Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی پر اہلیہ سرینہ عیسیٰ کی پولیس کو درخواست
اہم خبریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی پر اہلیہ سرینہ عیسیٰ کی پولیس کو درخواست

ایڈیٹرجون 25, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک درخواست دی ہے کہ ان کے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔
اپنی درخواست میں انھوں نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا حوالہ دیا ہے جس میں ایک خطیب نے کہا تھا کہ ’جو شخص بھی ملک میں بدعنوانی یا غبن میں ملوث پایا جائے، چاہے وہ نواز شریف ہو، آصف زرداری ہو، یا جسٹس فائز عیسیٰ ہو، انھیں سیدھا فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر دیا جائے۔‘
جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست کے ساتھ یہ ویڈیو بھی منسلک کی ہے۔
سیکرٹریٹ سرکل کے سب ڈویژنل پولیس افسر اقبال احمد خان نے بی بی سی کو اس درخواست کے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق اس درخواست پر قانونی رائے لینے کے لیے اسے پولیس کی لیگل برانچ کو بھیج دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں مزید کیا کہا گیا؟
یہ ویڈیو کلپ ایک خطیب کی ہے جو اپنی ویڈیو میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ چین میں حکومت غبن اور بدعنوانی میں ملوث افراد کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دیتی ہے۔
اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ ’مثالی صورتحال‘ یہ ہے کہ چین کا فارمولا اپناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری یا کسی بھی شخص کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر دینا چاہیے۔
اس ویڈیو میں ’پاکستان کی مسلح افواج کے ذمہ داران‘ کو بھی مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ ’اگر انھوں نے ملک کو بچانا ہے تو وہ اس عدلیہ کا بندوبست کریں۔‘
اس ویڈیو کلپ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’ایسے افراد کو پھانسی لگانے کی ضرورت ہے اور انھیں راولپنڈی کے فوارہ چوک میں لایا جائے اور لوگوں کو بلایا جائے کہ ایسے افراد کو وہاں پر گولی ماری جائے گی۔‘
سرینہ عیسیٰ نے اس درخواست میں دھمکیاں دینے والے کا نام آغا افتخار الدین مرزا بتایا گیا ہے، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ نہیں جانتیں کہ یہ اس شخص کا اصل نام ہے یا نہیں۔
درخواست میں کیا مؤقف اختیار کیا گیا ہے؟
اس درخواست میں سرینہ عیسیٰ نے کہا ہے کہ ’بہت سے طاقتور لوگ‘ ان کے خاوند سے خوش نہیں ہیں اور اس طرح کی قتل کی دھمکیاں اُن حالات کا تسلسل ہیں جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔
اس درخواست میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عبدالوحید ڈوگر نامی شخص کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی، تاہم ان کے شوہر (جسٹس فائز عیسیٰ) کی جانب سے عبدالوحید ڈوگر کے بارے میں استفسار پر حکومت کی طرف سے اُنھیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون ہیں اور کس کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وحید ڈوگر کو تلاش کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر سے رابطہ کیا جائے جن کا دفتر وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ہے۔
یاد رہے کہ شہزاد اکبر وزیرِ اعظم ہاؤس میں قائم ’اثاثہ جات ریکوری یونٹ‘ کے سربراہ ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وحید ڈوگر کو ’چند انتہائی طاقتور لوگ‘ استعمال کر رہے ہیں اور اس بارے میں فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ سے بھی رابطہ کیا جائے جو اس بارے میں معلومات رکھتے ہوں گے۔
انھوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک جج کو قتل کی دھمکی دینا ’دہشتگردی کی سب سے بدترین قسم ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ بہت سے بااختیار لوگ ان کے شوہر سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے پولیس سے اس حوالے سے مقدمہ درج کرنے اور انھیں تفتیش کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جسٹس فائز عیسیٰ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم۔۔چین بھارت جھگڑا کیوں جاری رہے گا ( دوسری قسط)
Next Article جنوبی پنجاب نوسربازوں کے حوالے ۔۔شوکت اشفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : قاضی فائز عیسیٰ ۔۔۔ متنازعہ مگر اصول پسند چیف جسٹس

اکتوبر 25, 2024

آپ ہمیں بے عزت کریں یہ ہم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے: چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل پر برہم

اکتوبر 2, 2024

وجاہت مسعود کا کالم : چیف جسٹس کو دھمکی ؟

جولائی 31, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.