Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فیضان عارف»فیضان عارف کا کالم : میرٹ اور انتہا پسندی
فیضان عارف

فیضان عارف کا کالم : میرٹ اور انتہا پسندی

ایڈیٹراگست 13, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
british flag and london clock
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ 90 ء کی دہائی کے آخر کی بات ہے لندن میں بی بی سی ریڈیو کی اردوسروس کے لیے جزوقتی براڈ کاسٹر کی ا سامی خالی تھی۔ میں نے بھی اس عالمی نشریاتی ادارے سے وابستگی کے لیے درخواست دائر کردی ۔ اُن دنوں میں روزنامہ جنگ لندن مین سب ایڈیٹر کے طور پر کل وقتی ملازمت کررہا تھا۔ رضا علی عابدی اُن دنوں بی بی سی اردو سروس کے انچارج تھے۔ ساؤتھ ایشین سروس کے سربراہ سیم ملر(SAM MILLER)نے میرا انٹرویو کیا اور ایک خاتون نے میرا آڈیشن لیا اور یوں مجھے بی بی سی میں او سی یعنی آؤٹ سائیڈ کنٹری بیوٹر کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔
مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ نہ تو مجھ سے میری ایم اے صحافت کی ڈگری طلب کی گئی اور نہ ہی صحافتی تجربے کا کوئی سرٹیفکیٹ مانگا گیا اور نہ ہی کسی سفارش کی ضرورت پیش آئی۔ ریڈیو پاکستان بہاول پور نے میری جو تربیت کی تھی وہی میرے کام آئی اور بہاول پور کے روزنامہ دستور، روزنامہ کائنات اور روزنامہ جنگ سے وابستگی کے دوران میں نے جو کچھ سیکھا تھا اُسی نے میرے لیے بی بی سی میں جزوقتی ملازمت کا رستہ ہموار کیا۔ اس ذاتی تجربے کو تحریر کرنے کا مقصد اپنے قارئین کو یہ بتانا ہے کہ برطانیہ میں کسی بھی طرح کی ملازمت کے لیے صرف اور صرف اہلیت کو پیش نظر رکھا جاتا ہے ۔ قابلیت کا لفظ میں نے دانستہ استعمال نہیں کیا کیونکہ قابلیت ، اہلیت کے بعد کا اگلا درجہ ہے۔ یونائیٹڈ کنگڈم میں اوورسیز پاکستانیوں کی دوسری اور تیسری نسل یہاں کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں ایک سے ایک اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ سے لے کر نیشنل ہیلتھ سروس تک نسلی اقلیتوں کے لوگ بڑے بڑے منصبوں پر فائز ہیں لیکن کسی ایک کو بھی اِن ملازمتوں یا عہدوں کے حصول کے لیے کسی قسم کی سفارش یا اقربا پروری کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ برطانیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کا بڑا سبب یہ ہے کہ یہاں ادارے بہت مضبوط ہیں۔ یہاں ادارے اس لیے مستحکم ، منظم اور فعال ہیں کہ ان اداروں کو چلانے والے لوگ سفارش اور اقربا پروری کے ذریعے بھرتی نہیں کیے گئے ۔ اسی لیے کسی دانشور نے کہا تھا کہ ایک ہزار قابل انسانوں کے مرجانے سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتناایک نا اہل شخص کے صاحبِ اختیار ہوجانے سے ہوتا ہے۔
مہذب معاشروں میں انصاف کے تقاضے صرف عدالتوں میں ہی پورے نہیں ہوتے بلکہ زندگی کے ہر شعبے اور ہر مرحلے پر انصاف اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے۔ جن ملکوں میں جھوٹے گواہ خریدے اور جعلی ثبوت بنائے جا سکیں وہاں ججوں سے انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ جہاں قول و فعل کا تضاد روزمرہ زندگی کا حصہ بن جائے اور منافقت کو مصلحت کا نام دے دیا جائے وہاں قوم کی بجائے ہجوم میں اضافہ ہوتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں معاشرتی زوال کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہاں ادارے مستحکم نہیں اور ادارے اس لیے مستحکم نہیں ہیں کہ جن لوگوں کو ان اداروں کو چلانے ، منظم اور مستحکم کرنے کے لیے منتخب کیاجاتا ہے ، وہ اہلیت اور میرٹ کی بجائے سفارش ، رشوت یا اقربا پروری کی بنیاد پر یہ عہدے حاصل کرتے ہیں جن کی وجہ سے وہ ادارے ترقی کرنے اور مضبوط ہونے کی بجائے رشوت کا گڑھ بن جاتے ہیں اور بالآخر اپنے انجام کو پہنچ جاتے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ، پاکستان ریلویز اور پاکستان سٹیل ملز کے علاوہ بھی اور بہت سے ادارے اس کی بڑی مثال ہیں ۔ ہم مسلمان کہنے کی حد تک تو بہت انصاف پسند اور میرٹ کے گن گانے والے ہیں لیکن عملی طور پر ہماری ترجیحات بالکل اس کے برعکس ہیں۔ کردار اور گفتار کے اسی تضاد نے ہمیں تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ہم اپنے ماضی پر فخر کرتے نہیں تھکتے اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا مستقبل بہت ہی تابناک ہے حالانکہ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے اپنے حال کو مثالی بنانا پڑتا ہے۔ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے منتظر فردا رہنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلتی۔ شاعرِ مشرق نے تو اُمتِ مسلمہ سے بہت پہلے یہ استفسار کیا تھا کہ
یوں توسید بھی ہو ، مرزا بھی ، افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو
اگر ہم صرف سعودی عرب، ترکی، افغانستان ، ایران اور پاکستان کو ہی امت مسلمہ کے ایک تصور کی لڑی میں پرونے کی کوشش کریں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ ہمارا شیرازہ کس طرح بکھرا ہوا ہے ۔ ہم تو ایک دوسرے کو اپنے برابر کے درجے کا مسلمان تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔ فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں توپھر کہاں اُمت مسلمہ اور کہاں نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر اور کہاں حرم کی پاسبانی ۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تمام دنیا کے مسلمان ایک اُمتِ مسلمہ ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ سعودی فرمانروا سے پوچھیں کہ انہیں کشمیر میں ظلم و بربریت کیوں نظر نہیں آتی اور وہ بھارتی وزیر اعظم سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے بات کرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتے۔ پاکستان کو اسلام کا قلعہ ثابت کرنے کے دعویداروں کا خیال ہے کہ سارے جہاں‌ کا درد ہمارے جگر میں ہے ۔ ویسے تو ہم ہروقت یہ کہتے ہیں کہ اسلام میں انتہا پسندی اوردہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے مسلمان ان دونوں معاملات میں پیش پیش ہیں۔ ہمارے بہت سے اوورسیز پاکستانی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ برطانیہ اسلام کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے حالانکہ اس وقت صومالیہ سے افغانستان اور پاکستان تک انتہاپسندی کا سب سے زیادہ خطرہ ان ملکوں کے مسلمانوں کوہے۔ عصرِ حاضر میں دنیا پر غلبے کے لیے سب سے بڑی طاقت علم اور ٹیکنالوجی کی طاقت ہے ۔ جس قوم کے پاس بھی یہ طاقت ہے اُسے کسی دوسرے مذہب کے ملک پر حملہ یا اس کے خلاف سازشیں کرنے کی ضرورت نہیں۔ برطانیہ میں انتہاپسندی ، نسل پرستی یا نسلی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر کوئی اس جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو قانون اسے آڑے ہاتھوں لیتا ہے۔
برطانیہ میں اسلامی اداروں کے قیام اور مساجد بنانے پر کوئی پابندی نہیں بلکہ یہاں ہر مذہب کے لوگوں کو ہر طرح کی آزادی میسر ہے مگر کسی کو انتہا پسندی اور کسی دوسرے کے مذہب کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف نفرت پر اکسانے کی اجازت نہیں ۔ اگر یہاں کوئی اسلام کے خلاف نفرت یا تعصب پھیلانے کی کوشش کرتا ہے تو فوراً قانون کی گرفت میں آ کر اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے۔ برطانوی معاشرے کا امن و سکون اسی لئے قائم ہے کہ یہاں جیو اور جینے دو کو مقدم سمجھا جاتا ہے ایک دوسرے کی ثقافت اور مذہبی اقدار کا احترام کیا جاتا ہے۔ اس ملک میں بچوں کو پرائمری سکول سے ہی قوت برداشت یعنی ٹالیرنس کی تعلیم دی جاتی ہے اور ایک دوسرے کے رنگ و نسل کو قبول کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ہمیں غیر مسلم معاشروںکو اسلام دشمن قرار دینے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکنا چاہیئے کہ ہم اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کو مسلک کی بنیاد پر کافر قرار دینے اور اقلیتوں کو اپنے تعصب کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تو پھر ہمیں ضرور یہ سوچنا چاہیئے کہ اسلام دشمن ہم ہیں یا غیر مسلم؟ ’’اسلام امن کا پیامبر ہے‘‘ اس حقیقت کو محض دعوؤں سے ثابت نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی کو اس بات پر قائل کرنے کے لئے صرف زبان سے کہہ دینا کافی ہے۔ مسلمانوں کو اپنے عمل اور کردار سے ثابت کرنا ہو گا اور اپنے طرزِ زندگی سے گواہی دینی ہو گی کہ ہم واقعی امن کے پیامبر ہیں مرتضیٰ برلاس نے کہا تھا
ہمارے قول و عمل میں تضاد کتنا ہے
مگر یہ دل ہے کہ خوش اعتماد کتنا ہے
ً جب ہم مسلمان ایک دوسرے کے عقیدے، مسلک کو ماننے کے لیئے تیار نہیں تو پھر غیر مسلم ہمارے مذہب کو قبول کرنے اور اس کو امن کا پیامبر تسلیم کرنے پر کیسے تیار ہوں گے۔ ہمارے مدرسے لاکھوں بچوں کو اپنے اپنے عقیدے کی تعلیم دے کر اُن کے ذہن میں دوسرے مسلک کے بارے میں انتہا پسندی کے جو خیالات پختہ کر دیتے ہیں وہ پوری زندگی انہی خیالات کے زیر اثر گزارتے ہیں اسی وجہ سے ہمارا معاشرہ اتحاد کی بجائے انتشار کی گرفت میں آ چکا ہے اور امن و محبت کی بجائے نفرت اور تعصب تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہم کیسی امت مسلمہ ہیں کہ افغانستان کو پاکستان سے زیادہ ہندوستان کے مفادات عزیز ہیں، سعودی عرب کو ایران سے زیادہ اسرائیل، امریکہ اور انڈیا قابل قبول ہیں۔ اس لئے جب ہم مغرب کو اسلام دشمن قرار دیں تو یہ ضرور دیکھنا چاہیئے کہ ہم اسلام دوستی کے کون کون سے تقاضے پورے کر رہے ہیں؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لندن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطاہر سرور میر کا کالم: نازیہ حسن، سکول گرل جس نے برصغیر میں موسیقی کی شکل بدل دی
Next Article ادبی بیٹھک کے چارسو ہفتے مکمل : خصوصی تقریب میں نام ور شخصیات کی شرکت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش

فروری 15, 2025

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ : 23 پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل، نام پی سی ایل میں شامل

نومبر 9, 2024

نواز شریف کا اکتوبر کے پہلے ہفتے لندن جانے کا امکان

ستمبر 26, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.