ملتان ۔۔ گردوپیش رپورٹ ۔۔ رضی الدین رضی سے ۔۔ معروف شاعر ،ماہر تعلیم اوردانشورڈاکٹر فرتاش سید کوہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے ۔ان کا 18اپریل 2021ءمیں کرونا کے باعث انتقال ہوگیاتھا۔فرتاش سید کاتعلق وہاڑی سے تھا۔وہ 15اپریل 1968ءمیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے زکریایونیورسٹی ملتان سے ایم اے اردو کیا اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوگئے۔ فرتاش سید کئی برس قطر میں بھی رہے جہاں انہوں نے ادبی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیا۔وہ وفات سے قبل جی سی یونیورسٹی لاہور میں لیکچرار کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی مطبوعہ کتاب میں حاشیہ (غزلیات /2009ء)، ہر ورق پر اسی کا نام (شاعری/1992ء) ، آخر کب تک ، مجلس فروغ اردو ادب کی ادبی خدمات(مقالہ ایم فل، طبع 2009)، برملا (شعری مجموعہ/ 2022ء) ، جدید اردو غزل، خال و خد (2020ء / تنقید) ،بات رہتی ہے (کلیات / 2023ء) اور دیگر کتب شامل ہیں ۔۔۔
بدھ, جون 3, 2026
تازہ خبریں:
- قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
- طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
- علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
- دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
- ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
- لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
- فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
- امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

