Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سقوطِ کابل میں پاکستان کے کردار کا جائزہ لیا جائے : امریکی سینیٹ میں مطالبہ
اہم خبریں

سقوطِ کابل میں پاکستان کے کردار کا جائزہ لیا جائے : امریکی سینیٹ میں مطالبہ

ایڈیٹرستمبر 29, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
us congress washington
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : 22 امریکی سینیٹرز نے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں کابل کے زوال سے پہلے اور بعد میں اور وادی پنج شیر میں طالبان کے حملے میں پاکستان کے مبینہ کردار کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر جم ریش اور دیگر ریپبلیکنز نے سینیٹ میں افغانستان انسداد دہشت گردی، نگرانی اور احتساب ایکٹ متعارف کرایا تاکہ جو بائیڈن انتظامیہ کے ’افغانستان سے جلدی اور تباہ کن انخلا‘ سے متعلق نمایاں مسائل کو حل کیا جاسکے۔
مجوزہ قانون سازی اس بارے میں ایک جامع رپورٹ کا مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان میں امریکا کے 20 برس کے دوران طالبان کی حمایت، اگست کے وسط میں کابل پر قبضہ کرنے میں عسکریت پسندوں کی مدد اور وادی پنج شیر پر حملے کی حمایت کس نے کی۔
مجوزہ قانون سازی میں سیکریٹری آف اسٹیٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سیکریٹری دفاع اور نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سے مشاورت کرکے متعلقہ کانگریس کمیٹیوں کو ان تنظیموں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے جو طالبان کو مدد فراہم کرتی ہیں۔
پہلی رپورٹ میں 2001 سے 2020 کے درمیان طالبان کے لیے حکومت پاکستان سمیت ریاستی اور غیر ریاستی اداکاروں کی معاونت کا خاکہ پیش کیا جائے گا جس میں ٹریننگ، لیسنگ اور ٹیکٹیکل، آپریشن یا اسٹریٹیجک سمیت دیگر امور ہیں۔اس قانون میں ’وادی پنج شیر اور افغان مزاحمت کے خلاف ستمبر 2021 کے طالبان کے حملے کے لیے حکومت پاکستان سمیت ریاستی اور غیر ریاستی اداکاروں کی حمایت کا احاطہ ہوگا‘۔
سینیٹر جم ریش نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان سے اچانک واپسی کے سنگین مضمرات کا سامنا کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا کے خلاف دہشت گردی کے نئے خطرے کا سامنا ہے اور طالبان، اقوام متحدہ سے خود کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو دباتے ہیں۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ انہیں ان خدشات کو دور کرنے اور امریکا کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے قانون سازی پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ کمیٹی جلد ہی مضمرات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی تاکہ ہم ان لوگوں کی فوری مدد کر سکیں جنہیں ہم نے پیچھے چھوڑ دیا۔
مجوزہ بل میں طالبان اور دیگر افراد پر افغانستان میں دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ غیر ملکی حکومتوں سمیت طالبان کو مدد فراہم کرنے والوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ امریکا، طالبان کے کسی رکن کو واشنگٹن میں یا اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا اور جنگ زدہ ملک پر غیر انسانی بیرونی امداد پر پابندیاں عائد کرے گا۔
اس میں طالبان کی حمایت کرنے والے اداروں کی غیر ملکی امداد کا جامع جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا اتحادی ہونے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر کہا کہ معاشی اور عسکری لحاظ سے طاقتور امریکا اور نیٹو کی 20 برس کی موجودگی نے انتشار کو پیچھے چھوڑ دیا جس میں کوئی مستحکم حکمرانی کا ڈھانچہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ناکامی پر اب پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جنگ کبھی نہیں تھی، ہمیں 80 ہزار ہلاکتیں، تباہ شدہ معیشت، 450 سے زائد ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
شیریں مزاری نے امریکی سینیٹ سے ’سنجیدگی سے جائزہ لینے‘ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’بہت ہو گیا،اب وقت آگیا ہے کہ وہ طاقتیں جو افغانستان میں موجود تھیں پاکستان کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنی ناکامیوں کو دیکھیں جس نے ایک اتحادی ہونے کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کی‘۔

( بشکریہ : ڈان اخبار )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاکستان امریکا واشنگٹن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا
Next Article عمر شریف کی جرمنی سے امریکا روانگی میں تاخیر: ائیرایمبولینس میں فنی خرابی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت پرپابندیاں عائد کردیں

فروری 7, 2025

بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

فروری 6, 2025

امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

جون 26, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.