Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا

ایڈیٹرستمبر 29, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Logo Pakistan's cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) آج اس معاملے پر غور کرے گا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے محض چند ہفتے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔مصباح الحق نے بائیوسیکیور ببلز کو استعفیٰ دینے کی وجہ بتایا تھا جبکہ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح کے منصوبے جاننے کے بعد ان کے لیے آسان اور سیدھا فیصلہ تھا۔دونوں سابق کھلاڑیوں کا ستمبر 2019 میں تقرر کیا گیا تھا اور کے معاہدوں کی ایک سال کی مدت باقی تھی۔واضح رہے کہ وسیم خان کی پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی مدت اگلے سال فروری میں مکمل ہونا تھی۔
چند ہفتے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے سابق چیئرمین احسان مانی کے مقرر کردہ عہدیداران پر انحصار کے بجائے اپنے کرکٹ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ وسیم خان کی مدت پوری ہونے کے بعد رمیز راجا کوئی نیا سی ای او مقرر نہیں کریں گے بلکہ ان اختیارات سے بھی لطف اندوز ہونے کو ترجیح دیں گے اور فروری 2022 تک وسیم خان کو احسان مانی کی جانب سے دیے گئے اختیارات کو کس طرح کنٹرول کریں گے۔
قبل ازیں رواں سال مارچ میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے عہدے میں ایک سال کی توسیع کے خواہشمند چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی درخواست اس وقت تک روک دی ہے جب تک بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم عمران خان سابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ نہیں لے لیتے کہ اس سال ستمبر میں ان کی 3 سال مدت میں توسیع کی جائے گی یا نہیں۔پی سی بی نے فروری 2021 میں ان کی توسیع کے بارے میں فیصلہ کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
واروِک بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے وسیم خان سابق پیشہ ور کرکٹر ہیں۔ انہوں نے 1995 سے 2001 تک انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلی جس دوران انہوں نے واروک شائر، سَسیکس اور ڈربے شائر کی نمائندگی کی۔انہوں نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں بھی کرکٹ کھیلی اور 58 میچز پر مشتمل اپنے فرسٹ کلاس کریئر میں 2 ہزار 835 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل تھیں، ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 181 تھا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی سی بی کرکٹ بورڈ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:ارکانِ اسمبلی کی مفت کی دیہاڑیاں
Next Article سقوطِ کابل میں پاکستان کے کردار کا جائزہ لیا جائے : امریکی سینیٹ میں مطالبہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی، رضوان کی کارکردگی اور پی سی بی کی ’میوزیکل چیئر‘

اکتوبر 21, 2025

نیوزی لینڈکیخلاف بولنگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف کے باعث حارث رؤف گراؤنڈ سے باہر چلےگئے

فروری 8, 2025

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اور بھارت نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دسمبر 13, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.