Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»فاروق عادل کا کالم : جیل بھرو تحریک اور از خود کیس کا مستقبل طے ہو گیا
فاروق عادل

فاروق عادل کا کالم : جیل بھرو تحریک اور از خود کیس کا مستقبل طے ہو گیا

ایڈیٹرفروری 24, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood police
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس وقت یہ سطریں لکھی جا رہی ہیں، عمران خان کی جیل بھرو تحریک کو ٹھیک دو روز گزر چکے ہیں۔ سوال یہی ہے کہ پی ٹی آئی کی تازہ مہم جوئی کیا رنگ لائے گی؟
یہ سوال اس پس منظر میں زیادہ اہم ہے کہ اس سے پہلے مہم جوئی کی دونوں کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ یہاں ان واقعات کو دہرانے کی ضرورت ہرگز نہیں کہ لاہور جیسے شہر سے اعلان کے مطابق دو سو افراد بھی گرفتاری دینے کے لیے میسر نہ آ سکے۔ دوسرے روز پشاور سے تو کوئی ایک فرد بھی دستیاب نہ ہوا جو لوگ پشاور میں نکلے انھوں نے فوٹو سیشن کیے اور گھروں کو لوٹ گئے۔ یہ دو واقعات مستقبل کا نقشہ پیش کرتے ہیں۔ ممکن ہے دو دن کی ناکامی کے بعد حکمت عملی میں کوئی تبدیلی لا کر ہنگامہ اٹھانے کی کوشش کی جائے لیکن یہ تحریک اٹھتی ہوئی دکھائی دیتی نہیں۔
جیل بھرو تحریک کا ایک اور پہلو توڑ پھوڑ کا رویہ ہے۔ لاہور پشاور دونوں جگہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایسا طرز عمل تحریکوں میں شدت پیدا کر کے حکومت کو بے بس کرنے کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ اس طرز عمل کے جواب میں حکومت سختی بلکہ تشدد کا رویہ اختیار کرتی ہے۔ موجودہ صورت حال میں حکومت تحمل سے کام لے رہی ہے۔ یہ تحمل حکومت کا اعتماد ظاہر کرتی ہے۔ حکومت شاید یہ سمجھتی ہے کہ گرفتاریوں کا سلسلہ زیادہ دیر چل نہ پائے گا، اس لیے قوت کا استعمال فی الحال مناسب نہ ہو گا۔
دو روز قبل ضمانت کروانے کے بعد جیل بھرو مہم شروع کرنے والے عمران خان کی حکمت عملی کی ناکامی کا ایک اور سبب یہ بھی ہے کہ خود ان کے گھر بیٹھے رہنے کی وجہ سے نہ کوئی لیڈر میدان میں نکلا اور نہ کارکن۔ یوں یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ قیادت میدان میں نہ نکلے تو پھر کوئی بھی نہیں نکلتا۔
یقیناً یہ اتفاق ہی ہو گا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جیل بھرو تحریک شروع ہو جانے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کی طرف سے دو صوبوں میں انتخابات کے معاملے پر از خود نوٹس بھی لے لیا گیا۔ ان دونوں واقعات کے ایک ساتھ رونما ہونے پر زیادہ گفتگو نہیں ہوئی لیکن محسوس ہوتا ہے کہ سیاست دانوں کے ذہن میں یہ سوال موجود ہے۔ ایسا نہ ہوتا تو محترمہ مریم نواز سرگودھا کے جلسے کھل کر بات نہ کرتیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں اگر یہی طرز عمل برقرار رکھتی ہیں تو آنے والے دنوں میں یہ معاملہ حسب خواہش پروان چڑھتا دکھائی نہیں دیتا۔
از خود نوٹس کے بارے میں سیاسی اور قانونی حلقوں میں بہت سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا قابل ذکر اعتراض تو فل بینچ کی تشکیل کے بارے میں ہے۔ ایک معزز جج کے خلاف ریفرنس کادائر کیا جانا اپنی جگہ اہم ہے لیکن جب کسی بینچ کے ارکان کے بارے میں اتنی بڑے پیمانے پر سوالات پیدا ہو جائیں تو فیصلہ کوئی بھی ہو، سماج میں عمومی طور پر بے اعتمادی پیدا ہو جاتی ہے۔
از خود نوٹس کی پہلی سماعت کے دوران میں خود کئی فاضل ججوں نے کئی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ان سوالات نے اس مقدمے کے مستقبل کا قریب قریب فیصلہ کر دیا ہے۔ آخری بات یہ ہے کہ اس صورت حال میں عمران خان کے لیے کوئی خاص خوش خبری دکھائی نہیں دیتی۔
( بشکریہ : آوازہ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti جیل بھرو تحریک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل کی دو ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں : ملتان سکیورٹی حصار سے باہر ، ٹریفک کی قطاریں ختم
Next Article مظہر عباس کا تجزیہ : اگر عارف علوی صدر نہ ہوتے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کی مشکلات اور ’’ نظریاتی‘‘ سوچ کے مطابق بڑھکیں لگانے والے شتر مرغ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 5, 2026

جیل منتقلی سے موت تک: سوشل میڈیا پر عمران خان کے بارے میں ’افواہوں‘ کا بازار کیوں گرم رہا

نومبر 27, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : 90 روزہ احتجاج کا غیر واضح منصوبہ

جولائی 14, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.