی نشین یا امام مسجد ہیں۔ وہ ایک سرکاری محکمے میں 19ویں سکیل کے انجینیئر ہیں۔ان کی شہرت کی وجہ مذہبی تعلیمات کی تبلیغ پر مبنی ویڈیوز ہیں جو وہ گذشتہ چند برسوں سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہے ہیں۔ یو ٹیوب پر وہ خاصے مقبول ہیں اور ان کی بعض ویڈیوز کئی ملین مرتبہ دیکھی جا چکی ہیں۔ یو ٹیوب کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے چینل کی ویڈیوز کو تقریباً 20 کروڑ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
انجینیئر محمد علی مرزا کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی خدمات سے روزگار نہیں کماتے بلکہ اپنی تنخواہ سے اخراجات چلاتے ہیں۔
مقامی افراد کہتے ہیں کہ انجینیئر محمد علی مرزا جہلم میں ریسرچ اکیڈمی بنا کر طلبہ کو قرآنی تعلیمات بھی دیتے ہیں اور انہوں نے پہلے تین سال تک یہیں سے مذہبی تعلیم حاصل کیں، تاہم ان کے پاس باضابطہ طور پر کوئی مذہبی تعلیمی سند نہیں ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اسلام کی تبلیغ بھی اسی ریسرچ اکیڈمی سے شروع کی جس کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
انجینیئر محمد علی مرزا کے متنازع بیانات
محمد علی مرزا سرکاری افسر ہونے کے باوجود مذہب کی تبلیغ کرتے رہے ہیں اور ان کے ہزاروں پیروکار بھی ہیں لیکن ان کے خلاف مذہبی حلقوں کی جانب سے اس وقت ردعمل آیا جب انہوں نے مختلف فرقوں اور علما کے خلاف ویڈیو پیغامات جاری کیے۔
انڈپینڈنٹ اردو کو حاصل شدہ ایف آئی آر کی نقل میں لکھا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دو معروف علما کے بارے میں کہا کہ ’دونوں میں سے ایک شہید ہو جانا چاہیے۔‘
ان کے اس بیان پر وہاں بیٹھے لوگوں نے بھی مزاحمت کی اور یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جسے بعد میں شہریوں نے پولیس کو ثبوت کے طور پر پیش کر دی اور یہی ویڈیو پیغام ان کی گرفتاری کا سبب بنا۔
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے تمام فرقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے فرائض اور سنتوں سے متعلق بھی کئی متنازع پیغامات جاری کیے جو دیگر علما کے نزدیک ناپسندیدہ قرار پائے۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں احمدیوں کو یہودیوں اور دیگر مذاہب سے بدتر سمجھنے کی بھی مخالفت کی جس کے بعد ان پر احمدیت کی حمایت کا بھی الزام لگایا گیا۔
جہلم کے مقامی صحافی فدا حسین نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انجینیئر محمد علی مرزا 2014 سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے منظر عام پر آئے۔
’وہ روایتی طور پر مذہبی جماعت یا مدرسہ نہیں چلاتے بلکہ ان کی ریسرچ اکیڈمی ہے جہاں کافی لوگ بھی مذہب کی تعلیمات کے لیے جاتے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ محمد علی مرزا نے کبھی میڈیا کوریج کے لیے کسی صحافی کو دعوت دی نہ ہی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے متنازع بیانات اور ردعمل سے متعلق سوشل میڈیا سے ہی پتہ چلتا تھا۔
قانونی کارروائی اور فالورز کا ردعمل
پولیس تھانہ صدر جہلم کے پولیس افسر چودھری افضل نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات موصول ہوئیں کہ انجینیئر محمد علی مرزا مبینہ طور پر صحابہ اور علما کی توہین کرتے ہیں لیکن جب ان کے دھمکیوں پر مبنی اور دو مذہبی رہنماؤں کے قتل کا اشتعال دلانے کی ویڈیو پولیس حکام کو پیش کی گئی تو اعلیٰ حکام نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے رہائشی احتشام الحق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے)، وفاقی تحقیاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحریری درخواستیں دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ’انجینیئر محمد علی مرزا اپنے ویڈیو پیغامات میں صحابہ، علما اور اولیائے کرام کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔‘انہوں مزید کہا کہ ’محمد علی مرزا کے جانب سے اعلانیہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295اے، 298اے بی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے یو ٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں۔‘ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو پیغامات سے ان کے جذبات مجروح ہوئے اس لیے وہ ان کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔احتشام الحق نے بتایا کہ درخواستیں دینے پر انجینیئر محمد علی مرزا کے پیروکار انہیں اندرون و بیرون ملک سے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی انہوں نے متعلقہ تھانے اسلام گڑھ میر پور میں شکایت بھی درج کرا دی ہے۔
انجینیئر محمد علی مرزا کے قریبی ساتھی انوار احمد کے مطابق ان کے ویڈیو پیغامات کو ایڈٹ کر کے ثبوت بنائے گئے ہیں اور پولیس کو کارروائی کا جواز پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا وہ عرصہ دراز سے اسلامی تعلیمات کو فروغ دے رہے ہیں لیکن ’بعض پیشہ ور مذہبی علما ان کو برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کے مکمل بیان کی بجائے کسی معاملے کو سمجھانے کے لیے دیا گیا بیان کاٹ کر ویڈیو وائرل کر دی جاتی ہے جبکہ وہ پڑھے لکھے اور قرآن و سنت کو سمجھنے والی شخصیت ہیں۔‘ان کے خیال میں یہ سب محمد علی مرزا کے خلاف سازشیں ہیں جو جلد دم توڑ جائیں گی۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جہلم محمد علی مرزا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔قومی اسمبلی کا غیرروایتی اور بے سود اجلاس
Next Article پرسوں سے لاک ڈاؤن نرم : بازار ہفتے میں دو دن اور تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ : امتحانات منسوخ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم

دسمبر 3, 2025

للہ تا جہلم ڈیول کیرج اور جلالپور ایریگیشن کنال کا 35 فیصد کام مکمل

جنوری 10, 2023

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی : 9 سے زیادہ ملزمان گرفتار

جنوری 10, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.